23 October 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Aiman Iftikhar Secures First Position Across Three Tehsils in FSc Pre-Medical

ایمن افتخار نے ایف ایس سی پری میڈیکل میں تین تحصیلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |23 اکتوبر2026)–پنجاب گروپ آف کالجز کلر سیداں کی ہونہار طالبہ ایمن افتخار نے ایف ایس سی پری میڈیکل میں 550 میں سے 537 نمبر حاصل کر کے تین تحصیلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی،ایمن افتخار مسلم لیگ ن یوسی بیول کے صدر چوہدری مزمل حسین اور چوہدری ساجد کی بھانجی جبکہ افتخار حسین کی صاحبزادی ہیں۔ انہوں نے اپنی محنت، لگن اور قابلیت سے یہ نمایاں کامیابی حاصل کر کے اپنے خاندان اور ادارے کا نام روشن کیا۔ایمن افتخار کی اس شاندار کامیابی کو اہلِ علاقہ کے لیے بھی باعثِ فخر قرار دیا جا رہا ہے۔ اہلِ خانہ اور عزیز و اقارب نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل میں مزید کامیابیوں اور اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi, October 23, 2026): Aiman Iftikhar, a talented student of Punjab Group of Colleges, Kallar Syedan, has secured first position across three tehsils in the FSc Pre-Medical examinations by obtaining 537 out of 550 marks.

Aiman is the daughter of Iftikhar Hussain and the niece of Chaudhry Muzammil Hussain, president of PML-N in Union Council Bewal, and Chaudhry Sajid.

Through her hard work, dedication, and academic excellence, Aiman has brought pride to her family and educational institution. Her outstanding achievement has also been widely appreciated by the local community.

Family members and relatives congratulated her on this remarkable success and expressed their best wishes for her continued achievements and pursuit of higher education.

کلر سیداں میں 22 ہزار روپے کی لکڑی گھر لے جانے پر شہری کو ایک لاکھ روپے جرمانہ، محکمہ جنگلات کی کارروائی پر سوالات اٹھنے لگے

Forest Department Fines Resident Rs1 Million for Transporting Firewood Worth Rs22,000 in Kallar Syedan

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |23 اکتوبر2026)–ایل پی جی کے نرخوں میں روزانہ کی بنیاد پر ریکارڈ اضافے سے سادہ لوح شہری کو جلانے کے لیئے لکڑی گھر منتقل کرنا مہنگا پڑ گیا 22 ہزار روپے میں خریدہ گئی لکڑی کا جرمانہ ایک لاکھ روپے ادا کرکے گلوخلاصی حاصل کرنی پڑی۔ گاؤں چھتروہ یوسی مغل تحصیل راولپنڈی کے ثمر ولد نصیر احمد نے گھریلو ضرورت کے پیش نظر ایک رشتہ دار سے پھلائی کا درخت 22 ہزار میں خریدا وہ درخت کٹوا کر لکٹری ٹرالی پر اپنے گھر لے جا رھا تھے کہ راستے میں سڑک کا کچھ حصہ تحصیل کلرسیداں سے گزرتا تھا جہاں محکمہ جنگلات کے آفیسر شہریار نسیم بٹ موجود تھے جنہوں نے اسے روک لیا اور اسے بتایا کہ اس نے لکڑی کاٹ کر جرم کیا ہے اس کے لیئے بھی پرمٹ ضروری ہے سادہ لوح شہری پرمٹ سن کر ہکا بکا رہ گیا اس نے آفیسر کو بتایا کہ وہ گھریلو استعمال کے لیئے بائیس ہزار روپے میں درخت خرید کر گھر لے جا رھا ہے مگر محکمہ جنگلات کلرسیداں کے افسر اس کی لکڑی سے لدی ٹرالی کلرسیداں لے آئے جہاں اسے ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا تو شہری سر پکڑ کر بیٹھ گیا کہ بائیس ہزار کی خریدی لکڑی کا جرمانہ ایک لاکھ روپے واقعی محکمہ جنگلات میں قانون حقیقی معنوں میں جنگل کا ہی ہے۔

Kallar Syedan Traffic Police Crack Down on Illegal LPG Cylinders in Passenger Vehicles; Seven Cases Registered, Two Vehicles Impounded

کلر سیداں ٹریفک پولیس کی غیر قانونی سیلنڈروں والی مسافر گاڑیوں کے خلاف کارروائی، سات مقدمات درج، دو گاڑیاں بند، 56 گاڑیوں کو جرمانے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |23 اکتوبر2026)–سٹی ٹریفک پولیس کلرسیداں کی انچارج سجاد حسین قریشی کی سربراہی میں ٹویوٹا مسافر گاڑیوں میں لگے غیر معیاری اور غیر قانونی سیلنڈروں کے خلاف زبردست کاروائی،سات پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف مقدمات درج کر لیئے گئے دو گاڑیاں تھانے میں بند کر دی گئیں جبکہ 56 گاڑیوں کے چالان کرکے ان سے مجموعی طور پر 1 لاکھ 68 ہزار روپے جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروا دیا

Kallar Syedan Police Arrest Suspect with 1.7kg of Hashish During Checkpoint Search

کلر سیداں بائی پاس پر پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل سوار سے 1700 گرام چرس برآمد، ملزم گرفتار

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |23 اکتوبر2026)–کلرسیداں پولیس کے اے ایس آئی رخسار تعلیم نے کلرسیداں بائی پاس کے ناکہ بندی کے دوران موٹرساۂیکل سوار گوہر علی سکنہ سوات حال مقیم گوجرخاں روڈ کلرسیداں کو روک کر تلاشی لی تو اس کے قبضہ سے 1700 گرام چرس برآمد کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کر دیا گیا

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button