22 October 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Free Medical Camp at Girls High School Benefits Hundreds of Students

کہوٹہ گرلز ہائی سکول میں مفت میڈیکل کیمپ، سینکڑوں طالبات اور اساتذہ کے طبی معائنے

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22اکتوبر2026)
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیرین گل کی ہدایات پرالشہبازمیڈیکل ہسپتال کہوٹہ کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں فری میڈیکل کیمپ سینکڑوں طالبات اور اساتذہ مستفیدکہوٹہ کے معروف مائر معالج ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی نگرا نی میں مائر ڈاکٹروں نے طبعی سہولیات میسر کیں عوامی حلقوں نے اس اقدام کو سراہا ہے،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیرین گل کی ہدایات پر الشہباز ہسپتال کہوٹہ کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کہوٹہ میں ایک کامیاب فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں طالبات اور اساتذہ کے مفت طبی معائنے اور مختلف میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے اس اقدام کا مقصد طالبات کی صحت کی جانچ بیماریوں کی بروقت تشخیص اور صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے آگاہی فراہم کرنا تھا۔میڈیکل کیمپ کے دوران طالبات کی میڈیکل فٹنس کا جائزہ لینے کے ساتھ آنکھوں کا معائنہ، بلڈ شوگر، یورک ایسڈ اور تپِ دق (ٹی بی) کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ متعدی امراض سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی لیکچر بھی دیا گیا کیمپ میں طالبات اور اساتذہ کو صحت سے متعلق ضروری رہنمائی فراہم کی گئی تاکہ ممکنہ بیماریوں کی بروقت نشاندہی اور مناسب طبی مشورے کے حصول کو یقینی بنایا جا سکے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیرین گل نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کا دورہ کیا طالبات سے گھل مل گئیں اور مختلف موضوعات پر ان سے گفتگو کی انہوں نے طالبات کی تعلیم، صحت اور بہتر مستقبل کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے صحت کے بنیادی اصولوں پر عمل درآمد کی اہمیت اجاگر کی،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیرین گل نے کہا کہ موجودہ دور میں خواتین اور بالخصوص طالبات کی صحت پر خصوصی توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ شوگر، یورک ایسڈ، ٹی بی اور دیگر بیماریوں کی بروقت تشخیص کے لیے ضروری طبی معائنے اور ٹیسٹ کروانا اہم ہے صحت مند طالبات ہی ایک صحت مند معاشرے اور روشن مستقبل کی بنیاد ہیں اس لیے تعلیمی اداروں میں صحت سے متعلق آگاہی اور طبی سہولیات کی فراہمی کے اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔فری میڈیکل کیمپ میں الشہباز ہسپتال کہوٹہ کے ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے اپنی طبی خدمات انجام دیں اور طالبات سمیت اساتذہ کے مختلف میڈیکل ٹیسٹ بلا معاوضہ کیے کیمپ کے انعقاد کو تعلیمی اداروں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی اور بیماریوں سے بچاؤ کے حوالے سے ایک مثبت اور قابلِ ستائش اقدام قرار دیا گیا۔شہری و سماجی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیرین گل اور الشہباز ہسپتال کی انتظامیہ کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد جاری رکھا جائے گا تاکہ طالبات سمیت عام شہریوں کو بنیادی طبی سہولیات میسر آ سکیں۔

Matore (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, October 22, 2026): A free medical camp was organised at Government Girls High School, Kahuta, under the supervision of Al-Shahbaz Medical Hospital, following the instructions of Assistant Commissioner Kahuta, Shireen Gul. Hundreds of female students and teachers benefited from the initiative.

Under the supervision of Dr Muhammad Arif Qureshi, medical professionals conducted free medical examinations, including eye check-ups and tests for blood sugar, uric acid and tuberculosis (TB). Participants were also educated about disease prevention and essential health practices.

Assistant Commissioner Shireen Gul visited the school and interacted with students, emphasising the importance of health and education. Local residents and social circles appreciated the initiative and expressed hope that similar free medical camps would continue in the future.

دوبیرن پنڈ بھیسو روڈ کے شولڈرز جلد تعمیر ہوں گے، ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی یقین دہانی

MPA Raja Sagheer Ahmed Assures Early Construction of Shoulders on Dubairan–Pind Bhainsu Road

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22اکتوبر2026)
دوبیرن پنڈ بھینسو روڈ کے شولڈرز جلد تعمیر ہوں گے، راجہ صغیر احمد کی یقین دہانی، ماسٹرچوہدری ارشد محمود اور عبد القدوس کیانی کی ایم پی اے راجہ صغیر احمد سے ملاقات، سڑک کے دونوں اطراف کی تعمیر کے حوالے سے گفتگو، تفصیل کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد سے ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات ماسٹرچوہدری ارشد محمود اور عبد القدوس کیانی نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران زیرِ تعمیر دوبیرن پنڈ بھیسو سڑک کے دونوں اطراف شولڈرز کی تعمیر کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔اس موقع پر ماسٹرچوہدری ارشد محمود اور عبد القدوس کیانی نے سڑک کے دونوں اطراف شولڈرز کی تعمیر کی اہمیت پر زور دیا، تاکہ اہلِ علاقہ کو آمدورفت میں مزید سہولت میسر آ سکے۔ ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ دوبیرن پنڈ بھیسو سڑک کے دونوں اطراف شولڈرز کی تعمیر جلد مکمل کرانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ ماسٹرچوہدری ارشد محمود اور عبد القدوس کیانی نے اس یقین دہانی پر ایم پی اے راجہ صغیر احمد کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ اس اقدام سے علاقے کے عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی۔

Condolences Continue on the Passing of Malik Sultan Mahmood, Father of Sona Bhai

ملک سلطان محمود کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22اکتوبر2026)
کہوٹہ کی نوجوان سیاسی شخصیت ملک حسام محمودالمعروف سونا بھائی کے والد کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ بدستور جاری کثیر تعدادسیاسی وسماجی شخصیات نے ان کی رہائش گاہ پر آ کر ان سے تعزیت کی اور مرحوم کے بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کی،تفصیل کے مطابق کہوٹہ کی نوجوان سیاسی شخصیت ملک حسام محمودالمعروف سونا بھائی،ملک زعفران محمود،ملک عرفان محمود کے والدمحترم اور سابق وائس چیئرمین ایم سی کہوٹہ ملک غلام مرتضیٰ کے بہنوئی ملک سلطان محمود کی وفات پر کہوٹہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ ارشد محمود آف چھنی کہوٹہ،رہنماء پی پی پی سابق ایم این اے غلام مرتضی ستی،معروف سیاسی وسماجی شخصیت سٹی صدر مسلم لیگ ن ڈاکٹر محمد عارف قریشی،ایم این اے اسامہ اشفاق سرور کے فوکل پرسن راجہ یاسر محمود، ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی چوہدری ظہیر سلطان، معروف عالم دین قاری عثمان عثمانی، ملک ساجد محمود، سابق نائب ناظم راجہ حامد اعجاز، سیکرٹری ذولفقار حسن، کہوٹہ کی معروف کاروباری شخصیت ملک شوکت مہان، پیرسید نزابت شاہ، کونسلر راجہ جلیل لونہ،فوکل پرسن ٹو ایم پی اے راجہ تیمور، ملک سفیر اعوان، سیکرٹری اطلاعات سید عمران علی بخاری،جماعت اسلامی یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر ملک عبد القیوم اعوان،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت بڑی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے ان کی رہائش گاہ پر آ کر ان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے بلندی درجار کے لیے خصوصی دعا کی۔

Kahuta Residents Raise Concerns Over Rising Barber and Tailoring Charges

کہوٹہ میں حجامت 500 روپے اور سوٹ کی سلائی 2 ہزار روپے تک پہنچ گئی، عوام پریشان

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22اکتوبر2026)
کہوٹہ میں باربر شاپس اور ٹیلرنگ کاریگروں کی من مانیاں عروج پر، عوام مہنگائی کے ہاتھوں پریشانشیو اور حجامت کے 500 روپے جبکہ سوٹ کی سلائی 1800 سے 2000 روپے تک وصول کی جانے لگی، تحصیل انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی، عوامی حلقوں کا ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تحصیل انتظامیہ کہوٹہ کی مبینہ عدم توجہی کے باعث شہر اور گردونواح میں باربر شاپس اور ٹیلرنگ کے شعبے سے وابستہ بعض کاریگروں کی جانب سے من مانے نرخ وصول کیے جانے کی شکایات سامنے آنے لگی ہیں۔ شہریوں کے مطابق شیو اور حجامت کے لیے 500 روپے تک وصول کیے جا رہے ہیں، جبکہ ایک عام سوٹ کی سلائی کے نرخ بھی 1800 سے 2000 روپے تک پہنچ گئے ہیں، جس کے باعث مہنگائی کے ستائے عوام شدید پریشانی کا شکار ہیں۔تفصیلات کے مطابق کہوٹہ میں روزمرہ ضروریاتِ زندگی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے ساتھ ساتھ شیو، حجامت اور کپڑوں کی سلائی کے اخراجات میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ عام شہری، محنت کش، دیہاڑی دار مزدور، طلبہ اور محدود آمدن والے افراد پہلے ہی مہنگائی کے باعث مشکلات سے دوچار ہیں، ایسے میں بال کٹوانے، شیو کروانے اور عید و دیگر تقریبات کے لیے کپڑے سلوانے پر بھاری اخراجات برداشت کرنا ان کے لیے مزید مشکل بنتا جا رہا ہے۔ شہریوں کے مطابق بعض باربر شاپس پر شیو اور حجامت کے لیے 500 روپے تک وصول کیے جا رہے ہیں، جبکہ ٹیلرنگ کے شعبے میں ایک عام سوٹ کی سلائی کے لیے 1800 سے 2000 روپے تک طلب کیے جا رہے ہیں۔ عوامی حلقوں نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر روزمرہ کی ان بنیادی خدمات کے نرخ بھی ہر دکان پر اپنی مرضی سے مقرر ہوں گے تو عام آدمی کس کے پاس فریاد لے کر جائے گا؟ شہریوں کا کہنا ہے کہ نرخوں میں اضافے کے باعث کم آمدن والے طبقے کا گھریلو بجٹ بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ عوامی حلقوں نے تحصیل انتظامیہ کہوٹہ کی توجہ اس اہم عوامی مسئلے کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی نگرانی کے ساتھ ساتھ خدمات فراہم کرنے والے کاروباری مراکز کے نرخوں کے حوالے سے بھی مناسب اقدامات کیے جانے چاہئیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے مؤثر نگرانی اور مناسب رہنمائی نہ ہونے کی صورت میں شہریوں کو مختلف خدمات کے لیے اپنی استطاعت سے بڑھ کر ادائیگیاں کرنا پڑ سکتی ہیں۔ عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے، باربر شاپس اور ٹیلرنگ کے شعبے سے وابستہ نمائندوں کے ساتھ مشاورت کرکے شیو، حجامت اور سوٹ کی سلائی کے لیے مناسب اور واضح نرخ مقرر کیے جائیں، جبکہ دکانوں پر منظور شدہ نرخ نامے نمایاں مقامات پر آویزاں کرانے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں۔

 

Former MNA Ghulam Murtaza Satti Visits Kahuta, Inquires About the Sick and Offers Condolences to Bereaved Families

سابق ایم این اے غلام مرتضیٰ ستی کا کہوٹہ کا دورہ، بیماروں کی عیادت اور مرحومین کے لواحقین سے تعزیت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22اکتوبر2026)
سابق ایم این اے غلام مرتضیٰ ستی کا کہوٹہ کا دورہ، بیماروں کی عیادت اور مرحومین کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت تفصیل کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی غلام مرتضیٰ ستی نے سید عمران علی بخاری کے ہمراہ کہوٹہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بیماروں کی عیادت کی، وفات پانے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کی اور اپنے ووٹروں و سپورٹروں سے ملاقاتیں کیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق ایم این اے غلام مرتضیٰ ستی نے پاکستان پیپلز پارٹی کہوٹہ سٹی کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات سید عمران علی بخاری کے ہمراہ پیپلز پارٹی کہوٹہ سٹی کے جنرل سیکرٹری اور معروف سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عباد کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر غلام مرتضیٰ ستی نے چھنی بازار کی نوجوان سیاسی شخصیت ملک حسام عرف سونا کے والد محترم اور سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی کہوٹہ ملک غلام مرتضیٰ کے بہنوئی کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کے ایصالِ ثواب اور بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔ علاوہ ازیں انہوں نے وسیم ستی اور نعیم ستی کے بھائی، سیکرٹری یونین کونسل نارہ ندیم فیاض ستی کی وفات پر بھی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصالِ ثواب، مغفرت اور بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ دورے کے دوران سابق ایم این اے غلام مرتضیٰ ستی نے اپنے ووٹروں اور سپورٹروں سے بھی ملاقاتیں کیں اور ان کے ساتھ مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ غلام مرتضیٰ ستی کی جانب سے عیادت، تعزیت اور عوام سے ملاقاتوں کو سیاسی و سماجی روابط اور عوامی تعلقات کے تسلسل کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button