29 October 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta College Results Raise Concerns, Inquiry Demanded
کہوٹہ; گورنمنٹ گریجویٹ کالج کہوٹہ کے نتائج مایوس کن

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29اکتوبر2026)
گورنمنٹ گریجویٹ کالج کہوٹہ کے نتائج مایوس کن، انتظامی و مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا مطالبہ فرسٹ ایئر کے 165 طلبہ میں سے 153 فیل، صرف 12 کامیاب،سیکنڈ ایئر کے 44 میں سے 28 طلبہ بھی ناکام، بورڈ آف گورنرز کے چار سال سے اجلاس نہ ہونے کا انکشاف گورنمنٹ گریجویٹ کالج کہوٹہ کے فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر کے انتہائی مایوس کن نتائج پر شہریوں اور والدین میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق فرسٹ ایئر کے 165 طلبہ میں سے 153 ناکام جبکہ صرف 12 کامیاب ہوئے۔ اسی طرح سیکنڈ ایئر کے 44 طلبہ میں سے 28 فیل ہوئے۔ دوسری جانب کالج کے بورڈ آف گورنرز کے گزشتہ چار سال سے اجلاس نہ ہونے اور ادارے میں مبینہ انتظامی و مالی بے ضابطگیوں کے الزامات نے بھی کئی سوالات کھڑے کر دئیے ہیں۔وزیراعظم پاکستان، چیئرمین کے آر ایل، وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر تعلیم پنجاب کو دی جانے والی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کالج میں مستقل پرنسپل کی تعیناتی، میرٹ، بھرتیوں، ترقیوں، مالی معاملات اور بورڈ آف گورنرز کی عدم فعالیت سمیت متعدد امور کی تحقیقات ضروری ہیں۔درخواست گزار کے مطابق کالج میں گزشتہ تقریباً دس ماہ سے مستقل پرنسپل کی آسامی خالی ہے، جبکہ سینارٹی میں جونیئر اور کنٹریکٹ پر تعینات لیکچرار کو پرنسپل انچارج کا چارج دئیے جانے پر بھی اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔ درخواست میں متعلقہ افسر کی سابقہ ملازمت، سروس ریکارڈ اور ترقی کے لئے پیش کئے جانے والے تجربے کی بھی جانچ پڑتال کا مطالبہ کیا گیا ہے۔درخواست میں مزید الزام عائد کیا گیا ہے کہ متعلقہ پرنسپل انچارج کا قریبی علاقہ میں نجی تعلیمی ادارے سے تعلق ہے اور سوشل میڈیا پر اس ادارے کی تشہیر کے معاملے کی بھی تحقیقات ہونی چاہئیں، تاکہ سرکاری عہدے کے استعمال اور مفادات کے ممکنہ تصادم سے متعلق حقائق سامنے آسکیں۔درخواست گزار نے دعویٰ کیا ہے کہ متعلقہ افسر کی تاریخِ تقرری اور سروس ریکارڈ میں بھی مبینہ تضادات موجود ہیں۔ الزام کے مطابق کاغذات میں تاریخ شمولیت 2002 ظاہر کی گئی، جبکہ اس وقت وہ ایک نجی این جی او کے تحت کمپیوٹر کی تدریس سے وابستہ تھے اور ان کی اصل تقرری 2010 سے بتائی جاتی ہے۔ اس معاملے کی تصدیق کے لئے اصل ریکارڈ کی جانچ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔درخواست میں کالج کو ملنے والی سرکاری گرانٹس، آڈٹ، منظور شدہ آسامیوں کے مطابق بھرتیوں، گریڈ 17 میں تقرریوں، ملازمین کی ترقیوں اور پنشن و دیگر مالی حقوق کے معاملات پر بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ درخواست گزار کے مطابق بورڈ آف گورنرز کی منظوری کے بغیر مختلف انتظامی امور انجام دیے جانے کے الزامات کی غیر جانب دارانہ تحقیقات ہونی چاہئیں۔شہریوں اور والدین نے وزیراعظم پاکستان، چیئرمین کے آر ایل، وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر تعلیم پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ کالج کے نتائج اور انتظامی معاملات کا فوری نوٹس لیا جائے، اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے، تمام تقرریوں، ترقیوں اور مالی معاملات کا خصوصی آڈٹ کرایا جائے اور مستقل پرنسپل کی تعیناتی شفاف طریقہ کار اور میرٹ کے مطابق یقینی بنائی جائے۔والدین نے اس امر پر زور دیا ہے کہ تعلیمی ادارے کے مستقبل اور طلبہ کے تعلیمی نقصان کو مدنظر رکھتے ہوئے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور تحقیقات کے نتائج کی روشنی میں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ تاہم، درخواست میں عائد کئے گئے الزامات کی آزادانہ تصدیق اور متعلقہ کالج انتظامیہ کا مؤقف سامنے آنا ابھی باقی ہے۔
Mator (Pothwar.com, October 29, 2026): Government Graduate College Kahuta has come under scrutiny after 153 of 165 first-year students and 28 of 44 second-year students failed their examinations. Parents and residents have demanded a high-level inquiry into the poor results and alleged administrative and financial irregularities. Concerns have also been raised over the Board of Governors reportedly not meeting for four years and the prolonged vacancy of the permanent principal’s post. Authorities have been urged to conduct a transparent investigation and a special audit. The allegations have yet to be independently verified, and the college administration’s response is awaited.
مکتب تعلیم القرآن کہوٹہ سے ہزاروں حفاظ فارغ التحصیل
Thousands Memorise Holy Quran at Maktab Taleem-ul-Quran Kahuta
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29اکتوبر2026)
مکتب تعلیم القرآن کہوٹہ سے ہزاروں حفاظ کرام نے قرآن پاک حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی، بچوں کی دینی و اخلاقی تربیت ہماری بنیادی ترجیح ہے، مولانا قاری عثمان عثمانی تفصیل کے مطابق کہوٹہ کے ممتاز عالم دین، مذہبی شخصیت، ممبر ضلعی امن کمیٹی اور خطیب جامع مسجد مکی کہوٹہ مولانا قاری عثمان عثمانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مکتب تعلیم القرآن کہوٹہ ایک منظم دینی تعلیمی ادارہ ہے، جہاں بچوں کو قرآن پاک کی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی، اخلاقی اور عملی تربیت بھی فراہم کی جاتی ہے۔ اس ادارے سے ہزاروں حفاظ کرام قرآن پاک حفظ کرنے کی سعادت حاصل کر چکے ہیں، جو اہلِ علاقہ کے لیے باعثِ مسرت اور قابلِ فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنا ہر مسلمان کے لیے باعثِ سعادت ہے اور نئی نسل کو قرآن و سنت کی تعلیمات سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ بچوں کی ابتدائی عمر میں دینی تعلیم و تربیت ان کی شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور انہیں اچھے اخلاق، ادب، احترام، سچائی، دیانت داری اور خدمتِ خلق جیسے اعلیٰ اوصاف اپنانے کی ترغیب دیتی ہے۔مولانا قاری عثمان عثمانی نے کہا کہ مکتب تعلیم القرآن کہوٹہ میں بچوں کو قرآن مجید کی تعلیم دینے کے ساتھ ان کے کردار کو سنوارنے اور انہیں ایک اچھا مسلمان اور ذمہ دار شہری بنانے پر بھی توجہ دی جاتی ہے۔ دینی مدارس اور مکاتب معاشرے میں اسلامی تعلیمات کے فروغ، اصلاحِ معاشرہ اور نئی نسل کی تربیت کے لیے اہم خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم سے بھی آراستہ کریں تاکہ بچے زندگی کے ہر شعبے میں اسلامی اصولوں کے مطابق آگے بڑھ سکیں۔ قرآن پاک سے وابستگی انسان کو نیکی، بھلائی اور درست راستے کی طرف رہنمائی فراہم کرتی ہے۔آخر میں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بچوں کی دینی و اخلاقی تربیت اور قرآن پاک کی تعلیم کے فروغ کے لیے کوششیں جاری رہنی چاہئیں تاکہ آنے والی نسلیں اسلامی تعلیمات سے مستفید ہو کر ایک اچھے اور باکردار معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔
PPP Leader Chaudhry Zaheer Sultan Visits PP-7, Offers Condolences to Bereaved Families and Inquires After Dr. Ibad’s Health
پیپلز پارٹی رہنما چوہدری ظہیر سلطان کا حلقہ پی پی سیون کا دورہ، مرحومین کے لواحقین سے تعزیت اور ڈاکٹر عباد کی عیادت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29اکتوبر2026)
پی پی پی رہنما چوہدری ظہیر سلطان کا حلقہ پی پی سیون کا دورہ، مرحومین کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت، فاتحہ خوانی اور ڈاکٹر عباد کی عیادت، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون چوہدری ظہیر سلطان نے سیکرٹری اطلاعات پی پی پی ایم سی کہوٹہ سید عمران علی بخاری کے ہمراہ حلقے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف مقامات پر فوتگی والے گھروں میں جا کر مرحومین کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا، فاتحہ خوانی کی اور مرحومین کی مغفرت و بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کی۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری ظہیر سلطان نے یونین کونسل ہوتھلہ، ٹٹھی سیداں میں سید ناطق شاہ کے گھر جا کر ان کے والد محترم سید احمد حسین شاہ کی وفات پر اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔ انہوں نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور صبرِ جمیل عطا کرے۔ بعد ازاں انہوں نے ڈوہنگی کے مقام پر چوہدری عبدالغفور کی وفات پر ان کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔ اس موقع پر مرحوم کے بھائی چوہدری عبدالجبار اور مرحوم کے صاحبزادگان چوہدری نعیم اور چوہدری ندیم سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت، بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔ دورے کے دوران چوہدری ظہیر سلطان نے پاکستان پیپلز پارٹی کہوٹہ سٹی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد عباد کی عیادت بھی کی، ان کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر چوہدری ظہیر سلطان اور سید عمران علی بخاری نے کہا کہ دکھ اور غم کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہمارا اخلاقی اور سماجی فرض ہے۔ غم زدہ خاندانوں کے دکھ میں شریک ہونا اور بیماروں کی عیادت کرنا باہمی محبت، خلوص اور انسانیت کا تقاضا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام مرحومین کی کامل مغفرت فرمائے اور بیماروں کو صحتِ کاملہ عطا کرے۔
Sardar Taifoor Akhtar Offers Condolences on the Demise of Chaudhry Abdul Ghafoor in Dohnagi
سردار طیفور اختر کی چوہدری عبدالغفور آف ڈوہنگی کی وفات پر تعزیت، فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت




