22 October 2026DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com
Gujar Khan; Bewal Super Duper Kabaddi Club Players Honoured with prizes
بیول سپر ڈوپر کبڈی کلب کے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم

بیول(پوٹھوار ڈاٹ کام، 22 اکتوبر 2026،راجہ طارق ایوب) —بیول سپر ڈوپر کبڈی کلب کی ٹیم کا حبیب چوک کے مقام پر سپر فور ٹورنامنٹ جیتنے پر تمام کھلاڑیوں کو نقد انعام و ٹرافیاں جبکہ بہترین ساہی اور جاپھی کو موٹر سائیکل انعام سے نوازا گیا۔ بیول میں گزشتہ دن بیول سپر ڈوپر کبڈی کلب کا حبیب چوک میں منعقدہ سپر فور گولڈ کپ ٹورنامنٹ جیتنے پر کلب کے انتظامی عہدیداران اور سابقہ کبڈر نے ایک انعامی تقریب کا انعقاد کیا جس میں تمام کھلاڑیوں کو نقد انعامات اور ٹرافیاں دی گئیں جبکہ بہتریب ساہی کامران شمس کو عدنان بٹ کی طرف سے موٹر سائیکل انعام اور بہترین جاپھی قادر سپاں آلہ کو چوہدری رشید (یو۔ کے)،چوہدری وسیم حال مقیم فرانس کی جانب سے موٹر سائیکل انعام دیا گیا۔ یو۔ کے سپورٹس اینڈ کلچرل گروپ کی جانب سے تمام کھلاڑیوں کو نقد انعامات سے نوازا گیا۔ حبیب چوک میں گزشتہ ہفتے چار ٹیموں کے درمیان کبڈی کا مقابلہ ہوا تھا جس میں بیول کبڈی کلب نے بڑے مارجن سے یہ ٹورنامنٹ جیتا تھا جس کے اعزاز میں یہ انعامی تقریب منعقد کی گئی۔
Gujar Khan, Bewal (Pothwar.com, Raja Tariq Ayub, October 22, 2026 — Raja Tariq Ayub): Players of Bewal Super Duper Kabaddi Club were honoured at an award ceremony following their victory in the Super Four Gold Cup Kabaddi Tournament held at Habib Chowk. The players received cash prizes and trophies, while motorcycles were awarded to the tournament’s best sahi and jhaphi performers.

The award ceremony was organised by the club’s management and former kabaddi players to celebrate the team’s impressive victory. All team members were presented with cash awards and trophies in recognition of their performance.
Kamran Shams was awarded a motorcycle by Adnan Butt for being named the best sahi, while Qadir Sapan Alla received a motorcycle for his outstanding performance as the best jhaphi. The motorcycle prizes were sponsored by Chaudhry Rashid, based in the United Kingdom, and Chaudhry Waseem, who resides in France.




