06 October 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; tray Livestock Owners Warned of Jail as Punjab Highway Patrol Announces Crackdown

سڑکوں پر آوارہ مویشی چھوڑنے والے مالکان جیل جانے کے لیے تیار رہیں، پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کا انتباہ

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |06 اکتوبر2026)—سڑکوں پر مٹر گشت کرتے مویشیوں کے مالکان جیل جانے کے لیئے ہو جائیں تیار،شدید عوامی دباؤ پر قانون نے بالآخر چپ کا روزہ توڑ ڈالا،پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ چوکپنڈوری نے جاری اپنے اعلامیہ میں خبردار کیا ہے کہ تمام معزز میڈیا کے ممبران عوام میں بذریعہ میڈیا اور سوشل میڈیا اگاہی مہم چلائیں کہ ان دنوں لوگوں نے اپنے جانور روڈ پر جانور چھوڑے ہوئے ہیں حتی کہ بازاروں سڑکوں پر بھی یہ جانور ازادانہ گھوم رہے ہوتے ہیں جس سے ہر روز حادثات جنم لیتے ہیں،
لہذہ خبردار کیا جاتا ہے کہ آئندہ اگر سڑک پر گھومتے آوارہ مویشی کے باعث ہوئی بھی حادثہ ہوا تو اس کی سارہ زمہ داری مویشی مالک پر عائد کرتے ہوئے اسی خلاف مقدمہ درج کرکے اسے جیل بھیج دیا جائے گا،ادہر شہریوں نے حالیہ فیصلے کا زبردست خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ آوارہ مویشیوں کی وجہ سے گزشتہ کئی سالوں سے مکئی اور باجرے کی فصلوں کی کاشت ہی ممکن نہ رہی شہریوں نے حالیہ فیصلے پر بلاتاخیر عملدرآمد کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi, October 6, 2026): Owners who allow their livestock to roam freely on roads and in public places have been warned that they could face criminal proceedings and imprisonment if their animals cause accidents.

The Punjab Highway Patrol, Chowk Pindori Post, has issued a public advisory urging media representatives to launch an awareness campaign through the media and social media regarding the growing problem of stray livestock on roads.

According to the advisory, livestock owners are increasingly leaving their animals unattended on roads, while cattle are also frequently seen roaming freely through markets and other public areas. The presence of animals on busy roads has reportedly become a major cause of traffic accidents.

The Highway Patrol warned that, in the event of an accident caused by stray livestock on a public road, the animal’s owner will be held responsible. A criminal case may be registered against the owner, and the individual could be sent to jail.

Citizens have strongly welcomed the announcement, saying that stray livestock have caused serious difficulties for local residents for several years. They particularly complained that the problem has made it increasingly difficult to cultivate crops such as maize and millet in some areas because livestock frequently enter and damage agricultural fields.

Residents have called for the authorities to implement the new warning without delay and take effective action against livestock owners who allow their animals to roam freely on roads and in public places.

لاہور ہائیکورٹ کا فیضان تشدد کیس کا فیصلہ دو ماہ میں کرنے کا ٹرائل کورٹ کو حکم

Lahore High Court Orders Trial Court to Decide Faizan Torture-Death Case Within Two Months

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |06 اکتوبر2026)—لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی کےجسٹس صداقت علی خان نے نلہ مسلماناں کے دینی مدرسے کے طالبعلم فیضان کی تشدد سے موت کے کیس میں ٹرائل کورٹ کو 2 ماہ کے اندر مقدمے کا فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

PML-N Leader Raja Gulistan Khan’s Son Raja Muhammad Ali Weds in Kallar Syedan

مسلم لیگ ن رہنما راجہ گلستان خان کے صاحبزادے راجہ محمد علی رشتہ ازدواج میں منسلک

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |06 اکتوبر2026)— پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری راجہ گلستان خان کے ہانگ کانگ میں مقیم فرزند راجہ محمد علی کی شادی معروف کاروباری راجہ اشتیاق حسین کھناہدہ کی دختر سے سرانجام پائی،رخصتی کی تقریب میں رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری افتخار احمد وارثی، چوھدری ظہیر محمود، راجہ قمر مسعود،راجہ ربنواز خان،چوہدری اخلاق حسین، راجہ ظفر محمود، چوہدری زین العابدین عباس،مسعود احمد بھٹی،شیخ سلیمان شمسی،نمبردار وقاص گجر،چوھدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ، چوھدری ایاز گجر ایڈووکیٹ،ملک محمد فیاض سندھو،راجہ داؤد اکبر،چوہدری توقیر اسلم، چوھدری تنویر اختر شیرازی،شیخ میثم کربلائی،نمبردار طاہر عزیز مغل،ارشاد زرگر، قاضی سہیل افتخار،راجہ بشارت،شیخ ذوالفقار احمد،صاحبزادہ مقصود چشتی و دیگر نے بھی شرکت کی۔

Minhaj-ul-Quran Leader Malik Manazir Hussain’s Son Malik Muhammad Hamza Gets Married

تحریک منہاج القرآن رہنما ملک مناظر حسین کے صاحبزادے ملک محمد حمزہ رشتہ ازدواج میں منسلک

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |06 اکتوبر2026)— تحریک منہاج القرآن کلرسیداں کے رہنما ملک مناظر حسین کے فرزند ملک محمد حمزہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ میں تحریک منہاج القران راولپنڈی ڈویژن کے صدر انار خان گوندل،خالد قادری کے علاوہ ضلع راولپنڈی کے صدر اجمل علی قادری،ناظم شعیب اعوان،کوارڈینیٹر ویلفیئر مظہر الحق،ڈپٹی کوارڈینیٹر ویلفیئر سید قاسم شاہ بخاری،خالد قادری،حافظ آصف محمود قادری،ملک محمد فیاض، سید زبیر علی شاہ، چوھدری ابرار حسین، چوہدری طارق تاج،عابد زاھدی،چوھدری توقیر اسلم،احسان الحق قریشی،چوہدری اسد الرحمان ایڈوکیٹ،لیاقت حسین،انیس چوہان،لالہ اکرام چوہان،حاجی صغیر بھولا،بشارت جنجوعہ و دیگر نے شرکت کی۔

Jamaat-e-Islami Rawalpindi Chief Calls for End to Petroleum Levy and Reduction in Government Privileges

جماعت اسلامی راولپنڈی کے امیر کا پٹرولیم لیوی کے خاتمے اور حکومتی مراعات میں کمی کا مطالبہ

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |06 اکتوبر2026)—جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے امیر راجہ محمد جواد نے حکومت کو خبردار کیا کہ وہ لیوی کے نام پر بھتہ خوری فوری ترک کرے عالیشان طرز حکمرانی اور پروٹوکول کو کم کیا جائے انہوں نے جماعت اسلامی کلرسیداں کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی پرامن آئینی جدوجہد پر پختہ یقین رکھتی ہے ہم حکومت میں شراکت داری کے ہرگز خواہشمند نہیں بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت مہنگائی بے روزگاری لاقانونیت اور دہشت گردی پر توجہ دے جب ہر روز پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کیا جائے گا تو مہنگائی کے طوفان کو روکنا کسی کے بھی بس کی بات نہیں،حکومت لیوی کے نام پر بھتہ خوری میں مصروف ہے ہماری کوشش ہے کہ حکومت اس بھتہ خوری کو ختم کرکے لوگوں کو ریلیف دے اس کے لیئے ہم مصروف جدوجہد ہیں ملک بھر میں دھرنے دینے کا سلسلہ جاری ہے لانگ مارچ وزیراعظم کی درخواست پر ملتوی ہوا تھا اگر حکومت اپنی زمہ داریاں پوری نہیں کرتی تو جماعت اسلامی لانگ مارچ اور اسلام آباد میں اپنے دھرنے کے حق سے دستبردار نہیں ہو گی،انہوں نے کہا امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی طرف سے دستخطی مہم شروع کی گئی ہے جس کے تحت پٹرول سے لیوی اور ناجائز ٹیکسوں ک خاتمہ آئی پی پیز کے ظالمانہ معاہدوں کا خاتمہ اور سستی بجلی آٹا چینی مافیا کو لگام اور روٹی کی قیمت دس روپے حکمرانوں کو حاصل مفت سہولیات اور افسر شاہی کا خاتمہ کا خاتمہ ناگزیر ہے، سرکاری گاڑیاں تیرہ سو سی سی تک محدود کی جائیں،بصورت دیگر جماعت اسلامی اگلے اعلان پر مجبور ہو جائے گی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button