DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: “Heavy Dumpers Used in Ongoing Construction Work on Kahutha By-pass Render Hothla Road Unusable for Travel”

کہوٹہ بائی پاس پر جاری کام میں استعمال ہونے والے ہیوی ڈمپرز نے ہوتھلہ روڈ کوتوڑ پھوڑ کر کے سفر کے لیے ناقابل استعما ل کر دیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25جولائی2023)
کہوٹہ بائی پاس پر جاری کام میں استعمال ہونے والے ہیوی ڈمپرز نے ہوتھلہ روڈ کوتوڑ پھوڑ کر کے سفر کے لیے ناقابل استعما ل کر دیا، 8ڈھوکوں کو جانے والا راستہ بندہونے سے اہل علاقہ کو شدید مشکلات کاسامنا، تفصیل کے مطابق کہوٹہ پنڈی روڈ میں بائی پاس پر جاری کام میں استعمال ہونے والے ہیوی ڈمپرز کے ڈراہیوروں نے انت مچا دی،برق رفتاری سے ڈراہیو کر نے آئے عوام کو شدید مشکل کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے کیونکہ یہ چھوٹی گاڑیوں، موٹر سائیکل سواروں اور پیدل چلنے والو ں کو بلکل راستہ نہیں دیتے جس کی وجہ سے حادثات معمول بن گے ہیں جبکہ ڈراہیونگ میں انتہائی غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہوں نے ہوتھلہ روڈ کو بلکل توڑ پھوڑ کر کے رکھ دیا ہے سڑک اب آثار قدیمہ کا منظر پیش کر رہی ہے،اہلیان علاقہ کوشدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے انہوں نے کمشنر راولپنڈی، ڈی سی راولپنڈی سمیت دیگر محکموں کے اعلیٰ حکام کو اس پر نو ٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 25 July 2023)
The heavy dumpers used in the ongoing work on the Kahuta Bypass destroyed the Hothla road and made it unusable for travel. The people of the area are facing severe problems due to the closure of the road leading to 8 Dhoks. They do not give way to small vehicles, motorcyclists and pedestrians, due to which accidents will become commonplace, while showing extreme negligence, they have completely vandalized the Hothla road. The road is now presenting an archeological scene.

کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کا حلقے کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ

Colonel Muhammad Shabbir Awan visited the various Union Councils of the Constituency

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25جولائی2023)
کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کا حلقے کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ،کارکنوں، ورکروں سے ملاقتیں جبکہ فوتگی والے گھروں میں حاضری دی،لواحقین سے اظہار تعزیت اورمرحومین کے لیے فاتحہ خوانی کی انہوں نے اپنے دورے کے موقع پر سابق SP فدا ستی صاحب کے قریبی عزیز کی وفات پر ان کے گھر جا کر ان سے تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی،کہوٹہ والے (معروف دوکاندار) ملک جنید سے ملاقات کر رہے ہیں، ملک جنید نے سابق MPA کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کو اپنے گھر آنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کی ہے اور آئندہ دورے کے موقع پر وہ اپنے ورکر کے گھر تشریف لاہیں گے، نثار ستی کی وفات پر ان کے گھر جا کر ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کے بعد فاتحہ خوانی،محلہ مہاجرین کہوٹہ والے حاجی جاوید اقبال اور حاجی وحید اقبال کے بھاہی ولید اقبال کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد فاتحہ خوانی کی،کیبل آپریٹر ملک وقاص کے والد محترم کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد فاتحہ خوانی کی،ملک وسیم اور ملک رضوان کے والد ملک گلراز (مرحوم) کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد فاتحہ خوانی کی،چھنی اعوان کہوٹہ والے ملک بلال صاحب کے بہنوہی ملک اظہر (مرحوم) کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد فاتحہ خوانی کی اس موقع پر ماسٹر محمد زبیر،عدیل افضل،منور حسین،سردار ارشد مجید بھی ہمراہ موجود تھے۔

تھوہاخالصہ میں گیس پائپ لائین بچھانے کا کام شروع

The work of laying the gas pipeline has started in Thoa Khalsa

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25جولائی2023)
“فرزند تھوہا” کونسلر عرفان سرور (چیئرمین سرور گروپ)کی کاوشیں رنگ لے آہیں، تھوہاخالصہ میں گیس پائپ لائین بچھانے کا کام شروع(چیئرمین سرور گروپ)اور اہلیان علاقہ کی طرف سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان،سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد، حافظ عثمان عباسی اور شوکت جنجوعہ کا تہ دل سے شکر یہ، تفصیل کے مطابق نوجوان سیاسی شخصیت راجہ عرفان سرور آف تھوہا راجگان(چیئرمین سرور گروپ)کی طرف سے عوامی خدمت کا سلسلہ بدستور جاری ہے ان کی شب و روز کوششو ں سے گذشتہ دونوں سابق وزیر اعظم پاکستان کے معاونین خصوصی حافظ عثمان عباسی اور شوکت جنجوعہ کے ذریعے تھوہا خالصہ کے علاقوں سڑھاٹی راجگان،موہڑہ راجوال، محلہ، کھلیوٹ،ڈیری بھٹیاں،کلوٹ راجگان،موہڑہ پال کے گیس کے پائپ ان کے پاس تھوہا پہنچ گئے تھے اور گذشتہ روز قبل ان علاقوں میں میں گیس پائپ لائین بچھانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے جس پر اہل علاقہ نے نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت “فرزند تھوہا” کونسلر عرفان سرور (چیئرمین سرور گروپ)کا شکر یہ ادا کیا راجہ عرفان سرور نے کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد ہمارا علاقہ سوئی گیس جیسی نعمت سے مستعفید ہونگے اہل علاقہ نے راجہ عرفان سرور آف تھوہا راجگان کی کوششوں کو سراہا ہے جبکہ(چیئرمین سرور گروپ)کی طرف سے اور اہلیان علاقہ نے سابق وزیراعظم شاہد ہاقان عباسی، حافظ عثمان عباسی اور شوکت جنجوعہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

تھوہا خالصہ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل
کے تصاد م کے نتیجے میں ایک موٹر سائیکل سوار جانبحق

Tractor trolley and motorcycle collision near Thoha Khalsa a motorcyclist was killed

کہو ٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عمران ضمیر,25،جولائی,2023)— تھانہ کہوٹہ علاقہ تھوہا خالصہ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے تصاد م کے نتیجے میں ایک موٹر سائیکل سوار جانبحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ کہوٹہ کے علاقہ تھو ہا خالصہ پیکاں روڈ پر
ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے مابین تصادم کے نتیجے میں صوبیدار مرتضی بھگون واے کا 21 سالہ جواں بیٹا طیب زمان موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ
13سالہ صداقت حسین شدید زخمی ہو گیا۔ جن کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتا ل کہوٹہ منتقل کیا گیا۔ جہاں طیب زمان کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کی گئی۔ پولیس نے ابتدائی تفتیش کا آغاز کر دیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button