گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , 02جنوری 2025ء)—گوجرخان پولیس کی اہم کارروائی،میٹرو ہاؤسنگ سوسائٹی میں فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کرنے والے مزید 3 ملزمان گرفتار،واقعہ میں ملوث کل 06 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا،ملزمان نے کچھ دن قبل نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی تقریب میں فائرنگ کر کے شہری عبد الرحمن کو قتل کیا تھا، گرفتار ملزمان میں فیصل، مختار اور کامران شامل ہیں ملزمان کے 3 ساتھیوں عرفان عرف بھولا، ناصر اور طلحہ کو قبل ازیں گرفتار کیا جا چکا ہے، واقعہ پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا، گوجرخان پولیس نے ٹیکنیکل ذرائع اور ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعہ ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، ایس پی صدر
Gujar Khan (Pothwar.com, January 02, 2025) – – In a significant development, Gujar Khan police have arrested three additional suspects involved in the shooting and murder of a man at Metro Housing Society.
The arrests follow an ongoing investigation into the tragic incident, which had caused widespread concern among local residents. Police officials confirmed that the suspects were tracked down through evidence gathered from the crime scene and CCTV footage.
Authorities praised the swift action of the investigation team, emphasizing their commitment to ensuring justice and maintaining law and order in the area. The arrested individuals are currently in custody, and further interrogation is underway to uncover more details about the incident and the motives behind the attack.
Local residents have expressed relief over the progress made in the case, urging police to continue their efforts in curbing crime and ensuring the safety of the community.
شدید سردی میں شام کے وقت سوئی گیس کی بندش
Sui gas supply shuts down in the evening severe cold
گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,راجہ طارق ایوب, 02جنوری 2025ء)—شدید سردی میں شام کے وقت سوئی گیس کی بندش،کھانا پکانے کے لیے بھی بروقت گیس دستیاب نہ ہونے سے پریشانی کا سامنا ہے۔ بیول اور اس کے گردونواح میں گزشتہ کئی دنوں سے اس شدید سردی کے موسم میں سر شام ہی بالخصوص جب کھانا پکانے کا وقت ہوتا ہے تو گیس کا پریشر زیرو ہو جاتا ہے اور گیس بالکل نہیں ہوتی۔ محکمہ سوئی گیس والوں نے یہ وطیرہ بنا لیا ہے جبکہ گیس بندش کی وجہ سے خواتین کو کھانا پکانے اور دیگر امور خانہ داری میں مشکل پیش آتی ہے اور کھانا بر وقت تیار نہ ہونے سے مزید کوفت ہوتی ہے۔گیس سلنڈر اور سوختہ لکڑی مہنگی ہونے کی وجہ سے ہر ایک استعمال نہیں کر سکتا ہے۔ اہل علاقہ نے محکمہ سوئی گیس کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کھانا پکانے کے اوقات میں گیس بندش کا خاتمہ کیا جائے