DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

Norway: Radio Oslo’s 2nd anniversary celebration with the special participation of Ambassador of Pakistan Sadia Altaf Qazi

ناروے۔ ریڈیو اوسلو کی دوسری سالگرہ کی خوبصورت تقریب سفیر پاکستان سعدیہ الطاف قاضی کی خصوصی شرکت

اوسلو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عقیل قادر,12،جون)— ریڈیو اوسلو کی نشریات گذشتہ دو سالوں سے اردو سمیت چار مختلف زبانوں میں جاری ہیں، ریڈیو اوسلو کی دوسری سالگرہ کے موقع پر ریڈیو اوسلو کے چیئرمین ارشد وحید چوہدری نے ایک خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا جس میں خواتین و حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کی مہمان خصوصی سفیر پاکستان سعدیہ الطاف قاضی تھیں۔ تقریب کا آغاز قاری محمود الحسن چشتی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا اور پروگرام کی نقابت کے فرائض پوٹھوہار ویلفیئر سوسائٹی کے مرکزی رہنما راشد علی اعوان نے ادا کئے۔ تقریب سے سعدیہ الطاف قاضی، ارشد وحید چوہدری، پاک ناروے فورم کے جنرل سیکریٹری چوہدری وسیم شہزاد، معروف شاعر ادریس لاہوری، ڈاکٹر بلال اور پیر سید نعمت علی شاہ بخاری نے خطاب کیا۔ سعدیہ الطاف قاضی نے ارشد وحید چوہدری کو ریڈیو اوسلو کی مبارکباد پیش کی اور انکی پاکستانی کمیونٹی کے لیے خدمات کو سراہا اور کہا کہ ریڈیو اوسلو نے اوسلو میں ایک ذمہ دارانہ صحافت کا کردار ادا کیا ہے۔ چوہدری وسیم شہزاد نے پاکستان کے موجودہ سیاسی تناظر کے حوالے سے بات کی اور کہا کہ ریاست پاکستان اور اسکے اداروں کا تحفظ ہماری سب سے بڑی ترجیح ہونی چاہیے۔ ادریس لاہوری نے اپنی خوبصورت شاعری کے ذریعے محفل میں خوب رنگ جمایا۔ پیر سید نعمت علی شاہ بخاری نے ناروے میں ا ردو صحافت کے لیے مرکزی کردار ادا کرنے والے افراد کے حوالے سے گفتگو کی اور ریڈیو اوسلو کی سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ ارشد وحید چوہدری نے تقریب میں شرکت کرنے اور اس کی رونق کو دوبالا کرنے پر تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ارشد وحید چوہدری کی جانب سے کثیر تعداد میں ریڈیو اوسلو کے معاونین اور سامعین کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔

Oslo (Pothwar.com, Aqil Qadir, June 12) – Radio Oslo has been broadcasting in four different languages, including Urdu, for the past two years. On the occasion of Radio Oslo’s second anniversary, Chairman Arshad Waheed Chaudhry organized a beautiful ceremony attended by a large number of women and men. The special guest of the ceremony was Ambassador Saadia Altaf Qazi from Pakistan.

The ceremony commenced with the recitation of the Holy Quran by Qari Mahmood-ul-Hassan Chishti, followed by the performance of the program’s duties by Rashed Ali Awan, the central leader of the Pothohar Welfare Society. Sadia Altaf Qazi, Arshad Waheed Chaudhry, General Secretary of the Pakistan Norway Forum Chaudhry Wasim Shahzad, renowned poet Idris Lahori, Dr. Bilal, and Pir Syed Naemat Ali Shah Bukhari delivered speeches at the event.

Sadia Altaf Qazi congratulated Arshad Waheed Chaudhry on the anniversary of Radio Oslo and appreciated his services to the Pakistani community. She praised Radio Oslo for playing a responsible role in the journalism in Oslo. Chaudhry Wasim Shahzad discussed the current political dynamics in Pakistan and emphasized that the protection of the state of Pakistan and its institutions should be our top priority. Idris Lahori enchanted the audience with his beautiful poetry.

Pir Syed Naemat Ali Shah Bukhari conducted an interview discussing the individuals who play a central role in Urdu journalism in Norway and extended congratulations on the anniversary of Radio Oslo. Arshad Waheed Chaudhry expressed his gratitude to everyone for their participation in the ceremony and for enhancing its vibrancy. On this occasion, Arshad Waheed Chaudhry presented awards to numerous assistants and listeners of Radio Oslo as a token of appreciation.

Show More

Related Articles

Back to top button