DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; In the by-election, Khan single-handedly inflicted a crushing defeat on the “combination” of the majority parties

ضمنی الیکشن میں اکیلے خان نے اکثریتی جماعتوں کے "مجموعے"کوعبرت ناک شکست دوچا ر کر دیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18اکتوبر2022)
پی ٹی آئی کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت نفیس احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ ضمنی الیکشن میں اکیلے خان نے اکثریتی جماعتوں کے “مجموعے”کوعبرت ناک شکست دوچا ر کر دیاملک کی تمام جماعتیں ایک طرف اورہمارا قائد اکیلا ایک طرف اتنا زور لگانے کے باجود پی ڈی ایم کو شکست کا سامنا کر نا پڑھا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی جدوجہد کرپشن کیخلاف ہے،عمران خان نے قومی و بین الاقوامی سطح پر ملکی خود مختاری اور پاکستان کے وقار کی مضبوط ساکھ بنائی قوم آج پاکستان تحریک انصاف کیساتھ کھڑی ہے انہوں نے حکومت سے سوال کیا کہ وہ بتائے کہ اس نے ایسا کونسا فارمولا ایجاد کیا جو ڈالر چند روز پہلے آسمان کو چھو رہا تھا وہ یکدم نیچے کیسے آ گیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کے بہادر اور نڈر لیڈر ہیں،امپورٹڈ حکومت جو مہنگائی ختم کرنے کیلئے آئی تھی نے ملک کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیاامپورٹڈ حکومت نے اپنے کرپشن کے کیسز ختم کروانے کی خاطر ملک کی معیشت ہی ختم کر دی۔

Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 18 October 2022)
PTI’s young political and social personality Nafees Ahmed said in his statement that Khan alone in the by-elections inflicted a resounding defeat on the “combination” of the majority parties. He said that the struggle of Tehreek-e-Insaaf is against corruption, Imran Khan has built a strong reputation for national independence and the dignity of Pakistan at the national and international levels. He asked the government to tell what formula it invented that the dollar, which was touching the sky a few days ago, suddenly came down. He said that Imran Khan is a brave and fearless leader of the country.

سابق رکن پنجاب اسمبلی انجینئر قمراسلام راجہ کی چیئرمین ائیسکو تعینات ہونے مبارکبا د

Congratulations to former Member of Punjab Assembly Engineer Qamar Islam Raja on being appointed as the Chairman of IESCO

www.pothwar.com: File photo of Qamar Ul Islam Raja

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18اکتوبر2022)
سابق رکن پنجاب اسمبلی انجینئر قمراسلام راجہ کی چیئرمین ائیسکو تعینات ہونے مبارکبا د پیش کرتے ہیں انجینئر قمراسلام راجہ پکھڑال راجپوت خاندان کی آن و شان ہیں ان خیالات کا اظہار پکھڑال راجپوت خاندان کے نوجوانوں راجہ عمران وحید، راجہ وقاص افضل،راجہ سعد مشتاق،راجہ سرفراز نواز،راجہ راشد رفیق،راجہ احسان وحید،راجہ حافظ آصف ادریس،راجہ سجاد نواز،راجہ اسد وحید،راجہ مراد افتخار،راجہ عدنان انور،راجہ مجیب انور،راجہ طلال ساجدنے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے سابق رکن پنجاب اسمبلی انجینئر قمراسلام راجہ کی چیئرمین ائیسکو تعیناتی کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ انجینئر قمراسلام راجہ اس عہدے کے حقیقی اہل تھے یہ باصلاحیت اور ہمہ وقت کام کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں جس سے ائیسکو کی نیک نامی میں بھی اضافہ ہو گاہم انجینئر قمراسلام راجہ کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ یہ ائیسکو کی نیک نامی کا موجب بنیں گے۔

راجہ کامران جنجوعہ آف کلانہ راجگان نے اسلامیک بنکنگ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر نے کے لیے لندن راونہ ہو گے

Raja Kamran Janjua of Kalana Rajgan will travel to London to pursue his PhD in Islamic Banking

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18اکتوبر2022)
راجہ کامران جنجوعہ آف کلانہ راجگان نے اسلامیک بنکنگ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر نے کے لیے لندن راونہ ہو گے،والدین، عزیزو اقارب، دوستوں نے راجہ کامران جنجوعہ آف کلانہ راجگان کی کامیابی اور صحت یابی کے لیے دعا کی ہے راجہ کامران جنجوعہ آف کلانہ راجگان تحصیل کہوٹہ کے علاقہ کلانہ راجگان کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ محمد ریاض جنجوعہ حال مقیم دوبہی کے صاحبزادے اورسابق بینک منیجر UBLکہوٹہ راجہ ربنواز جنجوعہ (مرحوم) کے بھتیجے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button