04 November 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; Grand Anti-Encroachment Operation: Goods Seized from Dozens of Shopkeepers.
کہوٹہ میں تجاوزات مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن، درجنوں دکانداروں کا سامان ضبط

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر، 04 نومبر 2026) کہوٹہ میں تجاوزات مافیا اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل کے احکامات پر گرینڈ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران درجنوں دکانداروں کا تجاوز شدہ سامان ضبط کر لیا گیا جبکہ ہزاروں روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل کی ہدایات پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کہوٹہ صائمہ تحریم اور میونسپل آفیسر ریگولیشن شیزا ظفر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بیوٹیفیکیشن بازار، پنجاڑ چوک اور جی پی او روڈ پر قائم تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی کی۔
آپریشن کے دوران فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر رکھا گیا دکانداروں کا سامان قبضے میں لے لیا گیا جبکہ خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ کارروائی میں انفورسمنٹ انسپکٹر راجہ اسرار نے بھی بھرپور حصہ لیا۔
اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کہوٹہ صائمہ تحریم نے کہا کہ انتظامیہ تجاوزات قائم کرنے اور فٹ پاتھوں و سڑکوں پر سامان سجانے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کرے گی۔ شہر کو تجاوزات سے پاک کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل نے واضح کیا کہ تجاوزات کے خلاف کارروائی میں کسی قسم کی سفارش یا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا۔ تجاوزات مافیا اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر آپریشن جاری رکھا جائے گا۔
Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, November 4, 2026): A grand operation has been launched in Kahuta against illegal encroachments and profiteering on the directives of Assistant Commissioner Kahuta, Shireen Gul. During the operation, goods belonging to dozens of shopkeepers were confiscated, while fines amounting to thousands of rupees were imposed.
According to details, Chief Officer of Kahuta Municipal Committee Saima Tehreem and Municipal Officer Regulation Shiza Zafar, along with their team, conducted a comprehensive anti-encroachment operation at Beautification Bazaar, Panjar Chowk and GPO Road.
During the operation, goods displayed illegally on footpaths and roads were seized, and shopkeepers violating municipal regulations were issued heavy fines. Enforcement Inspector Raja Israr also actively participated in the operation.
Speaking on the occasion, Chief Officer Municipal Committee Kahuta Saima Tehreem stated that the administration would show no leniency towards those occupying public spaces or displaying merchandise on roads and footpaths. She emphasised that making Kahuta free from encroachments remains the administration’s top priority.
Assistant Commissioner Kahuta Shireen Gul reiterated that no recommendations, influence or pressure would be entertained in anti-encroachment operations. She further directed that daily operations against encroachers and illegal profiteers would continue to ensure strict enforcement of the law and maintain public convenience.
کہوٹہ سٹی بائی پاس کے دوسرے مرحلے پر جلد کام شروع ہوگا، ہر یونین کونسل کو 5 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے جائیں گے: راجہ اسامہ سرور، راجہ صغیر احمد
Second Phase of Kahuta City Bypass to Begin Soon; Rs 50 Million Development Funds Announced for Every Union Council: Raja Osama Sarwar and Raja Saghir Ahmed

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر، 04 نومبر 2026): دفاعی پارلیمانی سیکرٹری و ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کہا ہے کہ کہوٹہ سٹی بائی پاس کے دوسرے مرحلے کا کام جلد شروع کیا جائے گا، جبکہ تحصیل کہوٹہ کی ہر یونین کونسل کو ترقیاتی منصوبوں کے لیے پانچ کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے جائیں گے۔ میونسپل کمیٹی کہوٹہ کے تین کروڑ روپے کے فنڈز سے بھی کہوٹہ شہر اور ہر یونین کونسل کو 75 لاکھ روپے کے ترقیاتی منصوبے دیے جائیں گے۔ کہوٹہ شہر میں بجلی کے مسائل کے حل کے لیے اڑھائی کروڑ روپے کی گرانٹ بھی جاری کر دی گئی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرڈ اسٹیشن کہوٹہ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع و ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور، ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد، کوآرڈینیٹر راجہ یاسر اختر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، امیدوار برائے صوبائی اسمبلی بیرسٹر احمد صغیر راجہ، سینئر مسلم لیگی رہنما عبد القدوس عباسی اور فوکل پرسن واپڈا کرنل انوار عباسی نے خطاب کیا۔
مقررین نے کہوٹہ کی تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے جاری اقدامات اور آئندہ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اپنے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد کا شکریہ ادا کیا۔
دورہ کہوٹہ کے موقع پر ایس ڈی او واپڈا شہزاد عباسی، انچارج گرڈ اسٹیشن خاور ستی، سابق چیئرمین راجہ ظفر بگھاروی، سابق چیئرمین راجہ فیاض، سابق چیئرمین راجہ سجاد ستی سمیت مسلم لیگ (ن) کے کارکنان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
اس موقع پر صحافیوں کی جانب سے عوامی مسائل اور اہم ترقیاتی ضروریات کی نشاندہی بھی کی گئی، جن میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کہوٹہ میں طبی سہولیات کی بہتری، بیوٹیفیکیشن منصوبے، کہوٹہ سٹی بائی پاس، قبرستان کے مسائل، کہوٹہ شہر میں واٹر سپلائی اسکیم کی فراہمی اور اسٹریٹ لائٹس کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کے مطالبات شامل تھے۔
عوامی حلقوں نے امید ظاہر کی کہ اعلان کردہ ترقیاتی منصوبوں پر جلد عملی کام شروع ہوگا اور کہوٹہ کے دیرینہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔
Kahuta City Bypass Landowners Await Compensation for 8 Years; Mega Project Remains Stalled, Hundreds of Families Face Financial Hardship
کہوٹہ سٹی بائی پاس کے متاثرین 8 سال سے معاوضے کے منتظر، میگا پراجیکٹ تعطل کا شکار، سینکڑوں خاندان مالی مشکلات سے دوچار
کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر، 04 نومبر 2026): کہوٹہ سٹی بائی پاس کے متاثرین گزشتہ آٹھ سال سے اپنی قیمتی اراضی کے معاوضے سے محروم ہیں جبکہ کہوٹہ سٹی بائی پاس، کہوٹہ۔راولپنڈی روڈ اور سہالہ اوور ہیڈ برج پر مشتمل میگا پراجیکٹ مبینہ حکومتی غفلت اور عدم توجہی کے باعث تاحال تعطل کا شکار ہے۔ اراضی مالکان معاوضے کے حصول کے لیے متعلقہ اداروں کے دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہیں، تاہم تاحال ان کی شنوائی نہیں ہو سکی۔
تفصیلات کے مطابق کہوٹہ سٹی بائی پاس کی تعمیر کے لیے پانچ موضع جات میں سینکڑوں کنال قیمتی زرعی اور کمرشل اراضی آٹھ سال قبل نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے بھاری مشینری کے ذریعے متاثر کی تھی، جس کے نتیجے میں زمینوں کی اصل حیثیت تبدیل ہو گئی۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ آج تک سینکڑوں اراضی مالکان کو ان کی قیمتی زمینوں کا معاوضہ ادا نہیں کیا گیا۔
متاثرین نے الزام عائد کیا ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی گزشتہ آٹھ سال سے ان کی اراضی استعمال کر رہی ہے، لیکن مالکان کو کوئی معاوضہ نہیں دیا گیا۔ اس صورتحال کے باعث متاثرہ خاندان شدید مالی اور ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔ متعدد خاندانوں کا ذریعہ معاش انہی زرعی زمینوں سے وابستہ تھا، جو اب ناقابلِ کاشت ہو چکی ہیں۔
متاثرین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ آٹھ سال سے متعلقہ اداروں کے دفاتر کے چکر لگا رہے ہیں، لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔ دوسری جانب بائی پاس کی عدم تکمیل کے باعث کہوٹہ شہر میں ٹریفک کا دباؤ مسلسل بڑھ رہا ہے اور شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
کہوٹہ سٹی بائی پاس کے متاثرین نے وزیراعظم پاکستان، وزیراعلیٰ پنجاب اور چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس اہم میگا پراجیکٹ میں حائل رکاوٹیں فوری دور کی جائیں، متاثرین کو ان کی اراضی کا موجودہ مارکیٹ ریٹ کے مطابق معاوضہ ادا کیا جائے اور منصوبے کی تعمیر کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو ٹریفک کے مسائل سے نجات مل سکے اور متاثرہ خاندانوں کو ان کا قانونی حق مل سکے۔
Son of Malik Munaf Completes Hifz-e-Quran; Congratulations Pour In for Family and Teachers
ملک مناف کے فرزند نے حفظِ قرآنِ پاک کی سعادت حاصل کر لی، اہلِ خانہ اور اساتذہ کو مبارکباد

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4نومبر2026)
دارالعلوم غوثیہ مہریہ دوبیرن کلاں میں خوشی کی تقریب، ملک مناف کے فرزندِ ارجمند نے حفظِ قرآنِ پاک کی سعادت حاصل کر لی، اہلِ خانہ اور اساتذہ کرام کو مبارکباد کے پیغامات،تفصیل کے مطابق دارالعلوم غوثیہ مہریہ، گلستان لالہ جی، اتفاق ٹاؤن دوبیرن کلاں میں زیرِ تعلیم ملک مناف کے فرزندِ ارجمند نے قرآنِ مجید فرقانِ حمید حفظ کرنے کی عظیم سعادت حاصل کر لی۔ اس روح پرور اور بابرکت موقع پر اہلِ خانہ، عزیز و اقارب، اساتذہ کرام اور اہلِ علاقہ کی جانب سے خوشی و مسرت کا اظہار کیا گیا جبکہ حفظِ قرآن کی تکمیل پر طالب علم، ان کے والدین اور اساتذہ کرام کو مبارکباد پیش کی گئی اس مبارک موقع پر کیپٹن (ر) چوہدری منظور حسین، میڈیا پرسن طاہر مغل، منیر چشتی، محمد ظفیر، حاجی عبدالغنی، ملک شوکت اور دارالعلوم غوثیہ مہریہ کے اساتذہ کرام نے ملک مناف اور ان کے اہلِ خانہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قرآنِ پاک حفظ کرنا اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت، سعادت اور خوش نصیبی ہے۔ یہ اعزاز نہ صرف بچے بلکہ اس کے والدین، خاندان اور اساتذہ کرام کے لیے بھی باعثِ فخر و مسرت ہے انہوں نے کہا کہ والدین نے اپنے بچے کو قرآنِ پاک کی تعلیم و تربیت کے لیے دینی ادارے میں داخل کروا کر ایک عظیم ذمہ داری نبھائی ہے۔ اس کامیابی کے پیچھے طالب علم کی محنت، والدین کی دعائیں اور اساتذہ کرام کی انتھک محنت و رہنمائی شامل ہے۔ دینی مدارس ہمارے معاشرے میں قرآن و سنت کی تعلیمات عام کرنے اور نئی نسل کی دینی و اخلاقی تربیت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔مبارکباد پیش کرنے والی شخصیات نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ حفظِ قرآن کی یہ عظیم سعادت حاصل کرنے والے خوش نصیب طالب علم کو قرآنِ مجید پر عمل کرنے، اس کی تعلیمات کو اپنی زندگی میں اپنانے اور دوسروں تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے۔ اللہ پاک بچے کے والدین، خاندان اور اساتذہ کرام کی محنت و کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور اس کامیابی کو ان سب کے لیے دنیا و آخرت کی بھلائی کا ذریعہ بنائے۔ آمین۔
Deewan Digital Hub Mobile Shop Grandly Inaugurated at Skot Bazaar; Political, Social and Business Personalities Attend Ceremony to Congratulate Adnan Farukh Raja




