DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Minhas community in Panjwar village of Union Council Nara left PML-N and joined PTI.
یونین کونسل نارہ کے گاؤں پنجواڑ میں منہاس برادری نے مسلم لیگ ن کو چھوڑ کرپی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ 18اپریل2023)
یونین کونسل نارہ کے گاؤں پنجواڑ میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر راہنما کرنل (ر) سعید جنجوعہ کی خصوصی کاوش سے منہاس برادری نے مسلم لیگ ن کو چھوڑ کرپی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی, اس موقع پر ایک شمولیتی تقریب منعقد کی گئی جس کے آرگنائزر راجہ عطیق منہاس تھے, تقریب میں چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضٰی, کرنل (ر) سعید جنجوعہ, صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ راجہ وحید احمد خان, صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ الطاف حسین, صدر پی ٹی آئی یونین کونسل نارہ فیصل چوہان, صدر پی ٹی آئی یونین کونسل مٹور راجہ عاطف ایڈووکیٹ, مرزا عبدالغفور, ملک عاصم اور مقامی لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی, تقریب میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض راجہ فاروق نے ادا کیے, تقریب سے مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ اہلیانِ پنجواڑ کی منہاس برادری کا بہت شکریہ کہ جنہوں نے عمران خان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی عمران خان ہی واحد شخصیت ہیں جو پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں عوام چوروں لٹیروں سے تنگ آ چکے ہیں امپورٹڈ حکومت کی وجہ سے ملک روز بروز تنزلی کی طرف جا رہا ہے مہنگائی بڑھنے سے عوام فاقوں پر مجبور ہو چکے ہیں اب وقت آ گیا ہے کہ الیکشن ہوں تا کہ عوام کی نمائندہ حکومت قائم ہو تقریب سے منہاس برادری کے حوالدار زالد, راجہ عطیق منہاس اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔




