20 October 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Demands Flour Distribution Point, NADRA Office and Development Projects for Choa Khalsa

کلرسیداں; چوآخالصہ میں سرکاری آٹے کا مرکز، نادرا دفتر اور ترقیاتی منصوبے قائم کرنے کا مطالبہ

کلرسیداں(پوٹھوار ڈاٹ کام، 20 اکتوبر 2026،اکرام الحق قریشی) —پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ قمر مسعود نے سرکاری نرخوں کے آٹے کی فراہمی کے لیئے قائم گیارہ مراکز میں قانون گو حلقہ چوآخالصہ کے ہیڈ کوارٹر چوآخالصہ کو نظر انداز کرنے پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ ادوار میں قصبہ چوآخالصہ کو مسلسل نظر انداز کرنے کا عمل جاری ہے لوگوں کو بلا وجہ ان کے بنیادی شہری حقوق سے محروم رکھا جا رھا سرکاری نرخوں پر آٹے کی فراہمی پر چوآخالصہ کو نظر انداز کردیا گیا یہاں سرے سے کوئی پوائنٹ ہی قائم نہ کیا گیا چوآخالصہ چھ یوسیز کا ہیڈ کوارٹر ہے حکومت ملک بھر کے قانون گو ہیڈکوارٹرز میں نادرا دفاتر قائم کر رہی ہے اس عمل میں بھی چوآخالصہ کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا برسوں قبل یہاں گرلز کالج کی عمارت تعمیر کی گئی جو مکمل نہ ہونے کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے چوآخالصہ کو تمام ترقی پروگراموں میں مسلسل نظر انداز کیا جا رھا ہے کلرسیداں سے دھانگلی کارپٹ روڈ بھی ہمارے رہنما راجہ پرویز اشرف نے تعمیر کروائی مسلم لیگی رہنما بھی حقوق کے لیئے کچھ کریں چوآخالصہ سے بیول روڈ تباہی کے مناظر پیش کر رہی ہے انہوں نے چوآخالصہ میں نادرا دفتر،گرلز کالج کی عمارت کی تکمیل،چوآخالصہ سے بیول روڈ کی تعمیر اور چوآخالصہ میں بلاتاخیر سرکاری آٹے کی فراہمی کا پوائنٹ قائم کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com – 20 October 2026,Ikram Ul Haq Qureshi) –: Pakistan Peoples Party leader Raja Qamar Masood has expressed strong concern over the continued neglect of Choa Khalsa, particularly the absence of a government-subsidised flour distribution point among the 11 established centres.

He highlighted that Choa Khalsa serves as the headquarters of six union councils but has reportedly been overlooked in several development initiatives, including the establishment of NADRA offices. He also raised concerns over the incomplete girls’ college building and the poor condition of the Choa Khalsa–Bewal Road.

Raja Qamar Masood urged the authorities to establish a NADRA office, complete the girls’ college building, reconstruct the damaged road and immediately set up a government-rate flour distribution point in Choa Khalsa.

کلرسیداں میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات، تین افراد زخمی، دو راولپنڈی منتقل

Three Injured in Two Separate Traffic Accidents in Kallar Syedan; Two Shifted to Rawalpindi

کلرسیداں(پوٹھوار ڈاٹ کام، 20 اکتوبر 2026،اکرام الحق قریشی) —ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں تین افراد زخمی ہو گئے جن میں سے دو کو راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ٹریفک کا پہلا حادثہ کلرسیداں دوبیرن روڈ پر سدا کمال میں پیش آیا جہاں دو موٹر سائیکل سوار آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں نعمان اور ابو بکر شدید زخمی ہو گئے جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں سے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔ دوسرے حادثے میں نامعلوم کار ڈرائیور نے نجی سکول کے اہلکار کو پیچھے سے ٹکر مار کر زخمی کر دیا اور گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔

Pir Imaduddin Siddiqui Highlights the Importance of a Mother’s Love and Blessings at Chehlum Ceremony

پیر عمادالدین صدیقی کا دعائے چہلم سے خطاب، ماں کی محبت اور دعاؤں کی اہمیت پر زور

کلرسیداں(پوٹھوار ڈاٹ کام، 20 اکتوبر 2026،اکرام الحق قریشی) —معروف عالم دین پیر عمادالدین صدیقی نے کہا ہے کہ شفیق ماں کا سایہ سر سے اٹھ جانا پسماندگان کے لیئے کسی سانحہ سے کم نہیں ہوتا اللہ کا فضل ہی دکھ کو اپنی رحمت سے کم کرتا ہے انہوں نے مسلم لیگی رہنما راجہ ندیم احمد کی والدہ محترمہ کی تقریب چہلم سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بخت والدین کےسائے میں ہوتے ہیں،ماں کا نافرمان صحن حرم میں بھی سجدہ ریز ہو تو بھی اس کی بخشش ممکن نہیں ہوتی انہوں نے کہا کہ موت کو یاد نہ رکھنے والے غفلت کا شکار ہیں یہ اللہ کی جانب سے کھلے توبہ کے دروازے سے فوری رجوع کر لیں کیونکہ وسیلے،چلے صدقہ خیرات کے باوجود اگر ماں ناراض ہے تو پھر بھی جنت کا حصول ممکن نہیں صاحبان استطاعت عمرہ حج کریں باقی گھر میں ماں کے چہرے کو محبت سے دیکھتے رہیں اللہ انہیں حج کا ثواب عطا کرے گا
انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ ماں کی نعمت کی قدر کریں ماں کی دعائیں اور ان کن خوشنودگی سے آپ کی دنیا آخرت سنور جائے گی،علامہ محمد اقبال قریشی،توفیق عباسی، راجہ ندیم احمد،راجہ سعید احمد نے بھی خطاب کیا تقریب چہلم میں رکن صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد،راجہ جاوید اخلاص،بیرسٹر احمد صغیر راجہ، چوھدری صداقت حسین، محمد ظریف راجا،راجہ عرفان سرور،محمود چوھان،چوھدری توقیر اسلم، شاہد گجر، شیخ حسن سرائیکی،ماسٹر راجہ محمد یونس،راجہ پرویز اختر قادری،صفدر کیانی،خضران لطیف عباسی،مسعود احمد بھٹی،راجہ ارشد ریاست،محمود چوھان، زرین بھٹی،چوھدری طارق بسنتوی،شیخ سلیمان شمسی،شیخ شعور قدوس،سردار وسیم احمد،چوھدری نعیم اکمل،راجہ طارق، راجہ مجید احمد،الحاج غلام ظہیر،راجہ عاصم صدیق، عاطف اعجاز بٹ،حاجی محمد اسحاق، عابد زاھدی، صوبیدار حسن اختر،شیخ شعور قدوس،سائیں امجد حسین،نمبردار وقاص گجر،راجہ محمد جاوید,محترمہ نثار تنویر شیرازی،معروف شعر خواں راجہ عابد مانکرائے سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button