گوجرخان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,02،جون,2023)—گوجرخان اندھے قتل کی واردات کا معمہ حل،مقتول کی اہلیہ سمیت 03ملزمان گرفتار، مقتول ثقلین کواس کی دوسری اہلیہ نے گھریلو چپقلش کی بناء پر آشنا اوراپنے سابقہ شوہر کے بیٹے کے ساتھ مل کر قتل کیا، مقتول اپنی دوسری بیوی ساجدہ کے ساتھ گوجرخان میں رہائش پذیر تھا۔تفصیلات کے مطابق گوجرخان پولیس نے موثر تفتیش کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں مقتول کی دوسری اہلیہ ساجدہ، اور اسکے سابقہ شوہر کا بیٹا عبدالستار اور آشناء شہباز شامل ہیں،مقتول ثقلین کواس کی دوسری اہلیہ نے گھریلو چپقلش کی بناء پر آشنا اوراپنے سابقہ شوہر کے بیٹے کے ساتھ مل کر قتل کیا،ملزمان نے مقتول ثقلین کو فائرنگ کر کے قتل کیا، مقتول اپنی دوسری بیوی ساجدہ کے ساتھ گوجرخان میں رہائش پذیر تھا، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے گوجرخان پولیس کو موثر تفتیش پر شاباش دیتے ہوئے کہاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
Gujar Khan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, June 2, 2023) – The puzzle surrounding the mysterious murder in Gujar Khan has been unraveled as three suspects, including the victim’s wife, have been apprehended. It was revealed that the victim’s second wife, Sajida, along with her ex-husband’s son, Abdul Sattar, and an acquaintance, Shahbaz, conspired and carried out the murder. The victim, Sikandar, had been residing in Gujar Khan with his second wife, Sajida.
According to the details, Gujar Khan Police conducted a thorough investigation, leading to the arrest of all three suspects. The arrested individuals include Sajida, the victim’s second wife, and her accomplices, Abdul Sattar, the son of her former husband, and Shahbaz. The suspects planned and executed the murder by shooting Sikandar, the victim.
گوجرخان پولیس کی کاروائی،تاش پر جواء کھیلنے والے 04 قمار باز گرفتار
Gujar Khan police action, 04 gamblers arrested for gambling on cards
گوجرخان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,02،جون,2023)—گوجرخان پولیس کی کاروائی،تاش پر جواء کھیلنے والے 04 قمار باز گرفتار، داؤ پر لگی رقم 10 ہزار 20 روپے، 04 موبائل فونز، 02 موٹرسائیکل اور تاش کے پتے قبضہ پولیس میں لیے گئے۔تفصیلات کے مطابق گوجرخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والے 04قمار بازوں کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان میں طارق، آصف، خرم رشید اور خالد امیر شامل ہیں،ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 10 ہزار 20 روپے، 04 موبائل فونز، 02 موٹرسائیکل اور تاش کے پتے قبضہ پولیس میں لیے گئے،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہناتھاکہ قمار بازی دیگرمعاشرتی برائیوں کی جڑ ہے ایسے جرائم میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،قمار بازوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔