06 October 2026DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawalpindi; Briefing on 145 Development Projects, DC Directs Timely and Quality Completion

راولپنڈی میں 145 ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ، بروقت اور معیاری تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت

راولپنڈی (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |06 اکتوبر 2026)—ڈپٹی کمشنر راولپنڈ ی کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، تمام متعلقہ محکمے منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنائیں اور ترقیاتی کاموں میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز راولپنڈی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کے دوسرے دن کیا، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر اور وفاقی پارلیمانی سیکریٹری دانیال چوہدری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز فضائل مدثر، ارکان صوبائی اسمبلی ملک افتخار احمد، ملک منصور سمیت متعلقہ محکموں کے افسران اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی، اجلاس میں ضلع راولپنڈی میں جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں، ان پر پیش رفت، فنڈز کے اجرا و استعمال اور مختلف ترقیاتی امور کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام 2026-27 کے تحت ضلع راولپنڈی کے 145 منصوبوں پر بریفنگ دی گئی، بریفنگ کے مطابق ان منصوبوں کی مجموعی لاگت 312.576 ارب روپے ہے، جن میں 140 جاری جبکہ 5 نئے منصوبے شامل ہیں، اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع راولپنڈی میں مختلف ترقیاتی پروگراموں، اپنے وسائل سے حاصل ہونے والی آمدن، SAP-VIII اور بیوٹیفکیشن منصوبوں سمیت مجموعی طور پر 297ترقیاتی منصوبے شامل ہیں۔

Rawalpindi, October 6, 2026: Rawalpindi Deputy Commissioner Captain (Retd.) Nadeem Nasir has said that the timely and quality completion of development projects is the top priority of the district administration.

He directed all relevant departments to ensure that development schemes are completed within their stipulated timelines and stressed that no compromise would be made on the quality of development work.

He expressed these views during the second day of a meeting of the Rawalpindi District Coordination Committee held recently. The meeting was attended by Deputy Commissioner Captain (Retd.) Nadeem Nasir, Federal Parliamentary Secretary Daniyal Chaudhary, Additional Deputy Commissioner Social Services Fazail Mudassar, Members of the Provincial Assembly Malik Iftikhar Ahmed and Malik Mansoor, along with officers of the relevant departments and other officials.

The meeting reviewed ongoing and new development projects in Rawalpindi district, progress on various schemes, the release and utilization of funds, and other development-related matters.

Officials briefed the meeting on 145 projects being undertaken in Rawalpindi district under the Annual Development Programme (ADP) 2026-27. According to the briefing, the total estimated cost of these projects is Rs312.576 billion, comprising 140 ongoing projects and five new schemes.

The meeting was further informed that a total of 297 development projects are being undertaken in Rawalpindi district under various development programmes, including projects funded through the district’s own resources, SAP-VIII and beautification initiatives.

The Deputy Commissioner directed the concerned departments to closely monitor progress and ensure that all development schemes are completed according to approved standards and within the prescribed timeframe.

پاکستان سری لنکا پریکٹس میچ کے لیے راولپنڈی پولیس کے 6 ہزار اہلکار تعینات، فول پروف سکیورٹی انتظامات

Rawalpindi Police Deploy 6,000 Officers for Pakistan-Sri Lanka Practice Match Security

راولپنڈی (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |06 اکتوبر2026)—سہہ ملکی کرکٹ سیریز، سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایات کے مطابق پاک-سری لنکا پریکٹس میچ کے لئے راولپنڈی پولیس کے موثر سیکورٹی و ٹریفک انتظامات، سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی زیر صدارت پولیس لائینز ہیڈکوارٹرز میں پولیس افسران کی میٹنگ کا انعقاد، سیکورٹی و ٹریفک انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس کے 6000 کے قریب افسران سیکورٹی و ٹریفک فرائض سرانجام دے رہے ہیں، سینئر افسران فیلڈ میں فورس کو چیک اور بریف کر رہے ہیں، روف ٹاپ پر سنائپرز تعینات کئے گئے ہیں، سیف سٹی اور دیگر سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، مانیٹرنگ کے لئے خصوصی کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے، تھانوں کی موبائلز، ایلیٹ اور ڈولفن سکواڈ سٹیڈیم کے اطراف گشت کر رہے ہیں، شہریوں کی سہولت کے لیے موثر ٹریفک انتظامات کیے گئے ہیں، میچ کے لئے فول پروف سیکورٹی و ٹریفک انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

Rawalpindi Woman ADC Files Domestic Violence Case Against Husband

خاتون اے ڈی سی راولپنڈی کا شوہر کے خلاف گھریلو تشدد کا مقدمہ، پولیس نے تفتیش شروع کردی

راولپنڈی (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |06 اکتوبر2026)—خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ملیحہ سحر نے گھریلو تشدد کے خلاف شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ تھانہ ویمن پولیس نے اے ڈی سی ہیڈکوارٹر ملیحہ سحر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا۔
مقدمے کے متن کے مطابق ملیحہ سحر نے شوہر پر کئی ماہ سے جسمانی اور نفسیاتی تشدد کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ وہ دو بچوں کی ماں ہیں اور کئی ماہ سے شوہر کے جسمانی اور نفسیاتی تشدد کا سامنا کر رہی ہیں۔
متن مقدمہ کے مطابق 2 اکتوبر کی شام شوہر نے تشدد کا نشانہ بنا کر انہیں کمرے میں بند کردیا اور موبائل فون بھی چھین لیا۔ شوہر نے حبسِ بے جا میں رکھ کر انہیں اہل خانہ اور بچوں سے ملنے سے روک دیا۔
مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شوہر خوف زدہ کرکے اذیت دیتا رہا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتا رہا۔ ملیحہ سحر نے کہا کہ انہیں اور ان کے بچوں کو جانی، جسمانی اور عزت و وقار کا خطرہ لاحق ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق درخواست گزار نے پولیس سے اپنے جسم پر موجود زخموں کے نشانات کا جائزہ لینے اور جائے وقوعہ سے شواہد حاصل کرکے انہیں دستاویزی شکل دینے کی استدعا کرتے ہوئے درخواست میں مزید کہا کہ شوہر کو ان پر دباؤ ڈالنے کے لیے بچوں کو استعمال کرنے سے روکا جائے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button