03 November 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; Dr M Arif Qureshi Meets Education Officials, Seeks Priority Resolution of Schools
کہوٹہ; ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی تعلیمی افسران سے ملاقات، تعلیمی اداروں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،03نومبر2026)
ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی سی ای او ایجوکیشن اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران سے ملاقات، کہوٹہ کے تعلیمی اداروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی تفصیل کے مطابق ممبر بورڈ آف گورنرز لاء کالج کہوٹہ و سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی سی ای او ایجوکیشن اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران سے اہم ملاقات ہوئی جس میں تحصیل کہوٹہ کے تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل، ضروریات اور معیارِ تعلیم کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیااس موقع پر ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے بحیثیت ممبر سکول کونسل گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کہوٹہ کی ضروریات اور مسائل سے متعلق افسران کو آگاہ کیا اور زور دیا کہ ان اداروں کو درپیش مشکلات ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ طلبہ و طالبات کو بہتر تعلیمی ماحول اور ضروری سہولیات میسر آ سکیں ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے سی ای او ایجوکیشن راولپنڈی محمد یاسین بلوچ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن محترمہ تابندہ انجم سکینڈری ضلع راولپنڈی کو کہوٹہ کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے جلد کہوٹہ آنے کی یقین دہانی کروائی انہوں نے وعدہ کیا کہ دورے کے دوران دونوں سرکاری ہائی سکولوں سمیت دیگر تعلیمی اداروں کی ضروریات کا جائزہ لیا جائے گا اور مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے راولپنڈی میں تعلیمی بہتری اساتذہ کی ترقیوں اور سکولوں میں موجود سہولیات و انتظامی کمیوں کو دور کرنے کے لیے محکمہ تعلیم کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے سی ای او ایجوکیشن راولپنڈی اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن سکینڈری ضلع راولپنڈی کے افسران کو خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ متعلقہ افسران کے دورہ کہوٹہ سے مقامی تعلیمی اداروں کے مسائل کے حل اور معیارِ تعلیم کی بہتری میں مثبت پیش رفت ہوگی۔

Kahuta (Pothwar.com – Kabir Ahmed Janjua, November 03, 2026): Dr Muhammad Arif Qureshi, Member of the Board of Governors of Law College Kahuta and City President of Pakistan Muslim League-Nawaz (PML-N), held an important meeting with the Chief Executive Officer (CEO) of Education and District Education Officers to discuss educational issues and the needs of schools in Tehsil Kahuta.
During the meeting, detailed discussions were held on the challenges faced by educational institutions, the provision of essential facilities and measures to improve the overall standard of education in the area.
Dr Arif Qureshi, who is also a member of the School Councils of Government Girls High School Kahuta and Government Boys High School Kahuta, briefed the education officials about the needs and problems of both institutions. He emphasised that their issues should be addressed on a priority basis to ensure better educational facilities and a conducive learning environment for students.
He also invited Rawalpindi CEO Education Muhammad Yasin Baloch and District Education Secondary Officer Tabinda Anjum to visit Kahuta and inspect the local educational institutions.
Both officials accepted the invitation and assured him that they would visit Kahuta soon. During their visit, they will review the requirements of the two government high schools, along with other educational institutions, and take practical steps to address their problems on a priority basis.
Dr Muhammad Arif Qureshi appreciated the efforts of the Education Department in Rawalpindi to improve educational standards, facilitate teachers’ promotions and address shortages of facilities and administrative shortcomings in schools.
He also paid tribute to the CEO Education Rawalpindi and the District Education Secondary Officer for their efforts towards improving the education system.
Dr Arif Qureshi expressed hope that the proposed visit of the education officials to Kahuta would lead to positive progress in resolving the problems of local educational institutions and improving the quality of education in the area.
ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی کے قریب سڑک پر گہرے شگاف، کسی بڑے حادثے کا خدشہ، شہریوں کا فوری مرمت کا مطالبہ
Deep Cracks in Road Near Dera Mushtaq Shah City Pose Accident Risk; Residents Demand Immediate Repairs

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،3نومبر2026)
محکمہ ہائی وے کی غفلت، ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی کے قریب سڑک پر گہرے شگاف پڑ گئے، چھوٹی گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کو شدید مشکلات کا سامنا، کسی بڑے حادثے کا خدشہ، شہریوں کا اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی کے قریب سڑک کی خستہ حالی نے شہریوں اور مسافروں کے لیے شدید مشکلات پیدا کر دی ہیں۔ سڑک میں جگہ جگہ گہرے شگاف پڑنے کے باعث آمدورفت متاثر ہو رہی ہے جبکہ چھوٹی گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کو گزرنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سڑک کی خراب صورتحال کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے علاقہ مکینوں اور مسافروں کے مطابق سڑک میں پڑنے والے گہرے شگافوں کے باعث گاڑیوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے جبکہ موٹر سائیکل سواروں کے لیے یہ راستہ انتہائی خطرناک بن چکا ہے۔ بالخصوص رات کے وقت اور بارش کے دوران سڑک کے گڑھوں اور شگافوں کا اندازہ لگانا مشکل ہو جاتا ہے، جس سے حادثات کے امکانات مزید بڑھ جاتے ہیں شہریوں نے محکمہ ہائی وے کی مبینہ غفلت اور عدم توجہی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہم گزرگاہوں کی بروقت مرمت اور دیکھ بھال متعلقہ محکمے کی ذمہ داری ہے، مگر ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی کے قریب سڑک کی موجودہ حالت فوری توجہ کی متقاضی ہے علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ اور محکمہ ہائی وے کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی کے قریب سڑک کا فوری معائنہ کروا کر گہرے شگافوں کی مرمت کروائی جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو اور کسی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کسی ناخوشگوار واقعے کا انتظار کرنے کے بجائے فوری عملی اقدامات کرے۔
Kahuta Residents Suffer from Low Voltage and Hanging Electricity Wires; WAPDA Faces Public Criticism
کہوٹہ میں کم وولٹیج اور لٹکتی بجلی کی تاروں سے شہری پریشان، واپڈا کی غفلت پر عوام سراپا احتجاج
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،3نومبر2026)
محکمہ واپڈا کہوٹہ کی نااہلی کے باعث کہوٹہ کے شہری کم وولٹیج کی وجہ سے پریشان، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، محلہ راجگان کوٹلی لنک روڈ نزد جنجوعہ بازار میں واپڈا کی مین تاریں لٹک کر اتنی نیچے ہیں کہ کسی وقت بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے اور اس حادثے کے زمہ دار کہوٹہ واپڈا کے وہ اہلکار ہوں گے جن کو بار بار موقع دکھایا گیا لیکن ایک کان سے سن کر دوسرے کان سے بات کو نکال دیتے ہیں اور کسی گاؤں میں بھی دو تاریں کھمبوں پر نہیں لگی ہوئی بلکہ تین یا چار تاریں لگی ہوتی ہیں لیکن واپڈا کی نااہلی دیکھیں کہ آج کے دور میں بھی دو تاروں سے کام چلایا جا رہا ہے پورے علاقے میں کم وولٹیج کا مسئلہ بنا ہوا ہے لوگوں کی نہ موٹریں چلتی ہیں نہ فریج وغیرہ اہل علاقہ کے طرف سے بار بار واپڈا کہوٹہ کو درخواستیں دینے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں صرف چند حکومتی مخصوص لوگوں کے کام کروائے جاتے ہیں اور سوشل میڈیا پر ایسے بھلے بھلے کروائی جاتی ہے جیسے کہوٹہ شہر کے مسائل حل کر دیے گئے ہوں باقی کہوٹہ شہر کی 90 فیصد عوام بے یارومددگار ہے۔
Raja Nauman Zaheer Announces Participation in Upcoming Local Government Elections from UC Ghaznabad
راجہ نعمان ظہیر المعروف نومی بھائی کا آمدہ بلدیاتی انتخابات میں یونین کونسل غزن آباد سے حصہ لینے کا اعلان

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،03نومبر2026)
راجہ نعمان ظہیر المعروف نومی بھائی کا آمدہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان، یوسی غزن آباد سے الیکشن لڑوں گا، کامیابی حاصل کرکے عوام کا خادم بن کر خدمت کروں گا، عوامی مسائل کا مکمل ادراک رکھتا ہوں، ان شاء اللہ علاقے کی تعمیر و ترقی اور عوامی خدمت میری اولین ترجیح ہوگی۔پاکستان مسلم لیگ (ن) حلقہ پی پی سیون کی نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت راجہ نعمان ظہیر المعروف نومی بھائی نے آمدہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی یونین کونسل غزن آباد سے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے علاقے کی عوام کے بنیادی مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور عوام کو درپیش مشکلات کا انہیں مکمل ادراک ہے۔راجہ نعمان ظہیر المعروف نومی بھائی کا کہنا تھا کہ ان کی سیاست کا مقصد اقتدار کا حصول نہیں بلکہ عوام کی خدمت اور علاقے کی تعمیر و ترقی ہے۔ اگر عوام نے انہیں اپنے اعتماد سے نوازا اور کامیابی عطا کی تو وہ عوام کا خادم بن کر دن رات خدمت کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، سڑکوں، گلیوں، صفائی ستھرائی، پینے کے صاف پانی اور دیگر عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا اور بلاتفریق تمام لوگوں کی خدمت کو اپنا شعار بناؤں گا۔
Former District Council Member Chaudhry Tariq Mahmood Celebrates 71st Birthday; Political and Social Personalities Attend
سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری طارق محمود کی 71ویں سالگرہ کی پروقار تقریب، سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،03نومبر2026)
معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق ممبر ضلع کونسل راولپنڈی چوہدری طارق محمود کی 71ویں سالگرہ کی پروقار تقریب،اپنے کلاس فیلو تمام دوستوں کو مدعو کیا،کیک کاٹا او ر پر تکلف کھانے سے تواضع کی، تمام دوستوں نے چوہدری طارق محمود کو مبارکباد پیش کی اور ا ن کو دراز عمری اور صحت یابی کی دعا دی، تقریب میں سیاسی وسماجی شخصیات،بلدیاتی نمائندگان اور معزز ین علاقہ کی شرکت،تفصیل کے مطابق حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق ممبر ضلع کونسل راولپنڈی چوہدری طارق محمود نے گذشتہ روز اپنی 71ویں سالگرہ کی ایک پروقار تقریب اپنی رہائش گاہ پر رکھی جس میں انہوں نے اپنے کلاس فیلو اور دوستوں کا مدعو کیا اور اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا تقریب میں سابق MPAشاہد ریاض ستی،سابق وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی و سابق ممبر ضلع کونسل شوکت جنجوعہ،سابق ممبر ضلع کونسل و چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر، مسلم لیگ ن کہوٹہ ایم سی کے صدرمعروف سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی،کرنل انوار عباسی کواڈینٹر ایم این اے اسامہ سرور،سابق تحصیل ناظم کلر سیداں حافظ ملک سہیل اشرف،چوہدری امیر افضل صدر پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی،سابق ممبر ضلع کونسل وناظم یوسی دکھالی راجہ محمد صدیق،سابق ممبر کونسل راجہ شوکت آف سروٹ،سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری ابرار رشید سابق نائب ناظم گوجر خان،سابق ممبر ضلع کونسل درکالی راجہ محمد فیاض،سابق وائس چیئرمین دکھالی عبد الحمید مغل،چوہدری اخلاق سٹی صدر کلر سیداں،راجہ ظفر سابق نائب ناظم کلر سیداں،میجر شفیق سابق امیدوار ناظم یوسی درکالی،راؤف بٹ کلر سیداں،سعید بیکر ی والے،ماسٹرچوہدری عبدالمجیدصدر مسلم لیگ ن یوسی غزن آباد،چوہدری نعیم بنارس امیدوار برائے چیئرمین یوسی غزن آباد،راجہ اخلاق جنجوعہ رہنماء پی ٹی آئی،راجہ کامران ملنگی،راجہ کریم مہناس چیئرمین مسلم لیگ ن یوسی غزن آباد،چوہدری ابرار حسین محکمہ آئیسکو،طیب اعوان سابق کونسلر،چوہدرارشد سابق کونسلر،نمبر دارصابر کیانی،چوہدری اشعر ندیم، پرنسپل بوائز کالج، الامیر فاؤنڈیشن ایجوکیشن سسٹم جاتلی،صوبیدار شبیر،خان عثمان عثمان یوسی غزن آباد،شیخ خورشید صدر مسلم لیگ ن ضیاء کلر سیداں،راجہ تنویر بنارس،سابق کونسلر راجہ عابد کلاہنہ،صحافی راجہ قمبر،صحافی بدر بشیر،صحافی راجہ نوید،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ صحافی کبیر جنجوعہ سمیت بڑی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔
Pictures from Kahuta..






