DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Heavy Rain and Hailstorm Lash Kallar Syedan and Surrounding Areas

کلر سیداں اور گردونواح میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری، علاقے برف کی چادر میں ڈوب گئے

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔04,مارچ، 2025ء) – کلر سیداں اور اس کے گردونواح میں شدید بارش اور ژالہ باری ہوئی، جس کے نتیجے میں کھیت اور زرعی زمینیں برف کی سفید چادر میں ڈھک گئیں۔

طوفانی بارش اور ژالہ باری نے قریبی دیہات اور قصبوں کو متاثر کیا، جس سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔ غیر متوقع موسمی صورتحال نے مقامی کسانوں میں تشویش پیدا کر دی ہے، کیونکہ کئی علاقوں میں کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ ژالہ باری اتنی شدید تھی کہ گلیاں، سڑکیں، چھتیں اور کھلے میدان گھنٹوں تک برف سے ڈھکے رہے۔ بارش اور ژالہ باری کے امتزاج نے کئی مقامات پر پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے آمد و رفت میں مشکلات پیدا کر دیں

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – March 4, 2025) – Kallar Syedan and its surrounding areas witnessed a heavy downpour accompanied by a severe hailstorm, covering fields and farmlands in a white blanket of ice.

The storm affected villages and towns across the region, bringing an intense spell of rainfall and hail, which caused significant disruptions. The unexpected weather phenomenon has raised concerns among local farmers, as crops in many areas have suffered potential damage.

Residents reported that the hailstorm was so intense that roads, rooftops, and open fields were covered in ice for hours. The combination of heavy rain and hail also led to waterlogging in some areas, making travel difficult.

Authorities have advised people to exercise caution and stay indoors during severe weather conditions. Meanwhile, farmers are assessing the impact of the hailstorm on their crops, particularly wheat and mustard fields, which were nearing the harvesting stage.

Weather experts suggest that further rain and possible hailstorms may occur in the coming days, urging residents to remain prepared for sudden weather changes.

نگہبان رمضان پیکج: امدادی رقوم کی تقسیم کا اختیار محکمہ ڈاک سے واپس، ڈپٹی کمشنرز کے سپرد

Nighaban Ramzan Package: Authority to Distribute Aid Funds Shifted from Postal Department to Deputy Commissioners

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔04,مارچ، 2025ء)—صوبائی حکومت نے نگہبان رمضان پیکج کے تحت امدادی رقوم دس ہزار فی کس کی تقسیم کا اختیار محکمہ ڈاک سے واپس لے کر ڈپٹی کمشنرز کو دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، پنجاب حکومت نے نگہبان رمضان پیکج کی امدادی رقوم کے ڈرافٹ محکمہ ڈاک کے سپرد کر دیئے تھے ادہر محکمہ ڈاک کلرسیداں کے مطابق انہیں ساڑھے تین سو سے زائد مستحقین کے بنک ڈرافٹ موصول ہوئے اسی فیصد سے زائد مستحقین تک پہنچا دیئے گئے مگر مستحقین کے ادھورے پتوں کے باعث انہیں تلاش کرنا دشوار عمل ہے یہ فہرست لوکل گورنمنٹ نے تیار کی تھی مناسب یہی ہے کہ اس کی تقسیم کا کام بھی لوکل گورنمنٹ کے ہی سپرد کر دیا جائے۔

Kallar Syedan Police Arrest Three-Member Gang Involved in Road Robberies

کلر سیداں پولیس کی کارروائی، روڈ ڈکیتی میں ملوث تین رکنی گروہ گرفتار

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔04,مارچ، 2025ء)— کلرسیداں پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر راجہ شاہد محمود نے روڈ ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی گروہ کو گرفتار کر کے ان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔ گرفتار ہونے والوں میں حمید اللہ سکنہ قاضیاں گوجر خان جبکہ دو ملزمان زاہد خان اور سیف الرحمن کا تعلق صندل گوجر خان سے ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے کلر سیداں میں ہونے والی ڈکیتی کی تین وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جن سے دوران تفتیش مال مسروقہ برآمد کیا جائے گا۔

Tragic Road Accident on Kallar Syedan Dhuangali Road: 18-Year-Old Hafiz Majid Killed, Cousin Critically Injured

کلر سیداں دھانگلی روڈ پر ٹریفک حادثہ، 18 سالہ حافظ ماجد جاں بحق، کزن شدید زخمی

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔04,مارچ، 2025ء)—کلرسیداں دھانگلی روڈ پر ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار 18 سالہ حافظ ماجد مجید جاں بحق جبکہ ان کا کزن امان عبداللہ شدید زخمی ہو گیا۔ دونوں کا تعلق چھتر گجراں کھوئی رٹہ آزاد کشمیر سے تھا یہ جامعہ قادریہ وارثیہ میرا شمس سے دینی تعلیم حاصل کر رہے تھے یہ دونوں چوآروڈ کے قریب ہی مسجد میں نمازتراویح میں قرآن مجید سنا کر کنوہا کی سمت جا رہے تھے کہ موہڑہ دھیال میں سامنے سے آنے والی سوزوکی آر آئی ایس 43 نے انہیں پوری شدت سے ٹکر ماری جس سے حافظ ماجد مجید موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کے ساتھی امان عبداللہ کو شدید زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں سے راولپنڈی منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے،حادثے میں سوزوکی ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر بھاگ نکلا جبکہ حادثے میں جاں بحق ہو جانے والے حافظ ماجد مجید کی نمازجنازہ کھوئی رٹہ کے قریب ابائی گاؤں چھتر گجراں میں ادا کردی گئی۔ادہر سٹی ٹریفک پولیس کلرسیداں کے مطابق کلرسیداں دھانگلی ڈڈیال روڈ کی کارپٹ تعمیر کے بعد حادثات میں بھاری اضافہ ہوا ٹریفک پولیس کی کوششوں کے باوجود کئی موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ کے استعمال سے گریزاں ہیں ان کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمی موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل چلا رہے تھے ان کی موٹرسائیکل کی لائٹ بھی درست نہ تھی۔

PPP Remains Popular Across the Country, Says Raja Nazaqat Hussain

پیپلز پارٹی آج بھی ملک بھر میں مقبول ہے، راجہ نزاکت حسین

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔04,مارچ، 2025ء)—پیپلز پارٹی کے رہنما انجینئر راجہ نزاکت حسین نے کہا یے کہ پیپلز پارٹی ملک کی بڑی سیاسی جمہوری عوامی جماعت ہے یہ محلاتی سازشوں کے باوجود آج بھی ملک بھر میں مقبول یے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شام یہاں پریس کلب کلرسیداں کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق اور پنجاب میں شریک اقتدار نہیں مگر ہم ملک کے وسیع تر مفاد میں مسلم لیگ ن کی حکومت کی حمایت کر رہے ہیں ہمیں جمہوریت اقتدار اور سیاست سے ذیادہ عزیز ہے محترمہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت کے لیئے اپنی جان دے کر ثابت کیا کہ اقتدار سے زیادہ جمہوری اقدار کا تحفظ ضروری ہے اس موقع پر صدر پریس کلب شیخ قمراسلام و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Mahmood Shaukat Bhatti Meets Railway Minister Hanif Abbasi, Party Leaders Extend Congratulations

محمود شوکت بھٹی کی وزیر ریلوے حنیف عباسی سے ملاقات، پارٹی رہنماؤں کی مبارکباد

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔04,مارچ، 2025ء)—معروف سیاسی رہنما سابق رکن پنجاب اسمبلی محمود شوکت بھٹی نے وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے ملاقات کی اور انہیں منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی،عزم نو ویلفیئر ٹرسٹ کے سربراہ چوہدری غالب حسین،چوہدری صداقت حسین،مسلم لیگ ن راس الخیمہ کے صدر ثاقب محمود راجہ،مسلم لیگ ن کلرسٹی کے صدر چوہدری اخلاق حسین،چوہدری زین العابدین عباس،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی،جنرل سیکرٹری سردار محمد وسیم،مسلم لیگ ن کسان ونگ ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری فیصل حفیظ،مسلم لیگ ن لیبر ونگ تحصیل کلرسیداں کے آرگنائزر چوہدری شاہد گجر،ڈپٹی آرگنائزر شیخ ندیم احمد نے وزارتوں کا منصب سنبھالنے پر محمد حنیف عباسی اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو مبارکباد دی یے۔

Gas Outage in Kallar Syedan and Choa Khalsa, Consumers Face Severe Hardships

کلر سیداں اور چوآخالصہ میں سوئی گیس کی بندش، صارفین شدید مشکلات کا شکار

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔04,مارچ، 2025ء)—کلرسیداں چوآخالصہ کے نواحی علاقوں میں سوئی گیس کی مکمل بندش،کلرسیداں میں گزشتہ چار ماہ سے سوئی گیس نہیں آئی مگر صارفین سے ہزاروں روپے کے بلوں کی وصولی جاری یے رمضان شروع ہونے کے بعد بھی سوئی گیس دستیاب نہیں کلرسیداں کے صارفین سحری اور افطاری کے لیئے ہوٹلوں کا رخ کرتے ہیں جبکہ قانون گو حلقہ چوآخالصہ کے مختلف دیہات جہاں 2017 سے سوئی گیس دن رات دستیاب تھی وہاں رمضان شروع ہوتے ہی سوئی گیس کا پریشر اس قدر کم ہو گیا یے کہ چولھا جلتا نہیں یے جس سے صارفین کو شدید مشکلات لاحق ہیں کلرسیداں کے شہریوں نے سوئی گیس کی بحالی جبکہ پیر حالی،میرگالہ خالصہ،ڈہوک اہیر،ڈہوک بابا گوہر و دیگر میں پریشر کی کمی کو دور کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

News in brief…

قاری یاسر مشتاق نعیمی

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔04,مارچ، 2025ء)—معروف نوجوان قاری یاسر مشتاق نعیمی انتقال کر گئے نماز جنازہ آج بروز منگل دن ساڑھے تین بجے عادل آباد گوجرخاں روڈ کلرسیداں میں ادا کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button