27 October 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Dr. Muhammad Arif Qureshi Attends International Conference in Malaysia

کہوٹہ; ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی کوالالمپور ملائیشیا میں دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27اکتوبر2026)
ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی کوالالمپور ملائیشیا میں دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت، شوگر اور امراضِ قلب سے بچاؤ پر زورپاکستان میں ذیابیطس اور امراضِ قلب کے بڑھتے ہوئے مریضوں پر تشویش، احتیاطی تدابیر اور بہتر تشخیص کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کی گئیں،تفصیل کے مطابق انٹرنیشنل ڈائبٹیز ایسوسی ایشن کے ممبر، کہوٹہ کی ممتاز مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے کوالالمپور، ملائیشیا میں منعقد ہونے والی دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت کی، جہاں شوگر (ذیابیطس) اور امراضِ قلب کے مریضوں کی بہتر تشخیص، علاج اور ان بیماریوں سے بچاؤ کے حوالے سے اہم موضوعات پر گفتگو کی گئی۔ کانفرنس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور طبی شعبے میں تجربات کا تبادلہ کیا۔کانفرنس کے دوران پاکستان میں شوگر اور امراضِ قلب کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش کا اظہار کیا گیا، جبکہ ان بیماریوں کی بروقت تشخیص، احتیاطی تدابیر اور عوام میں صحت سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لیے مختلف تجاویز بھی پیش کی گئیں۔ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ ذیابیطس اور امراضِ قلب سے محفوظ رہنے کے لیے ہمیں پہلے دن سے اپنی صحت کے بارے میں محتاط رہنا چاہیے۔ بیماری لاحق ہونے کا انتظار کرنے کے بجائے متوازن غذا، باقاعدہ ورزش اور صحت مند طرزِ زندگی کو اپنانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ شوگر کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے بروقت ٹیسٹ کروانا، معالج کے مشورے پر عمل کرنا، نمک اور چکنائی والی اشیا کے غیر ضروری استعمال سے پرہیز کرنا اور صبح و شام واک کو معمول بنانا انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام میں صحت کے حوالے سے آگاہی پیدا کرکے اور روزمرہ زندگی میں مثبت تبدیلیاں لا کر ان بیماریوں کے خطرات کو کم کرنے میں مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔ بالخصوص درمیانی عمر اور بزرگ افراد کو اپنی صحت کا باقاعدگی سے معائنہ کروانا چاہیے تاکہ کسی بھی بیماری کی بروقت نشاندہی ہو سکے۔دورہ ملائیشیا کے دوران ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے وہاں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں کیں انہوں نے کہوٹہ کے رہائشی شیخ شکیل احمد،راسب ستی،فیاض بٹ اور دیگر افراد سے ملاقاتیں کیں،ڈاکٹر محمد عارف قریشی آج وطن واپس پہنچیں گے۔ ان کی اس بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کو طبی معلومات کے تبادلے اور شوگر و امراضِ قلب سے متعلق آگاہی کے فروغ کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

Mator (Pothwar.com — Kabir Ahmed Janjua, October 27, 2026): Dr. Muhammad Arif Qureshi, a prominent social and political figure from Kahuta and a member of the International Diabetes Association, participated in a two-day international conference in Kuala Lumpur, Malaysia, focusing on diabetes and heart disease prevention, diagnosis, and treatment.

During the conference, he expressed concern over the rising number of diabetes and heart disease patients in Pakistan and stressed the importance of early diagnosis, balanced nutrition, regular exercise, routine medical check-ups, and a healthy lifestyle.

Dr. Qureshi also met members of the Pakistani community living in Malaysia, including Sheikh Shakeel Ahmed, Rasp Satti, and Fayyaz Butt. He is scheduled to return to Pakistan today.

مٹور میں بابا محمد صادق خان قادریؒ کا دوسرا سالانہ عرس مبارک عقیدت و احترام سے منعقد

Second Annual Urs of Baba Muhammad Sadiq Khan Qadri Held with Religious Devotion in Mator

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27اکتوبر2026)
بابا محمد صادق خان قادریؒ کا دوسرا سالانہ عرس مبارک عقیدت و احترام سے منعقد،روحانی محفل میں سجادہ نشین دربارِ عالیہ خانقاہ الطافیہ گیلانیہ بھکر شریف اسلام آباد پیر سید ابرار حسین شاہ گیلانی رزاقی مدظلہ العالی سمیت علمائے کرام اور معززین علاقہ کی شرکت،تفصیلات کے مطابق خانقاہ الطافیہ گیلانیہ بھکر شریف اسلام آباد کے باوفا مرید، خلیفہ اور فنا فی الشیخ بابا محمد صادق خان قادریؒ کا دوسرا سالانہ عرس مبارک نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوا اس موقع پر منعقدہ روحانی محفل میں سجادہ نشین دربارِ عالیہ خانقاہ الطافیہ گیلانیہ بھکر شریف اسلام آباد پیر سید ابرار حسین شاہ گیلانی رزاقی مدظلہ العالی، پیر سید عامر حسین شاہ کاظمی، مولانا افضل رضوی، حافظ ممتاز حسین قادری، حافظ عمیر قادری، حافظ قمر رضا چشتی، علی اصغر قادری سمیت علمائے کرام اور معززین علاقہ نے شرکت کی،عرس مبارک کی یہ محفل اولیائے کرام کی تعلیمات، روحانی وابستگی اور محبت و عقیدت کے اظہار کا اہم موقع تھی۔ شرکائے محفل نے بابا محمد صادق خان قادریؒ کی دینی و روحانی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس طرح کی روحانی محافل اہلِ ایمان کے دلوں میں محبتِ اولیا، دینی شعور اور اصلاحِ نفس کے جذبے کو فروغ دینے کا ذریعہ بنتی ہیں۔ محفل میں شریک عقیدت مندوں نے اس روحانی اجتماع کو اپنے لیے باعثِ برکت قرار دیا۔

Adwala, Farooq Colony Residents Face Basic Facility Shortages; Journalist Calls for Urgent Action

محلہ ادوالہ فاروق کالونی بنیادی سہولیات سے محروم، حاجی اصغر حسین کیانی کا انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27اکتوبر2026)
محلہ ادوالہ، فاروق کالونی بنیادی سہولیات سے محروم، ٹوٹی پھوٹی گلیاں اور کھلے نالے انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بزرگ صحافی و جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ حاجی اصغر حسین کیانی کا محلہ ادوالہ کی حالتِ زار پر اظہارِ تشویش، کمشنر راولپنڈی اور اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ بزرگ صحافی و جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ حاجی اصغر حسین کیانی نے محلہ ادوالہ، فاروق کالونی کی انتہائی خستہ حال صورتِ حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ انتظامیہ کی توجہ اس اہم عوامی مسئلے کی جانب مبذول کروائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملہ دوالہ ٹاؤن کمیٹی کہوٹہ کی حدود میں شامل ہونے کے باوجود آج کے جدید دور میں بھی بنیادی شہری سہولیات سے محروم ہے، جہاں ٹوٹی پھوٹی گلیاں، کھلے نالے اور ناقص نکاسی? آب کے باعث شہریوں کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔حاجی اصغر حسین کیانی کے مطابق علاقے کی گلیوں کی حالت اس قدر خراب ہے کہ پیدل چلنا بھی دشوار ہو چکا ہے، جبکہ موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی آمدورفت بھی شدید مشکلات کا شکار ہے۔ کھلے نالوں، گندگی اور ناقص صفائی کے باعث ڈینگی سمیت مختلف بیماریوں کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے، جس سے مقامی آبادی کی صحت کو خطرات لاحق ہیں۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر ٹاؤن کمیٹی کے تحت کروڑوں روپے کے ترقیاتی فنڈز مختص کیے جاتے ہیں تو ان کے ثمرات ملہ دوالہ کے عوام تک کیوں نہیں پہنچ رہے؟ ترقیاتی کاموں کے حوالے سے شفافیت کو یقینی بنانا ضروری ہے۔ اگر فنڈز کے استعمال میں کسی قسم کی بے ضابطگی یا خوردبرد ہوئی ہے تو اس کی غیر جانب دارانہ تحقیقات ہونی چاہئیں اور ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

Shortage of Burial Space in Kahuta Cemeteries Sparks Demand for New Graveyards

کہوٹہ کے قبرستانوں میں جگہ کی قلت، نئے قبرستانوں کے لیے سرکاری اراضی مختص کرنے کا مطالبہ

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27اکتوبر2026)
کہوٹہ شہر کے مختلف قبرستانوں میں جگہ تیزی سے کم ہونے لگی، نئے قبرستان کے لیے اراضی مختص کرنے کا مطالبہ حکومت پنجاب اور ضلعی و تحصیل انتظامیہ فوری نوٹس لے، حلقہ پٹواریوں کے ذریعے سرکاری زمینوں کی نشاندہی کرکے قبرستانوں کے لیے مختص کی جائیں، عوامی حلقے، کہوٹہ شہر اور گردونواح کے مختلف قبرستانوں میں تدفین کے لیے جگہ تیزی سے کم ہونے لگی ہے، جس کے باعث مستقبل میں شہریوں کو اپنے پیاروں کی تدفین کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ عوامی حلقوں نے حکومت پنجاب، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس اہم عوامی مسئلے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کہوٹہ شہر اور ملحقہ آبادیوں کے لیے نئے قبرستانوں کی جگہ مختص کرنے کے عملی اقدامات کیے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق کہوٹہ شہر کی آبادی میں اضافے کے ساتھ ساتھ موجودہ قبرستانوں میں تدفین کے لیے دستیاب جگہ محدود ہوتی جا رہی ہے۔ کئی قبرستانوں میں جگہ کی کمی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ مستقبل میں یہ مسئلہ مزید سنگین صورت اختیار کر سکتا ہے۔ قبرستان کسی بھی معاشرے کی بنیادی ضرورت ہیں اور شہریوں کو اپنے پیاروں کی تدفین کے لیے مناسب جگہ کی فراہمی حکومت اور متعلقہ اداروں کی اہم ذمہ داری ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب اور تحصیل انتظامیہ کو چاہیے کہ حلقہ پٹواریوں کے ذریعے کہوٹہ اور اس کے گردونواح میں موجود سرکاری اراضی کی مکمل چھان بین کروائی جائے۔ ایسی سرکاری زمینوں کی نشاندہی کی جائے جو قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد قبرستانوں کے لیے مختص کی جا سکتی ہیں، تاکہ بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بروقت منصوبہ بندی کی جا سکے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس سلسلے میں صرف کاغذی کارروائی تک محدود رہنے کے بجائے عملی اقدامات کیے جائیں، سرکاری اراضی کا ریکارڈ مرتب کیا جائے اور مناسب مقامات پر نئے قبرستانوں کے قیام کے لیے باقاعدہ منصوبہ بندی کی جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ موجودہ قبرستانوں کی چار دیواری، صفائی اور دیگر بنیادی سہولیات کی بہتری پر بھی توجہ دی جائے۔ عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سے پرزور اپیل کی ہے کہ اس اہم اور حساس عوامی مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے، تاکہ شہریوں کو مستقبل میں اپنے پیاروں کی تدفین کے لیے جگہ کی عدم دستیابی جیسے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button