Kallar Syedan: LPG Cylinder Prices Double Despite Official Rates
کلرسیداں; ایل پی جی سلنڈر کی قیمتیں دگنی، حکومتی نگرانی پر سوالات
Ikram Ul Haq Qureshi48 seconds ago
www.pothwar.com / File photo of Kallar bazaar
کلرسیداں(پوٹھوار ڈاٹ کام، 22 اکتوبر 2026،اکرام الحق قریشی) —پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی نے ایل پی جی کے گھریلو سیلنڈر کے نرخ 3 ہزار 296 روپے برائے ماہ اکتوبر مقرر کر رکھے ہیں مگر اس نرخ سے دو گنا زائد نرخوں پر گیس پلانٹس اپنے ڈیلرز کو مہیا کرتے ہیں جس کے بعد تین ہزار دو سو چھیانوے روپے کا گیس سیلنڈر صارفین کو چھ ہزار ایک سو روپے میں دستیاب ہے سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ملک میں ایسی نادیدہ ہاتھ موجود ہیں جو پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی کے مقرر کردہ نرخوں سے روگنا زائد پر فروخت کر رہے ہیں مگر باعث حیرت بات یہ بھی ہے کہ کوئی حکومتی وزیر اوگرا سیکرٹری کمشنر ڈپٹی کمشنرز اور پیرافورس تک صورتحال سے مکمل آگاہی رکھنے کے باوجود بے لگام سیلنڈر مافیا کو لگام ڈالنے میں مکمل ناکام ہیں جس سے ملک میں اصل حاکمیت کن لوگوں کی ہے ان کو تلاش کرنا چنداں مشکل نہیں
Kallar Syedan (Pothwar.com, October 22, 2026, Ikram-ul-Haq Qureshi): Despite Pakistan State Oil (PSO) setting the price of a domestic LPG cylinder at Rs3,296 for October, consumers are reportedly paying as much as Rs6,100.
The sharp difference between the official rate and the market price has raised serious concerns over alleged overcharging by LPG plants and dealers. Questions have also been raised about the effectiveness of regulatory authorities, including OGRA and local administrations, in enforcing official prices.
The situation has prompted calls for immediate action against those responsible for excessive pricing and stronger government oversight to provide relief to consumers struggling with rising living costs.
کلرسیداں: موبائل شاپ سے 4 لاکھ 25 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون چوری
Four-Lakh-Rupee Mobile Phone Stolen from Kallar Syedan Shop
کلرسیداں(پوٹھوار ڈاٹ کام، 22 اکتوبر 2026،اکرام الحق قریشی) —شہری موبائل شاپ میں اپنے قیمتی موبائل سے محروم ہو گیا موبائل کی قیمت چار لاکھ پچیس ہزار روپے تھی راجہ مظہر اقبال اپنے مہنگے موبائل پر کور چڑھانے کےلیئے مین بازار کی موبائل شاپ پر آئے وہ موبائل پر کور چڑھا رہے تھے دوکان میں رش تھا اس دوران دو نوجواں ان کے اردگرد کھڑے ہو گئے انہوں نے جیسے ہی موبائل فون قمیض کی سائیڈ پاکٹ میں ڈالا اسی لمحہ ان کے عقب میں کھڑے نوجواں نے ان کی جیب سے نکال لیا جس کے ساتھ ہی دونوں چور بڑی تیزی سے موبائل شاپ سے باہر نکل گئے اور موبائل فون کے مالک موبائل کو ڈھونڈتے رہے
Young Boy Passes Away in Dhok Rajam, Choa Khalsa
چوآخالصہ: ڈھوک رجام میں کمسن بچہ انتقال کر گیا
کلرسیداں(پوٹھوار ڈاٹ کام، 22 اکتوبر 2026،اکرام الحق قریشی) —چوآخالصہ کی ڈھوک رجام کے راجہ ارسلان کے فرزند اور راجہ ذوالفقار ساجد کا کمسن بھانجا انتقال کر گیا نمازجنازہ میں پاکستان فلمز سینسر بورڈ کے رکن محمد ظریف راجا،چوہدری شاہد اکبر گجر،حاجی عبدالقیوم، ڈاکٹر محمد مسعود، ملک محمد جاوید،اسد بھٹی، ماسٹر محمد فیاض،محمد طیب،حافظ محمد یاسین لنگڑیال،چوہدری نعیم، راشد کیانی،عثمان سلطان وڑائچ،محمد اورنگزیب و دیگر نے شرکت کی۔
Young Woman Passes Away in Dhok Gohra Chowdhrian
درکالی معموری: ڈھوک گوہڑہ چوہدریاں میں جوانسالہ لڑکی انتقال کر گئی
کلرسیداں(پوٹھوار ڈاٹ کام، 22 اکتوبر 2026،اکرام الحق قریشی) —درکالی معموری کی ڈھوک گوہڑہ چوھدریاں کے چوہدری محمد عاصم کی جوانسالہ دختر انتقال کر گئی نمازجنازہ گوہڑہ چوھدریاں میں ادا کی گئی جس میں چوہدری اخلاق حسین، جنید بھٹی،شاہد گجر، شیخ حسن سرائیکی، شاھد جمیل عباسی، حافظ آصف قادری، سائیں امجد حسین،راجہ طالب حسین،ملک کامران، چوھدری کاشف محمود،عابد سیٹھی، سائیں امجد حسین، حافظ زبیر تبسم و دیگر نے شرکت کی،