04 November 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Facebook Friendship Ends in Distress after Girl Leaves Home

کلرسیداں: فیس بک دوستی کا تلخ انجام، لڑکی گھر چھوڑ کر چلی گئی، بعد ازاں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،04نومبر2026)– فیس بک پر پروان چڑھنے والی دوستی نے دوشیزہ کو گھر کی دہلیز چھوڑنے پر مجبور کر دیا، مگر جس شخص کی محبت پر اعتبار کرتے ہوئے اس نے گھر سے قدم باہر نکالا، اسی نے اسے قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ محبت کے حسین خواب دیکھنے والی ساڑھے 15 سالہ دوشیزہ(د) کو جب اپنے مبینہ عاشق کی جانب سے انکار کا سامنا کرنا پڑا تو وہ بے سہارا ہو کر اپنے دیگر رشتہ داروں کے گھر چلی گئی جہاں سے کلرسیداں پولیس نے اطلاع ملنے پر دوشیزہ کو بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کردیا جہاں اس کا بیان قلمبند کرنے کے بعد اسے اپنے والد کے حوالے کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق دوشیزہ کی فیس بک کے ذریعے ایک نوجوان سے دوستی ہوئی تھی جو وقت گزرنے کے ساتھ مبینہ طور پر محبت میں تبدیل ہو گئی۔ دوشیزہ نے اس دوستی کو زندگی کا سہارا سمجھتے ہوئے گھر چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور اپنے مبینہ محبوب کے پاس پہنچ گئی، تاہم وہاں اسے محبت کے بجائے انکار کا سامنا کرنا پڑا۔ نوجوان کی جانب سے قبول کرنے سے انکار کے بعد دوشیزہ کے لیے صورتحال انتہائی کٹھن ہو گئی اور وہ اپنے رشتہ داروں کے گھر چلی گئی۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس حرکت میں آئی اور دوشیزہ کو بازیاب کروا لیا۔ بعدازاں اسے عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں اس کا بیان قلمبند کیا گیا۔ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد پولیس نے دوشیزہ کو اس کے والد کے حوالے کر دیا۔اس واقعے نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ہونے والی غیر محتاط دوستیوں اور ان کے ممکنہ نتائج کے حوالے سے کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ بظاہر خوشگوار گفتگو اور محبت کے دعووں پر قائم ہونے والے تعلقات جب عملی زندگی میں آزمائش سے گزرتے ہیں تو بعض اوقات ایسے تلخ واقعات جنم لیتے ہیں جن کا خمیازہ نہ صرف نوجوان لڑکی بلکہ اس کے پورے خاندان کو بھگتنا پڑتا ہے۔ کلرسیداں میں اپنے گھروں سے چلے جانے والی دوشیزاؤں کی رجسٹرڈ مقدمات کی تعداد دیگر بڑے علاقوں کی نسبت کہیں زیادہ ہے جہاں طالبات موبائل کا بے تحاشہ استعمال کرتی ہیں اور اسے تعلیمی مقصد کے ساتھ ساتھ دیگر مشاغل کے لیئے بھی بے دریغ استعمال کیا جاتا یے اور والدین اس سارے معاملات میں لاتعلق رہتے ہیں جس کا نتیجہ خسارے کی صورت میں بھگتنا پڑتا یے

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, November 4, 2026): A friendship that reportedly began on Facebook and developed into a romantic relationship ended in distress for a 15-and-a-half-year-old girl after the young man she trusted allegedly refused to accept her. Following the incident, Kallar Syedan Police recovered the girl from a relative’s house and presented her before a court. After recording her statement, the court directed that she be handed over to her father.

According to sources, the girl, identified only as (D), had developed a friendship with a young man through Facebook. The friendship reportedly turned into a romantic relationship over time. Believing his promises and considering the relationship a source of support, the girl decided to leave her home and went to meet the young man.

However, upon reaching him, she reportedly faced rejection, as the young man refused to accept her. Left in a difficult situation, she subsequently went to stay at the home of other relatives.

After receiving information about the incident, Kallar Syedan Police took action and recovered the girl. She was subsequently produced before a court, where her statement was recorded. Following the completion of legal proceedings, she was handed over to her father.

The incident has once again raised concerns about online friendships, particularly those involving young and vulnerable individuals, and the potential consequences of trusting strangers on social media. Relationships built on online conversations and romantic promises can sometimes lead to distressing situations when faced with real-life circumstances, affecting not only the individuals involved but also their families.

The report also highlights concerns regarding the number of registered cases involving girls leaving their homes in Kallar Syedan. The issue has drawn attention to the excessive use of mobile phones and social media among school-going girls, as well as the importance of parental supervision, awareness and guidance.

The incident underscores the need for parents to maintain open communication with their children, educate them about online safety and help them make informed decisions while using social media.

حکومت کا علمائے کرام اور آئمہ مساجد کے تعاون سے عام شہریوں کو نماز کی طرف راغب کرنے کا فیصلہ، مزدوروں، ریڑھی بانوں اور دکانداروں کی کونسلنگ کی جائے گی: وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف

Government Launches Initiative to Encourage People to Offer Regular Prayers with Support from Religious Scholars and Imams: Federal Minister Sardar Muhammad Yousaf

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،04نومبر2026)–وفاقی وزیر مزہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے علمائے اکرام اور آئمہ کرام کے تعاون سے ایسے لوگوں کو بھی نمازی بنایا جائے جو روزانہ اپنے مشاغل میں مصروف رہ کر نماز پڑھنا بھول جاتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی رہنما مولانا احسان اللہ چکیالوی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے وزارت مذہبی امور میں ان سے ملاقات کی اور ان کی حجاج کے لیئے بہترین انتظامات پر مبارکباد دی اور انہیں دارالاسلام ایجوکیشنل مرکز کلرسیداں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت بھی دی، سردار محمد یوسف نے کہا کہ ہم نے عام افراد کو نماز کی طرف راغب کرنے کے لیئے علمائے کرام اور آئمہ کرام کے تعاون سے اسلام آباد میں تجربہ کیا ہے جو بڑا کامیاب رھا ہے ہماری کوشش ہے کہ پورے ملک کے علمائے کرام اور آئمہ اکرام اپنے اداروں اور مساجد سے باہر نکل کر کارخانوں میں کام کرنے والے مزدوروں سمیت ریڑھی بانوں سبزی فروٹ فروشوں اور ایسے درجنوں شعبے ہیں جہاں پر لوگ اپنی دیہاڑی تو لگا لیتے ہیں مگر نماز پڑھنے میں کوتاہی کے مرتکب ہو جاتے ہیں ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو نماز کی باقاعدہ ادائیگی کے لیئے زہنی طور پر آمادہ کیا جائے ایسے لوگوں کی کونسلنگ کی اشد ضرورت ہے نماز کے ذریعے ہم اپنے معاشرتی بگاڑ کو کم کر سکتے ہیں انہوں نے دورہ کلرسیداں کی دعوت بھی قبول کر لی۔

2. Free Medical Camp Held in Choa Khalsa on Punjab Government’s Directives

چوآ خالصہ میں حکومت پنجاب کے زیر اہتمام مفت میڈیکل کیمپ، 175 مریضوں کا طبی معائنہ

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،04نومبر2026)–حکومت پنجاب کی ہدایت پر چوآ خالصہ میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں میڈیکل آفیسر ڈاکٹر تحرین احمد چوہدری، چیف ٹیکنیشن غزالہ بی بی، ٹیکنیشنز عنبرین ،طاہرہ اور شکیلہ نے اس دوران 175 مریضوں کا چیک آپ کیا۔ انہوں نے اس موقع پف 35 مریضوں کے الٹرا سائونڈ اور 50 کے بلڈ ٹیسٹ کے نمونے حاصل کئے ۔ عوامی حلقوں نے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button