بیول, گوجر خان:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، راجہ طارق ایوب,11،اکتوبر,2022)—
بیول میں عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر تیار کیا گیا لنگر خراب ہو گیا۔دور دور سے آۓ زائرین خالی پیٹ افسردہ واپس لوٹ گئے۔گزشتہ دن عید میلاد النبی کے موقع پر دور دور سے عاشقان مصطفیٰ جلوس کی شکل میں شریک ہوۓ اور محفل میلاد میں بھی شرکت کی۔ مرکزی جامع مسجد کی کمیٹی کی طرف سے اس موقع پر بھر پور لنگر کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔لیکن اس مرتبہ کمیٹی کی طرف سے تیار کیا گیا کثیر مقدار میں حلیم کا لنگر خراب ہو گیا اور کھانے کے قابل نہ رہا۔بیول کے تاجر اور دیگر افراد نے کہا کہ ناتجربہ کار ٹینٹ سروس والوں کو لنگر کا آرڈر دیا گیا اور انتظامیہ کمیٹی سے مطالبہ کیا گیا کہ ذمہ دار افراد کے خلاف ایکشن لیا جاۓ۔
Bewal, Gujar Khan: (Pothwar.com, Raja Tariq Ayub, 11, October 2022)—
The langar prepared on the occasion of Eid Milad-ul-Nabi ﷺ was cooked badly in Bewal. Visitors from far away returned with empty stomachs. langar is organized by the Central Jamia Masjid Committee on this occasion, But this time the large quantity of Haleem langar prepared by the committee got spoiled and could not be eaten. And others said that inexperienced tent servicemen were ordered to anchor and the management committee was demanded to take action against those responsible.