DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com
Gujar Khan Police Arrest Three Suspects in Metro Housing Society Shooting Incident
میٹرو ہاؤسنگ سوسائٹی میں فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

گوجرخان –(پوٹھوار ڈاٹ کام,28،دسمبر، 2024ء ) —گوجرخان پولیس کی اہم کارروائی,میٹرو ہاؤسنگ سوسائٹی میں فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کرنے والے 3 ملزمان گرفتار ,ملزمان نے ایک ہفتہ قبل نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی تقریب میں فائرنگ کر کے شہری عبد الرحمن کو قتل کیا تھا، گرفتار ملزمان میں عرفان عرف بھولا، ناصر اور طلحہ شامل ہیں، واقعہ پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا، گوجرخان پولیس نے ٹیکنیکل ذرائع اور ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعہ ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان کے ساتھیوں کو بھی گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، ایس پی صدر




