DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Norway: Usman Tony’s new stage play “100 Percent” continues its successful exhibition in Norway

ناروے۔ عثمان ٹونی کے نئے ا سٹیج ڈرامے '' 100فیصد'' کی ناروے میں کامیاب نمائش جاری

اوسلو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عقیل قادر,17،اکتوبر,2022)— اس ہفتے پوری دنیا میں ذہنی صحت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے اور ناروے میں اس سلسلے میں تقریبات ایک ہفتے تک جاری رہیں گی۔ ناروے میں فن کی دنیا کا ایک جانا پہچانا نام عثمان ٹونی کا ہے جو اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ڈرامہ نگار اور ہدایت کار بھی ہیں۔انہوں نے ذہنی صحت کے عالمی دن کی مناسبت سے نارویجن زبان میں ایک اسٹیج ڈرامہ تیار کیا ہے جس کی کامیاب نمائش اوسلو میں جاری ہے۔ عثمان ٹونی نے اپنے ڈرامے میں شناخت اور نفسیاتی مسائل کو موضوع بنایا ہے۔ اس میں دو مختلف کردار وں ایک کامیاب پاکستانی وکیل اور ایک نارویجن ماہر نفسایات کو دکھایا گیا ہے جنہیں زندگی کے سفر میں بے پناہ کامیابیاں ملی ہیں مگر وہ اپنی نجی زندگی میں کئی مسائل سے دوچار ہیں۔ ڈرامے کے دوران انکشاف ہوتا ہے کہ ماہر نفسیات خود بھی ذہنی دباؤکا شکا رہے۔ ڈرامے میں بہت ہی خوبصورت انداز میں ان مسائل کو زیر بحث لایا گیا ہے جن سے تارکین وطن کو مختلف اوقات میں سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پاکستانی معاشرے میں کسی پاکستانی میں نفسیاتی مرض کا ہونا باعث شرمندگی سمجھا جاتا ہے اور شناخت سے جڑے بہت سارے مسائل کو بھی ڈرامے میں اجاگر کیا گیا ہے۔تھیٹر میں روایتی انداز سے ہٹ کر فیض احمد فیض کی نظم” صبح آزادی” اور ان کی غزل” گلوں میں رنگ بھرے باد نو بہار چلے” کو کلاسیکل رقص کے ساتھ پیش کر کے ڈرامے میں دلچسپی کو قائم رکھا گیاہے۔ سید مجاہد علی، عطاء انصاری، یاسمین مجاہد، آفتاب وڑائچ، اصغر علی شاہد اور دیگر نے عثمان ٹونی کو بہترین ڈرامہ پیش کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

Oslo, Norway (Pothwar.com, Aqeel Qadir, 17, October 2022)— World Mental Health Day is being celebrated across the world this week and the celebrations in this regard will continue for a week in Norway.

A well-known name in the art world in Norway is Osman Toni, who is an actor as well as a playwright and director, He has produced a successful Norwegian language stage play for World Mental Health Day.

The exhibition continues in Oslo. Usman Tony has made identity and psychological issues the subject in his play. It depicts two different characters, a successful Pakistani lawyer and a Norwegian psychologist, who have achieved immense success in their journey of life but are facing many problems in their private lives.

In the course of the play, it is revealed that the psychiatrist himself suspected depression. The drama beautifully discusses the problems that immigrants face at different times.

In Pakistani society, having a mental illness in a Pakistani is considered a cause of shame and many issues related to identity are also highlighted in the play.

In the theater, out of the traditional style, Faiz Ahmed Faiz’s poem “Sobh Azadi” and His ghazal “Gulu Mein Rang Bhare Bad Nao Bihar Chale” is presented with classical dance to keep the interest in the play alive.

Syed Mujahid Ali, Ata Ansari, Yasmin Mujahid, Aftab Waraich, Asghar Ali Shahid and others congratulated Usman Tony for presenting the best drama.

Show More

Related Articles

Back to top button