07 October 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Dangerous Weed Spreading Rapidly in Forests, Threatening Trees and Vegetation

کہوٹہ اور کلر سیداں کے جنگلات میں خطرناک بوٹی کا پھیلاؤ، درختوں اور پودوں کو شدید خطرہ

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،07اکتوبر2026)
کہوٹہ، کلر سیداں کے جنگلات میں خطر ناک قسم کی بوٹی کا پھیلاو،درختوں اور پودوں کی بڑی سطح پر نسل کشی،یہ بوٹی ایک جھاڑی کی شکل اختیار کر لیتی ہے اور درخت کو اپنی جکڑمیں لے کر کچھ عرصے بعد سوکھا دیتی،وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف سے اپیل ہے کہ از خود نوٹس لے کر مذکورہ بوٹی کے خاتمے کے لیے زمہ دار محکموں کو سختی سے احکامات صادر فرماہیں تاکہ ہمارے جنگلات اور کھیت اس خطر ناک بوٹی سے بچ سکیں ان خیالات کا اظہارراجہ طاہر اقبال گاوں ٹپیالی راجگان تحصیل کہوٹہ ضلع راولپنڈی حال مقیم انگلینڈنے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ پودا جو الرجی کی بیماریوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کے لیے بھی انتہائی خطرناک ہے کہوٹہ کلر سیداں ضلع راولپنڈی اور تحصیل کوٹلی ستیاں ضلع مری میں بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور جنگلات میں باقی پودوں اور درختوں کو بالکل ختم کر رہا ہے یہ جھاڑیوں کی شکل اختیار کر لیتا ہے اور باقی درختوں اور پودوں کی خوراک اور پانی بھی زمین سے لے لیتا ہے جس کی وجہ سے دوسرے درخت سوکھ جاتے ہیں جانور سب اس کو کھاتے ہیں تو ان کو پھیپھڑوں کی اور گلے کی بیماریاں شروع ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے ان کی موت واقع ہو جاتی ہے برائے مہربانی اس پودے کو تلف کرنے کے لیے کوئی عملی قدم اٹھائیں لیبارٹری میں اس کا ٹسٹ کروائیں اور کوئی ایسی دوائی تیار کروائیں جو اس کو جڑ سے ختم کریں امید ہے آپ اس پودے کو ختم کروانے میں عملی اقدامات اٹھائیں گی۔

Kahuta (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, October 07, 2026)– A dangerous type of weed is reportedly spreading rapidly across the forests of Kahuta, Kallar Syedan and Kotli Sattian in Rawalpindi and Murree districts, posing a serious threat to trees, plants and agricultural land.

Raja Tahir Iqbal, a resident of Tappiyali Rajgan village in Kahuta and currently residing in England, expressed concern over the rapid spread of the weed in a statement. He appealed to Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif to take notice of the issue and direct the relevant departments to take immediate and effective measures to control and eradicate the plant.

According to Raja Tahir Iqbal, the weed grows into a dense shrub and gradually surrounds nearby trees and plants. He claimed that it competes with other vegetation for water and nutrients from the soil, eventually causing affected trees and plants to dry out.

He further expressed concern that the plant could also pose risks to animals and contribute to health problems, including respiratory and throat-related illnesses. He urged the authorities to scientifically identify the plant and conduct laboratory tests to determine its potential effects on humans, animals and the environment.

Raja Tahir Iqbal called for practical measures to prevent the weed from spreading further, including research into an effective treatment that could eliminate it at its roots. He said urgent action was needed to protect the forests, agricultural fields and natural vegetation of the affected areas.

He expressed hope that the Punjab government and relevant departments would take immediate steps to assess the situation and develop an effective strategy for controlling the spread of the potentially harmful weed.

راجہ تصدق جنجوعہ کی دوستوں راجہ اسرار اور رانا بلال کے ہمراہ حرمین شریفین حاضری، عمرہ کی سعادت حاصل

Raja Tasadduq Janjua Performs Umrah Alongside Friends Raja Israr and Rana Bilal

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،07اکتوبر2026)
نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت راجہ تصدق جنجوعہ آف سلطان خیل نے اپنے دیرینہ دوستوں راجہ اسرار، حال مقیم برطانیہ (UK)، اور رانا بلال کے ہمراہ حرمین شریفین حاضری کی سعادت حاصل کرتے ہوئے عمرہ ادا کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مکہ مکرمہ میں بیت اللہ شریف کی زیارت، طواف اور دیگر مناسکِ عمرہ ادا کیے اور اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی عبادات و دعائیں کیں۔راجہ تصدق جنجوعہ اور ان کے دوستوں نے مدینہ منورہ حاضری کی سعادت بھی حاصل کی اور روضہ رسول ﷺ پر حاضری دے کر درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا۔ حرمین شریفین کی اس بابرکت حاضری پر دوست احباب، عزیز و اقارب اور اہلِ علاقہ نے انہیں مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اس موقع پر اہلِ علاقہ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ راجہ تصدق جنجوعہ، راجہ اسرار اور رانا بلال کی حاضری، عمرہ اور تمام عبادات کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے، ان کی دعائیں قبول فرمائے اور انہیں بار بار حرمین شریفین کی حاضری نصیب فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

Model Bazaar Drain Cleaning Underway in Kahuta; PML-N City President Reviews Sanitation Arrangements

کہوٹہ ماڈل بازار میں نالوں کی صفائی کا کام جاری، سٹی صدر مسلم لیگ ن ڈاکٹر محمد عارف قریشی کا معائنہ

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،7اکتوبر 2026)
ماڈل بازار تھانہ روڈ پر نالوں کی صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کیے گئے سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ن ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے صفائی کے کام کا جائزہ لیا اور میونسپل کمیٹی کے سنیٹری سپروائزر طالب حسین بھٹی اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی تفصیلات کے مطابق کہوٹہ کے ماڈل بازار تھانہ روڈ میں نالوں کی صفائی ستھرائی کے لیے خصوصی اقدامات جاری ہیں اس موقع پر سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ن ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے صفائی کے کام کا موقع پر جا کر جائزہ لیا ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے سنیٹری سپروائزر میونسپل کمیٹی کہوٹہ طالب حسین بھٹی اور ان کی ٹیم کی جانب سے جاری صفائی کے کام کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شریں گل اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کہوٹہ صائمہ تحریم کی خصوصی ہدایات پر شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ نالوں کی بروقت صفائی سے نہ صرف نکاسی آب کا نظام بہتر ہوگا بلکہ شہریوں کو گندگی، بدبو اور دیگر مسائل سے بھی ریلیف ملے گا اس موقع پر صفائی عملے نے نالوں سے مٹی، کچرا اور دیگر رکاوٹیں نکال کر نکاسی آب کے راستوں کو بحال کرنے کا کام جاری رکھا ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے میونسپل کمیٹی کے عملے پر زور دیا کہ صفائی کے عمل کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button