DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: The local leadership of Union Council Hothla hosted a reception in honor of Sadaqat Ali Abbasi, Raja Tariq Mehmood Murtaza and Raja Waheed Ahmed Khan.

یونین کونسل ہوتھلہ کی مقامی قیادت نے صداقت علی عباسی , راجہ طارق محمود مرتضٰی اور راجہ وحید احمد خان کے اعزاز میں استقبالیہ دیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17جنوری2023)
مستعفی MNA صداقت علی عباسی چیئرمین RDA راجہ طارق محمود مرتضٰی اور راجہ وحید احمد خان کے اعزازمیں استقبالہ،کثیر تعداد میں اہلیان علاقہ کی شرکت،یونین کونسل ہوتھلہ کی مقامی قیادت صدر عابد کیانی،جنرل سیکرٹری اظہر کیانی اور عاشق حسین شاہ نے مستعفی MNA صداقت علی عباسی چیئرمین RDA راجہ طارق محمود مرتضٰی اور صدر PTI تحصیل کہوٹہ راجہ وحید احمد خان کے اعزاز میں استقبالیہ دیا استقبالیہ تقریب میں سنگوٹ سیداں،پھروالہ،سنگوٹ ستیاں، ڈھوک دھمیال، نڑالہ علیوٹ سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی دھمیال برادری کی اکثریت نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تقریب سے صداقت علی عباسی چیئرمین RDA راجہ طارق محمود مرتضٰی اور راجہ وحید احمد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پچھلے 35 سال میں تحصیل کہوٹہ میں اتنے ترقیاتی کام نہیں ہوئے جتنے ہم نے 4 سال میں کرائے آج کہوٹہ شہر میں 42 کروڑ سے واٹر سپلائی اسکیم آڑی سیداں سے جیوڑہ تک کارپٹنگ روڈ ٹوور ازم ہائی وے اور 60 سے زائد سکول حلقے میں اپ گریڈ کروائے اربوں روپے کے ترقیاتی کام جاری ہیں انشااللّہ اگلی حکومت بھی پاکستان تحریک انصاف کی ہو گی استقبالیہ تقریب سے عابد کیانی عاشق حسین شاہ نے اپنے مرکزی قائدین کا شکریہ ادا کیا کہ جن کی کاوشوں سے یونین کونسل ہوتھلہ میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع ہے۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 17 January 2023)
The local leadership of Union Council Hothla President Abid Kayani, General Secretary Azhar Kayani, and Ashiq Hussain Shah gave a reception in honor of resigned MNA Sadaqat Ali Abbasi, Chairman RDA Raja Tariq Mehmood Murtaza and President PTI Tehsil Kahuta Raja Waheed Ahmad Khan. The reception ceremony was attended by people belonging to Sangot Syedan, Pharwala, Sangot Sattian, Dhok Dhamiyal, Nadala Aliyot. local villagers announced joining Pakistan Tehreek-e-Insaaf. Sadaqat Ali Abbasi Chairman RDA Raja Tariq Mehmood Murtaza and Raja Waheed Ahmad Khan said in their address that in the last 35 years, not so much development work has been done in Tehsil Kahuta as we have done in 4 years. Today, a water supply scheme from 42 crores in Kahuta city, a carpeting road, a tourism highway, and more than 60 schools have been upgraded in the constituency. Abid Kayani, Ashiq Hussain Shah thanked his central leaders for whose efforts work has started on development projects worth crores of rupees in Union Council Hothla.

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کر نے پر سخت کاروائی عمل میں لائی

Strict action taken on Violation of traffic rules

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17جنوری2023)
سی ٹی اوراولپنڈی تیمور خان،ڈی ایس پی صدر ابرار سرور قریشی کی خصوصی ہدائت پر انچارج ٹریفک چوہدری قاسم کی نگرانی میں، رانا محمد جہانگیر، عنصر محمود،قاضی بدر، نجم الحسن جنجوعہ ودیگر کی شاندار کارکردگی،ناجائز اڈوں،،اوورلوڈنگ، نو پارکنگ، بدوں نمبر پلیٹ،زاہد کرایہ لینے والوں کے خلاف سخت کاروائی،چلان ٹکٹ جاری کر کے60ہزار جرمانہ قومی خزانے میں جمع کرایا،عوامی سماجی،سیا سی حلقوں نے ٹریفک پولیس کی شاندار کاکردگی کو سراہا ہے،تفصیل کے مطابق سی ٹی اوراولپنڈی تیمور خان،ڈی ایس پی صدر ابرار سرور قریشی کی خصوصی ہدائت پر انچارج ٹریفک چوہدری قاسم کلر نے رانا محمد جہانگیر،ڈیوٹی افسر عنصر محمود،قاضی بدر، نجم الحسن جنجوعہ اور ہمراہ دیگر ٹیم کے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کر نے سخت کاروائی عمل میں لائی انہوں نے ٹی ایم اے آفس کے باہر رکشوں کے غیر قانونی اڈوں کا ختم کیا اور شہر میں ٹریفک کو راوں دواں رکھنے میں اہم کردار ادا کیا انہوں نے ون وے کی خلاف ورزی،کالے شیشے،اوورلوڈنگ، نو پارکنگ، بدوں نمبر پلیٹ،بغیر پر مٹ،بدوں فٹنس،اپلائیڈ فار، دھو اں دینے والی گاڑیوں، پر یشر ہارن،بغیر لائسنس،غفلت لاپر وائی پرگاڑیوں کے چالا ن کیے اور60ہزار جرمانہ قومی خزانے میں جمع کرایا،عوامی سماجی،سیا سی حلقوں نے ٹریفک پولیس کی شاندار کاکردگی کو سراہا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button