کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،02نومبر2026)–آئیسکو سب ڈویژن، چوآ خالصہ اور کلر سیداں میں تین سے چار سال تک خدمات حاصل کرنے کے بعد کنٹریکٹ ملازمین کو اچانک ملازمتوں سے فارغ کر دیا گیا، جس سے ان کے گھروں میں بے روزگاری کے سائے منڈلانے لگے ہیں۔ برسوں تک محکمے کی خدمت کرنے والے ملازمین کو ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے فارغ کیے جانے پر متاثرہ خاندان شدید پریشانی اور اضطراب کا شکار ہیں۔تفصیلات کے مطابق آئیسکو سب ڈویژن چوآ خالصہ میں تعینات اسسٹنٹ لائن مینز حسنین علی، محمد عمران، شیراز خان، مظائر عباس اور عرفان احمد جبکہ سب ڈویژن کلر سیداں میں تعینات محمد احتشام، رستم علی، انجم مطلوب، زبیر محمود اور احمد نواز کو ملازمتوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔متاثرہ ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ تین سے چار سال سے کنٹریکٹ کی بنیاد پر محکمہ بجلی میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے محکمے کی ضروریات کے مطابق فرائض انجام دیے اور اپنے اہل خانہ کی کفالت کے لیے اسی ملازمت پر انحصار کیے رکھا، مگر اچانک جاری ہونے والے نوٹیفکیشن نے ان سے روزگار کا واحد ذریعہ بھی چھین لیا۔ان کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس بدترین دور میں ملازمت سے محرومی محض ایک فرد کی بے روزگاری نہیں بلکہ اس کے پورے خاندان کے لیے معاشی بحران کا باعث بن جاتی ہے۔ بچوں کی تعلیم، گھر کا کرایہ، روزمرہ اخراجات اور اہل خانہ کی بنیادی ضروریات پوری کرنا بھی اب ایک بڑا سوال بن گیا ہے۔ برسوں کی ملازمت کے بعد اچانک گھر بھیجے جانے سے ان کے خاندانوں میں فاقہ کشی کی نوبت آ گئی ہے۔متاثرہ ملازمین نے آئیسکو کے اعلیٰ حکام اور وفاقی وزیر توانائی سے اپیل کی ہے کہ ان کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے برطرفی کے فیصلے پر فوری نظرثانی کی جائے اور انہیں ملازمتوں پر بحال کیا جائے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com – Ikram Ul Haq Qureshi, November 02, 2026): Islamabad Electric Supply Company (IESCO) has suddenly terminated the services of 10 contract employees working in its Choa Khalsa and Kallar Syedan subdivisions after they had served the department for three to four years.
The decision has left the affected employees and their families facing uncertainty, financial difficulties and fears of unemployment. The employees were reportedly dismissed through an official notification, despite having served the electricity department for several years.
According to details, the Assistant Line Men dismissed from IESCO’s Choa Khalsa subdivision include Hasnain Ali, Muhammad Imran, Sheeraz Khan, Mazahir Abbas and Irfan Ahmed. Those terminated from the Kallar Syedan subdivision include Muhammad Ehtisham, Rustam Ali, Anjum Matloob, Zubair Mahmood and Ahmed Nawaz.
The affected employees said they had been performing their duties on a contractual basis for the past three to four years. During this period, they fulfilled the department’s requirements and relied on their jobs as their primary source of income to support their families.
They said the sudden termination had deprived them of their only means of livelihood, leaving them struggling to meet basic household expenses.
The employees added that losing their jobs amid rising inflation had created a serious financial crisis for their families. Meeting expenses related to children’s education, house rent, daily necessities and other essential needs had become increasingly difficult. They feared that prolonged unemployment could push their families towards severe hardship.
The affected workers have appealed to senior IESCO officials and the Federal Minister for Energy to review the termination decision immediately, consider their years of service and reinstate them to their respective positions to protect their livelihoods and secure their future.
چوہدری نثار کا اعلان: عمران خان کی رہائی تک کسی جماعت میں شامل نہیں ہوں گا
Chaudhry Nisar: I Will Not Join Any Political Party Until Imran Khan Is Released
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،02نومبر2026)–سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اپنے حلقے سے آئے ہوئے مختلف وفود اور معززین سے تفصیلی ملاقاتیں کیں اور حلقے کے سیاسی امور، بلدیاتی انتخابات اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چوہدری نثار علی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان میرا جگری دوست ہے اور وہ اس وقت جیل میں سخت مشکلات کا سامنا کر رہا ہے اس کی رہائی تک میرا کسی بھی سیاسی پارٹی میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اگرچہ وزیراعظم شہباز شریف بھی میرے 30 سال پرانے دوست ہیں اور اگر میں کسی پارٹی میں جانا چاہوں تو میرے لیے تمام آپشنز کھلے ہیں مگر میں جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کروں گا کیونکہ میں
اپنے حلقے کی عوام کی کشتی کا ملاح ہوں اور ان کے اعتماد پر پورا اتروں گا میں ایسا فیصلہ کروں گا جس سے ان کی عزت پر کوئی آنچ نہ آئے انہوں نے کہا کہ اگر مجھے عہدوں یا سیٹوں کا لالچ ہوتا تو میرے پاس ماضی میں انتہائی اہم اور بڑے عہدوں کی پیشکشیں موجود رہیں میں نے اپنی ہی پارٹی میں وزاتِ داخلہ سے استعفیٰ دیا لیکن اپنی عزت اور اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بلدیاتی انتخابات کروانے کے حوالے سے خود تذبذب کا شکار ہے اور کوئی حتمی فیصلہ نہیں کر پا رہی تاہم اگر بلدیاتی الیکشن ہوتے ہیں تو ہر یونین کونسل سے اپنے مضبوط امیدوار میدان میں اتاریں گے اور بھرپور تیاری کے ساتھ الیکشن لڑ کر کامیا بی حاصل کریں گے۔
Shah Khaki Patrol Police Seize Illegal Pistol and Ammunition, Suspect Arrested
شاہ خاکی پٹرولنگ پولیس کی کارروائی، غیر قانونی پستول اور گولیاں برآمد، ملزم گرفتار
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،02نومبر2026)– پی ایچ پی شاہ خاکی پٹرولنگ پولیس پوسٹ کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر خرم شہزاد نے ناکہ بندی کے دورانِ ایک مشکوک مہران گاڑی (نمبر RIA-9127) کو روکا گیا اور تلاشی لیتے ہوئے ڈرائیور خالد محمود سے ایک عدد غیر قانونی 30 بور پستول، 13 عدد زندہ روند اور ایک موبائل فون برآمد کر لیا گیا۔ ملزم موقع پر اسلحہ کا کوئی بھی قانونی لائسنس یا دستاویز پیش کرنے سے قاصر رہا۔اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے کلرسیداں حوالات میں بند کردیا گیا۔
Raja Tariq Mahmood’s Sister Laid to Rest as Notables Attend Funeral Prayers
موہڑہ مرید کے راجہ طارق محمود کی ہمشیرہ سپردِ خاک، نماز جنازہ میں معززین کی شرکت
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،02نومبر2026)–موہڑہ مرید کے راجہ طارق محمود کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں نمازجنازہ میں شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،حاجی اخلاق حسین،عاطف اعجاز بٹ،پرویز اختر منہاس، محمد حنیف، مولانا احسان اللہ چکیالوی، چوہدری شاہد گجر،شیخ سلیمان شمسی،ماسٹر نجابت حسین،محمد خان بھٹی،مسعود احمد بھٹی، جاوید چشتی ایڈووکیٹ، چوہدری عابد سیٹھی، صوبیدار غلام ربانی،تنویر شیرازی،مولانا غلام مصطفی سیالوی،بابو راجہ محمد حنیف، چوہدری زین العابدین عباس،راجہ افتخار پکھڑال،حاجی طارق تاج، صوفی محمد سلیمان و دیگر نے شرکت کی۔
Ali Asghar Bhatti, Brother of Businessman Ali Afsar Bhatti, Passes Away
نلہ مسلماناں کے کاروباری علی افسر بھٹی کے بھائی علی اصغر بھٹی انتقال کرگئے
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, اکرام الحق قریشی،02نومبر2026)–نلہ مسلماناں کے کاروباری علی افسر بھٹی کے بھائی علی اصغر بھٹی انتقال کر گئے نماز جنازہ بروز پیر دن گیارہ بجے ڈھوک سرہل میں ادا کی جائے گی