27 October 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; Community Health Inspector Desk Inaugurated at THQ Hospital
کلر سیداں ٹی ایچ کیو ہسپتال میں کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹر ڈیسک کا افتتاح

کلرسیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |27 اکتوبر2026)–وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے وژن صحت مند پنجاب کے تحت ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹر ڈیسک کا باقاعدہ،اسسٹنٹ کمشنر حنا ارشد مہمان خصوصی تھیں اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عابدہ پروین اور ڈسٹرکٹ ڈپٹی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فرحت ابراہیم بھی موجود تھیں،اسسٹنٹ کمشنر حنا ارشد نے کہا کہ مریم نواز کے ویژن کے مطابق تمام عمر کے افراد کی صحت پر خصوصی توجہ دی جائے گی،حفاظتی ٹیکہ جات ماں اور بچے کی صحت،بچوں کی صحت و نشوونما،بزرگوں کی دیکھ بھال،خاندانی منصوبہ بندی، نوعمر بچوں کی صحت سمیت ان اقدام کا مقصد عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات سے آگاہ کرنا ہے ہمارا مقصد صحت مند معاشرے کے قیام کو فروغ دینا اور شہریوں کو بروقت رہنمائی فراہم کرنا ہے۔ حکومتِ پنجاب کے وژن کے مطابق عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ایسے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔




