کلرسیداں(پوٹھوار ڈاٹ کام، 28 اکتوبر 2026،اکرام الحق قریشی) — وزیر اعلی پنجاب کلینک آن وہیلز کے تحت صحت کی دستک آپ کی دہلیز پر کے تحت ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے یوسی کنوہا کے سابق نائب ناظم راجہ اظہر اقبال کی رہائش گاہ موہڑہ وینس میں ایک روزہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جہاں چوآخالصہ محکمہ صحت کی میڈیکل ٹیم چیف ٹیکنیشن غزالہ پروین اور اسسٹنٹ ٹیکنیشنز عنبرین اور شکیلہ نے 100 سے زائد مریضوں کا طبی کا معائنہ کرتے ہوئے انہیں مفت ضروری ادویات فراہم کیں۔میڈیکل ٹیم کے مطابق کیمپ میں الرجی، بلڈ پریشر اور دیگر عمومی امراض میں مبتلا مریض رپورٹ ہوئے، جنہیں گھر کی دہلیز پر طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔علاقہ مکینوں نے حکومت پنجاب اور محکمہ صحت کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ دور دراز علاقوں میں گھر کی دہلیز پر طبی سہولیات کی فراہمی عوام کے لیے ایک بڑی سہولت ہے۔ انہوں نے مفت طبی معائنے اور ادویات کی فراہمی پر حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا اور اس پروگرام کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, October 28, 2026): A one-day medical camp was organised at the residence of Raja Azhar Iqbal, former deputy nazim of Union Council Kanoha, in Mohra Venus under the Punjab Chief Minister’s “Clinic on Wheels” initiative.
The camp was organised by the Health and Population Department as part of its efforts to bring healthcare services directly to people’s doorsteps.
A medical team from the Choa Khalsa Health Department examined more than 100 patients and provided them with essential medicines free of charge. The team comprised Chief Technician Ghazala Parveen and assistant technicians Ambreen and Shakeela.
According to the medical team, patients suffering from allergies, high blood pressure and other common illnesses visited the camp to receive medical examinations and treatment.
Local residents appreciated the initiative by the Punjab government and the Health and Population Department, describing doorstep healthcare services as a significant convenience for people living in remote areas.
They thanked the Punjab government for providing free medical examinations and medicines and urged the authorities to continue the programme to ensure that accessible healthcare remains available to communities in underserved areas.
کلرسیداں: گونگی بہری نابالغ لڑکی سے زیادتی کی کوشش، والد کے بروقت پہنچنے پر ملزم فرار
Attempted Assault on Deaf and Mute Minor Foiled by Father in Kallar Syedan Village
کلرسیداں(پوٹھوار ڈاٹ کام، 28 اکتوبر 2026،اکرام الحق قریشی) — گونگی بہری لڑکی کیساتھ زیادتی کی کوشش والد کے بروقت پہنچنے پر ناکام بنا دی گئی۔ یہ افسوسناک واقعہ کلر سیداں کی یوسی چوآخالصہ کے گاؤں ٹکال میں پیش آیا جہاں 15 سالہ (م) جو کہ گونگی بہری لڑکی گھر بتائی جاتی ہے گھر میں اکیلی تھی کہ اسی دوران اخلاق نامی نوجوان موقع پا کر گھر داخل ہو گیا اور زیادی کی کوشش کے دوران لڑکی کا والد موقع پر پہنچ گیا جس کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا،سب انسپکٹر کاشف حبیب مصروف تفتیش ہیں۔یاد رہے کہ فریقین آپس میں قریبی رشتہ دار بھی ہیں۔
Daughter of Kallar Syedan, businessman Mirza Azhar Mahmood Marries Hasnain Masood Raja
کلرسیداں کے معروف کاروباری مرزا اظہر محمود کی صاحبزادی کی حسنین مسعود راجہ سے شادی
کلرسیداں(پوٹھوار ڈاٹ کام، 28 اکتوبر 2026،اکرام الحق قریشی) —کلرسیداں کے معروف کاروباری مرزا اظہر محمود کی دختر کی شادی کراچی کے معروف صنعتکار راجہ مسعود کے فرزند حسنین مسعود راجہ سے سر انجام پائی، رخصتی کی تقریب میں سابق صوبائی وزیر چوھدری محمد ریاض،شیخ ساجد الرحمان،محمد ظریف راجا،چوھدری صداقت حسین،بشیر جنجوعہ، حاجی محمد اسحاق، حاجی ابرار حسین، حاجی ریاست حسین،چوہدری اخلاق حسین،چوہدری زین العابدین عباس، شیخ سلیمان شمسی،رضوان خالق،عابد زاھدی،جنید بھٹی،سیٹھ عبدالروف بٹ،ملک جاوید،چوہدری توقیر اسلم، شیخ حسن سرائیکی،راجہ عمزہ الیاس، حاجی ریاست حسین،راجہ سکندر،شیخ شعور قدوس،ملک آصف، ڈاکٹر کامران عارف،ڈاکٹر شعیب،راجہ ناصر،حاجی شوکت علی،حاجی طارق تاج،صوفی ضابر حسین، راجہ عقیل مسعود،عاقب علی،حاجی ناصر،چوہدری مبشر،یونس بھٹی، چوھدری تفضل حسین، شفیق بھٹی،صغیر بھولا،عبدالقادر چاند و دیگر نے شرکت کی۔
Mother of Chaudhry Farman Ali Passes Away in Dhok Chauhan Manianda
ڈھوک چوہان منیاندہ کے چوہدری فرمان علی کی والدہ انتقال کر گئیں
کلرسیداں(پوٹھوار ڈاٹ کام، 28 اکتوبر 2026،اکرام الحق قریشی) —ڈھوک چوہان منیاندہ کے چوہدری فرمان علی کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں۔ نماز جنازہ میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے سابق صدر چوہدری ظہیر محمود،ماسٹر محمد طارق منہاس، چوھدری محمد یونس، سید محسن علی،ابرار کیانی،حافظ محمد رضوان، چوہدری وقاص، ٹھیکیدار پرویز اختر و دیگر نے شرکت کی۔