DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Intense clash between Sheikh family Traders and stall owners erupts at Tehsil Headquarters hospital

کہوٹہ میں شیخ برادری کے تاجروں اور ریڑھی بانو ں میں تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں شدید لڑائی

کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , عمران ضمیر،11,اپریل،2023) — کہوٹہ میں شیخ برادری کے تاجروں اور ریڑھی بانو ں میں تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں شدید لڑائی۔ لڑائی کے دوران دونوں پارٹیوں نے ایک دوسرے سخت پتھراؤ کیا۔جس سے دونوں جانب کے افراد شدید زخمی ہوگئے۔ انجمن تاجران کہوٹہ کے صدر راجہ امتیاز عالم فوراََ موقع پر پہنچ گئے اور دونوں فریقین کو لڑائی جھگڑے سے روکااور دونوں فریقین کو دفتر لے گئے جہاں سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد، راجہ امتیاز عالم صدر انجمن تا جران کہوٹہ، سابق سٹی ناظم راجہ امان اللہ غازی، رہنما مسلم لیگ (ن) و امیدوار برائے صوبائی اسمبلی ڈاکٹر محمد عارف قریشی، راجہ قمر یعقوب، شیخ قاری صدیق، راجہ رفاقت جنجوعہ اور دیگر نے دونوں پارٹیوں مابین صلح کروائی۔ ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ نے فوراََ سب انسپکٹر راجہ خالد کی سربراہی میں موقع پر پولیس بھیج دی۔ جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان شہر سے غائب رہے۔ جبکہ شیخ برادری کے تاجروں کا کہنا ہے ہمارہ دکانوں کے آگے ریڑھی والوں نے قبضہ کر رکھا ہے۔ ان کو شہر سے ہٹایا جائے۔ جبکہ ریڑھی بانوں کا موقف ہے کہ ہمیں بھی شہر میں کہیں جگہ دی جائے تاکہ ہم بھی عزت سے اپنے لیئے اور بچوں کے لیئے روز گا ر کماسکیں۔

Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, 11 April 2023) – A severe clash broke out at the district headquarters hospital in Kahuta between the traders of Sheikh families and the stall owners.

During the fight, both parties hurled stones at each other, resulting in severe injuries on both sides. The president of the Kahuta Traders Association, Raja Imtiaz Alam, immediately arrived at the scene and intervened to stop the fight. He then took both groups to his office, where former MPA Raja Saghir Ahmad, Raja Imtiaz Alam, former city organizer Raja Amanullah Ghazi, PML-N leader and provincial assembly candidate Dr. Muhammad Arif Qureshi, Raja Qamar Yaqoob, Sheikh Qari Sadiq, Raja Rafiqat Janjua, and others mediated a peace agreement between the two sides.

Meanwhile, the SHO of the Kahuta police station, Inspector Raja Khalid, was sent to the scene with his team, while Assistant Commissioner Kahuta Yasser Rizwan remained absent from the city. The traders of the Sheikh families claim that the stall holders have taken over the space in front of their shops, and they should be removed from the city. However, the stall owners argue that they also deserve a place in the city so that they can earn their livelihood with dignity and support their families.

بلال یامین ستی کی جانب سے کی جانے والی پریس کانفرنس کی مذمت

PTI Kahuta condemnation of Bilal Yameen Satti’s press conference

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11اپریل2023)
بلال یامین ستی نے پریس کانفرنس میں جو غیر پارلیمانی زبان کا استعمال کیا اس کی شدید مذمت کرتے ہیں پی ٹی آئی قائدین پر پر بلاجواز تنقید اور ایسی زبان استعمال کرنے والے پہلے اپنا ماضی دیکھ لیں راجہ وحید احمد و دیگر کی پریس کانفرنس تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کہوٹہ کی مقامی قیادت کی ممبر راجہ سمندر خان مرحوم کی رہائش گاہ پر پرہجوم پریس کانفرنس بلال یامین ستی کی جانب سے کی جانے والی پریس کانفرنس کی مذمت تحصیل صدر پاکستان تحریک انصاف راجہ وحید احمد خان نے مسلم لیگ ن کے راہنما بلال یامین ستی کی جانب سے کی جانے والی پریس کانفرنس کے رد عمل میں مذمتی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلال یامین ستی نے جو زبان استعمال کی اسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے 35 سال میں کچھ نہ کرنے والے ہمارے ریکارڈ ترقیاتی کاموں سے خوفزدہ ہیں کہوٹہ کی روایات ایسی سیاست کی متحمل نہیں دوسروں پر کیچڑ اچھالنے سے پہلے اپنا ماضی دیکھیں ٹورازم ہائی وے کے حوالے سے پراپگنڈہ کرنے والے اپنے بھائی جو ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ہیں انکے ذریعے ہمارے قائدین جھوٹے من گھڑت نوٹس بھیج رہے ہیں ابھی تک تو ٹورازم ہائی وے کا کام ان قائدین کے علاقوں میں شروع ہی نہیں ہوا پی ٹی آئی کے منصوبوں کا کریڈٹ لینے والے اپنے منصوبے سامنے لائیں اور انکا کریڈٹ دیں واٹر سپلائی کا منصوبہ جسکو آپکی حکومت نے رکوانے کی ہر ممکن کوشش کی وہ چوہدری پرویز الہی کے دور میں فنڈز ریلیز کروا کر شروع کروایا گیا دوسروں کے منصوبوں پر تختیاں لگانے والے ہوش کے ناخن لیں اس موقع پر جنرل سیکرٹری سردار ایم رضا، سٹی صدر راجہ الطاف حسین، راجہ ارشد آف بھورہ حیال، راجہ سعید احمد آف گڑھیٹ، کرنل محمد سعید جنجوعہ و دیگر نے بھی گفتگو کی اور کہا کہ اپنے قول و فعل سے ثابت کریں کہ آپ کرنل یامین مرحوم بابائے کوہسار کے بیٹے ہیں ایسی زبان کا استعمال ہماری رویات کے برعکس ہے ساڑھے تین سالوں میں پاکستان تحریک انصاف نے ریکارڈ کام کروائے جن میں ٹورازم ہائی وے، کہوٹہ پنڈی روڈ، کہوٹہ کروٹ روڈ، واٹر سپلائی سمیت سکولوں کی اپ گریڈیشن و دیگر منصوبے شامل ہیں اس حلقے سے وزیر اعظم رہنے والے بھی اس حلقے میں کام نہ کروا سکے

کہوٹہ کے تاجر کے ساتھ سلام آباد کی حدود میں ڈکیتی کی واردات

Robbery incident with Kahota businessman in Islamabad limits

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11اپریل2023)
کہوٹہ کے تاجر کے ساتھ سلام آباد کی حدود میں ڈکیتی کی واردات،الغنی بیکرز چھنی بازار کہوٹہ کے اونر ملک ذیشان رمضان کے ساتھ ڈکیتی کہ واردات 2 موٹر سائیکلوں سوار 5 مسلح ڈکیتوں نے پنڈ ملکاں کے مقام پر اسلحہ کی نوک پر لاکھوں روپے لوٹ کر فرار تفصیلات کے مطابق الغنی بیکرز کے اونر ملک لقمان کے بھائی ملک ذیشان راولپنڈی جا رہے تھے کہ پنڈ ملکاں کے مقام پر 2 موٹر سائیکلوں پرا سوار 5 مسلح بغیر نقاب کے ڈاکوں نے روک کر اسلحہ کی نوک پر لاکھوں روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گے کہوٹہ کی تاجر برداری،سیاسی وسماجی شخصیات نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹل کا حال ہے تو پھر باقی علاقوں کا کیا ہو گا انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ اور اسلا م آباد پولیس کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ گشت کے نظام کو بہتر بنا کر عوام کی جان ومال کا تحفظ کیا جائے۔

کہوٹہ: محکمہ صحت کی عدم توجہ کے باعث عطائی ڈاکٹر معصوم زندگیوں سے کھیلنے لگے

Kahuta: Due to the lack of attention of the health department, fake doctors started playing with innocent lives

کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , ،11,اپریل،2023) — محکمہ صحت کی عدم توجہ کے باعث عطائی ڈاکٹر معصوم زندگیوں سے کھیلنے لگے، نان کوالیفائیڈ ڈاکٹر دن رات عوام کو لوٹنے میں مصروف ہیں، ڈی ڈی ایچ اور سی او ہیلتھ راولپنڈی کی خاموشی یا نااہلی؟ تحصیل کہوٹہ سمیت سب سے بڑے مرکز نارہ میں عطائی ڈاکٹر معصوم اور سادہ لوح شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے لگے۔ دو دن پہلے اسی قسم کا واقعہ پیش آیا جب چار سالہ بچی کے گردے انفیکشن کے باعث فیل ہوئے اور لاکھوں روپے خرچ کرنے باوجود طبیعت نہ سنبھلی۔ سوشل میڈیا پہ وائرل وڈیو میں بچی غلام ربانی کڈنی ہسپتال میں دم توڑ گئی، بچی کے والد کا کہنا کا تھا کہ جدید صحت کی سہولیات اور پروفیشنل ڈاکٹرز نہ ہونے کے باعث ہم آج اس حالت میں پہنچے ہیں، تحصیل کی لاکھوں کی آبادی کیلئے ٹی ایچ کیو سمیت کسی بھی بی ایچ یو میں مناسب سہولیات نہیں ہیں جنکا فائدہ گلی محلے میں بیٹھے عطائی ڈاکٹر اٹھاتے ہیں، یہ بات قابل ہے کہ جب بھی محکمہ صحت کی طرف سے عطائی ڈاکٹرز کے خلاف آپریشن کیا جاتا ہے یا تو وہ بھاگ جاتے ہیں یا کلینک سیل ہونے پہ بھی دوبارہ کیسے کھل جاتے ہیں؟ محکمہ کی کاردکرگی پہ سوالیہ نشان ہے۔ تحصیل کا واحد RHCعمارت کئی سال سے مکمل ہونے باوجود ابھی تک فعال نہیں ہوسکی، تحصیل کے بیشتر بی ایچ یوز میں ڈاکٹر موجود نہیں، کئی دھائیوں سے سیاسی نمائندگان نے جھوٹے وعدے کئےاہلیان علاقہ و سماجی حلقوں نے نوٹس لینے اور صحت کی سہولیات دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

کہوٹہ میں چور مین روڈ کے پاس کھڑا ٹریکٹر ٹرالی لے اڑے

In Kahuta, thieves stole a tractor-trolley parked near the main road

کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , ،11,اپریل،2023) — اتوار کی رات کہوٹہ مٹور چوک سے راجہ مظہر بلڈنگ میٹیریل سے ٹریکٹر ٹرالی چوری ہوگئی،کچھ فاصلے پہ ٹریکٹر مل گیا لیکن ٹرالی ساتھ نہ تھی۔ کہوٹہ و گردو نواح میں مسلسل چوری کی وارداتوں سے عوام عدم تحفظ کا شکار ہوچکے ہیں۔ اہلیان علاقہ کی سی پی او اور آر پی راولپںنڈی سے تھانہ کہوٹہ میں اہل افسران کی تعیناتی کا مطالبہ ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button