DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat: Police action against alcohol suppliers, alcohol supplier arrested, 80 bottles of alcohol

پولیس کی شراب سپلائرز کے خلاف کاروائی،شراب سپلائر گرفتار،80بوتل شراب،60لیٹر شراب، فلیور اور فوڈ کلر برآمد

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,08،جون,2023)—ٹیکسلا پولیس کی شراب سپلائرز کے خلاف کاروائی،شراب سپلائر گرفتار،80بوتل شراب،60لیٹر شراب، فلیور اور فوڈ کلر برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر شراکت کو گرفتا رکرلیا، ملزم سے 80بوتل شراب،60لیٹر شراب، فلیور اور فوڈ کلر برآمدہوا، ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، ملزم کی گرفتاری پر ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان نے ٹیکسلا پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی،ملزم کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

Rawat (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 08, June, 2023)- Taxila police action against liquor suppliers, liquor supplier arrested, 80 bottles of liquor, 60 liters of liquor, flavor and food color recovered. According to the details, Taxila police arrested the liquor supplier partner while taking action, 80 bottles of liquor, 60 liters of liquor, flavor and food color were recovered from the accused. The SHO said that other facilitators of the accused will also be arrested. On the arrest, SP Pothohar Muhammad Waqas Khan praised the Taxila police and said that action against drug dealers and liquor suppliers will be continued, all legal requirements will be fulfilled to punish the accused.

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,08،جون,2023)—ریس کورس پولیس کی موثرکاروائی،موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار،چوری شدہ 09 موٹر سائیکل برآمد۔تفصیلات کے مطابق ریس کورس پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ حبیب اور محسن شامل ہیں،ملزمان سے چوری شدہ 09 موٹر سائیکل برآمدہوئے، ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان نے ریس کورس پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان کا کہنا تھاکہ راولپنڈی پولیس متحرک اور منظم گینگز کی سرکوبی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,08،جون,2023)—نصیر آباد پولیس کی اہم کاروائی، رابری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار، مسروقہ رقم 25000 روپے، 03 موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق نصیر آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے رابری کی وارداتوں میں ملوث ملزم مظہر کو گرفتارکرلیا،ملزم سے مسروقہ رقم 25000 روپے، 03 موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدہوا، ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا جارہا ہے، ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان کا کہنا تھاکہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ترجیح ہے، منظم اور متحرک گینگز کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جارہی ہے۔

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,08،جون,2023)—ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن (ر)محمد عامر خان نیازی کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری،شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے، مارک کردہ درخواستوں پر دئیے گئے احکامات پر قانونی کاروائی کرکے رپورٹ پیش کی جائے، شہریوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، ایس ایس پی آپریشنز۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن(ر) محمد عامر خا ن نیازی نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،ایس ایس پی آپریشنز نے شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے،ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی کا کہنا تھا کہ مارک کردہ درخواستوں پر قانونی کاروائی کرکے رپورٹ پیش کی جائے، تھانہ میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں، شہریوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,08،جون,2023)—رتہ امرال پولیس کی قمار بازوں کے خلاف کاروائی،تاش پر جواء کھیلنے والے 12 قمار باز گرفتار، داؤ پر لگی رقم 51 ہزار 400 روپے، 09 موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والے 12 قمار بازوں کو گرفتارکرلیا،گرفتار ملزمان میں کامران نیاز،رازمحمد،ارباز،بلال،مصطفی، امجد، عمران،فضل، نعمان، عرفان، سعید اور محمد طاہر شامل ہیں،ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 51 ہزار 400 روپے، 09 موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمدہوئے، ایس پی راول فیصل سلیم نے رتہ امرال پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قمار بازی دیگرمعاشرتی برائیوں کی جڑ ہے ایسے جرائم میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،قمار بازوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,08،جون,2023)—راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری،لیڈی منشیات فروش سمیت 08ملزمان گرفتار، ساڑھے 05کلوسے زائد چرس، ہیروئن اور شراب برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے ملزمہ جان سلطانہ سے 01 کلو500گرام چرس،ملزم شہزاد سے01کلو400گرام چرس، نیوٹاؤن پولیس نے ملزم سمیر ناصر سے01کلو350گرام چرس، ملزم نوید سے230گرام ہیروئن، ملزم عاشق سے275گرام ہیروئن، ائیرپورٹ پولیس نے ملزم عثمان سے01کلو200گرام چرس، گوجر خان پولیس نے ملزم بلال سے220گرام چرس،بنی پولیس نے ملزم احسان سے10لیٹر شراب برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن(ر)محمد عامر خان نیازی کا کہنا تھاکہ منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جائے گی۔

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,08،جون,2023)—راولپنڈی پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی، مختلف مقدمات میں مطلوب04اشتہاری مجرمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق صد رواہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں مطلوب 02 اشتہاری مجرمان اشتیاق اور توصیق کو گرفتار کرلیا، آراے بازار پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم مزمل کو گرفتا رکرلیا،وارث خان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے نقب زنی کی وارادات میں ملوث اشتہاری مجرم ندیم اکرم کو گرفتا رکرلیا، اشتہاری مجرمان راولپنڈی پولیس کو مطلوب تھے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جائے گی۔

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,08،جون,2023)—سی پی اوسید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز،ملزم گرفتار، شراب برآمد،سرچ آپریشنز کے دوران گھروں، کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف اور افراد کی چیکنگ۔ تفصیلات کے مطابق بنی پولیس نے محلہ راجہ سلطان اور گردونوح، کلرسیداں پولیس نے نئی آبادی چوکپنڈوری اور گردونواح،تھانہ مندرہ پولیس نے بھنگالی شریف اور گردونواح، ریس کورس پولیس نے رینج روڈ اور گردونواح میں سرچ آپریشنز کیے، سرچ آپریشن کے دوران بنی پولیس نے شراب سپلائر کاشف کو گرفتا رکرکے18لیٹر شراب برآمدکی، سرچ آپریشنز کے دوران 160گھروں، 53کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف، 47دکانیں،03ہوٹلزاور انفرادی طور پر 350افراد کو چیک کیا گیا،سرچ آپریشنز میں ضلعی پولیس، لیڈیز پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی، ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن(ر) محمد عامر خان نیازی کا کہنا تھاکہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنا ہے، سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,08،جون,2023)—راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں، 10ملزمان گرفتار، اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس نے ملزم حمزہ جمال سے01پستول30بور معہ ایمونیشن، ویسٹریج پولیس نے ملزم روحید زمان سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن، صدرواہ پولیس نے ملزم زین سے 01پستول30بور، صدر واہ پولیس نے ملزم اسد سے 01پستول 30بور، مندرہ پولیس نے ملزم بلال سے 02رائفلز 44بور معہ ایمونیشن،ملزم صدر خان سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن، ملزم سبحان سے رائفل12بور معہ ایونیشن، جاتلی پولیس نے ملزم طارق سے 01پستول 30 بور معہ ایمونیشن، دھمیال پولیس نے ملزم شکیل سے 01پستول09ایم ایم معہ ایمونیشن، چکری پولیس نے ملزم ثاقب سے 01پستول30بور برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن(ر)محمد عامر خان نیازی کا کہنا تھاکہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button