DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Inauguration of Raja Tauqeer Shabbir’s business center “Sabzwari Bakers and General Store”

راجہ توقیر شبیر کے کاروباری مرکز ”سبزواری بیکرز اینڈ جنرل سٹو ر“ کا افتتاح

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20مارچ2022)
صاحبزادہ عمیر ہاشم اور صاحبزادہ عزیر ہاشم نے کہا ہے کہ محنت کار اللہ کا دوست ہے اور رزق حلال عین عبادت ہے۔ راجہ توقیر شبیر کے کاروباری مرکز ”سبزواری بیکرز اینڈ جنرل سٹو ر“ کا افتتاح سجادہ نشین دربار عالیہ بگہار شریف ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمن کے صاحبزدگان صاحبزادہ عمیر ہاشم اور صاحبزادہ عزیر ہاشم انے اپنے دست مبارک سے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سی ڈی اے خضر حیات ستی، ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی،صدر پوٹھوہار ویلفیئر ٹرسٹ کہوٹہ ملک منیر اعوان،سابق نائب ناظم حامد اعجاز، راجہ احتشام انور، عمران ضمیر، اصغر حسین کیا نی، حاجی عبدالرشید، شیخ شکیل بگہاروی، پروفیسر حافظ عبدالصبور صیفی،راجہ خورشید عالم، عالم زیب عباسی، سردار مہان، راجہ شعیب آفتاب بک ڈپو، راجہ مدثر، عمیر شبیر، عثمان ضمیر، معراج اسلم،اور دیگر تاجر، وکلاء،شہری بھی موجود تھے۔

Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, March 20, 2022)
Sahibzada Umair Hashim and Sahibzada Uzair Hashim have said that the hardwork is the friend of Allah and halal provision is the very act of worship. Raja Tauqeer Shabbir’s business center “Sabzwari Bakers and General Store” was inaugurated by Sahibzada Umair Hashim and Sahibzada Uzair Hashim, sons of Sajjada Nasheen Darbar Alia Baghar Sharif, Dr. Sahibzada Sajid-ur-Rehman. On this occasion, CDA Director Khidr Hayat Satti, Distinguished Political and Social Personality Dr. Muhammad Arif Qureshi, President Pothohar Welfare Trust Kahuta Malik Munir Awan, Former Deputy Nazim Hamid Ijaz, Raja Ehtesham Anwar, Imran Zamir, Asghar Hussain Kiani, Haji Abdul Rashid Sheikh Shakeel Bagharvi, Prof. Hafiz Abdul Sabur Saifi, Raja Khurshid Alam, Alam Zeb Abbasi, Sardar Mahan, Raja Shoaib Aftab Book Depot, Raja Mudassar, Umair Shabbir, Usman Zameer, Meraj Aslam and other businessmen, lawyers and citizens were also present.

ن لیگی رہنماء چیئرمین راجہ ندیم احمد دو ہفتے کے بیرون ملک کے دورے کے بعد وطن واپس آگے

PML-N leader Raja Nadeem Ahmed returns home after a two-week visit abroad

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20مارچ2022)
ن لیگی رہنماء چیئرمین راجہ ندیم احمد دو ہفتے کے بیرون ملک کے دورے کے بعد وطن واپس آگے گذشتہ روز قبل کو ان کے اہر پورٹ پر ان کے دوستوں، عزیزو اقارب نے ان کا پر تباک استقبا ل کیا نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں کارکن الیکشن کی تیاریاں کر یں انشاء اللہ آنے والی حکومت مسلم لیگ ن کی ہو گئی مریم نواز اور حمزہ شہباز کی قیادت میں لاہور سے آنے والے مارچ کے شرکا ء کا روات کے مقام پر تاریخی استقبال کریں گے ملک کی عوام الیکشن میں موجودہ حکومت کا کہڑااحتساب کریں گے کرائے کے ترجمانوں کو ملک سے فرار نہیں ہونے دیں گے ان کا کڑا احتساب کریں گے عمران خان اپنی ہی جماعت کے منحرف ارکان اسمبلی کو خوفزدہ کرنے کے لیئے ڈی چوک میں اجتماع کرنا چاہتے ہیں مگر یہ بھول رہے ہیں کہ ان کے کارکنوں کو وہاں پہلے سے موجود مسلم لیگ ن کے شیروں سے گزر کر آگے جانا ہوگا انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا حلقے کے تمام کارکنان 26 مارچ کو روات میں آنے والے مارچ کا فقید المثال استقبال کریں گے۔

ایم سی کہوٹہ اور ٹھیکدار کی غفلت اور لاپروائی کہوٹہ مین بازار کی سڑک اکھاڑ کر کام بند کر دیا

MC Kahuta and contractor’s negligence and carelessness uprooted Kahuta Main Bazaar road and stopped work

www.pothwar.com / Kahuta

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20مارچ2022)
ایم سی کہوٹہ اور ٹھیکدار کی غفلت اور لاپروائی کہوٹہ مین بازار کی سڑک اکھاڑ کر کام بند کر دیا پری مکس کے بجائے ٹف ٹائل لگانا شروع کیا مگر اُسکو بھی مکمل نہ کر سکے جسکی وجہ سے تاجر برادری اور شہری پریشان ہو گے لوگوں کی دوکانوں میں گردوغبار سے کروڑوں کا سامان خراب ہ وگیا جبکہ راہ چلنے والے لوگوں بھی اسکی وجہ سے طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے مزدور کی آواز راجہ سراج و دیگر تاجروں نے کہا کہ سی او ایم سی اور ٹھیکدار کو بتانے کے باوجود کام شروع نہ ہو سکا انھوں نے کہا کہ اس سڑک کو فوری طور پر مکمل کیا جائے کہوٹہ کے شہری کروڑوں روپے ٹیکس دینے کے باوجد اس جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں واٹر سپلائی سٹریٹ لائٹس اور دیگر سہولیات کا فقدان ہے عوامی نمائندوں کو فکر ہے اور نہ انتظامیہ کو کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ ہے کہ رمضان سے قبل اس منصوبے کو بھی مکمل کیا جائے اور مہنگائی کے کاتمے ریٹ لسٹ پر عمل در آمد کرانے ذکیرہ اندوزوں اور ملاوٹ شدہ اشیاء خوردنوش دودھ دہی فروکت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔

پاک ہزارہ گروپ متحدہ عرب امارات کی طرف سے سالانہ رنگا رنگ پروگرام کا انعقاد

Pak Hazara Group hosts annual colorful program in UAE

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20مارچ2022)
پاک ہزارہ گروپ متحدہ عرب امارات کی طرف سے سالانہ رنگا رنگ پروگرام کا انعقاد سینئر رہنما و سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات عبد المجید مغل نے بطور مہمان خصوصی شر کت کی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روزقبل پاک ہزارہ گروپ متحدہ عرب امارات نے قصر جرف ریسٹورنٹ عجمان میں اپنے سالانہ رنگا رنگ پروگرام کا انعقاد کیا پروگرام میں سینئر رہنما و سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات عبد المجید مغل صاحب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کیپروگرام میں پہنچے پرپاک ہزارہ گروپ کے سینئر عہدیدار ان اور رہنماؤں نے عبدالمجید مغل امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے ستاون کا پر تباک استقبال کیا اس موقع پر دیگر مہمانوں معروف سماجی شخصیت ڈاکٹرا بو عبداللہ،پیپلز پارٹی گلف کے صدر میاں منیر ہنس،شارجہ سوشل سنٹر کے صدر خالد چودھری،نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات جمیل بنگیال،جنرل سیکریٹری پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات ام القوین یونٹ خرم رشید اور سینئر صحافی رانا رضوان سمیت دیگر نے شر کت کی پروگرام میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے کارکنان اور عہدیدار ان کو تعریفی اسناد اور شیلڈز بھی دی گئی اور پاکستانی کمیونٹی کے ممتاز شخصیات عبدالمجید مغل میاں منیر ہنس جمیل بنگیال کو بھی خصوصی شیلڈز سے نوازا گیا۔

یعقوبیہ پبلک سکول بگہار شریف میں یوم والدین کے سلسلہ میں شاندار و پر وقار تقریب انعقاد پذیرہوئی

Yaqoobia Public School, Baghar Sharif held a grand and dignified celebration on the occasion of Parents’ Day

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر ،20مارچ2022)— یعقوبیہ پبلک سکول بگہار شریف میں یوم والدین کے سلسلہ میں شاندار و پر وقار تقریب انعقاد پذیرہوئی۔ تقریب کی مہمان خصوصی ماہر تعلیم مسز ارم سکندر جبکہ صدارت صاحبزادہ عمیر ہاشم نے کی۔ طلباء وطالبات کے ساتھ ساتھ سینکڑوں کی تعداد میں والدین اور معززین نے شرکت کی۔ اول،دوئم اور سوئم آنے والے طلبا ء و طالبات میں میڈلز و انعامات بھی تقسیم کیئے گئے۔ سجادہ نشین صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن کی زیر قیادت کہوٹہ میں لاء کالج کا قیام اور دینی و دنیاوی تعلیمی درسگاہ یعقوبیہ پبلک سکول ایک احسن و انقلابی اقدام ہے۔ یوم والدین کی تقریب میں طلباء و طالبات کے رنگا رنگ پروگرامز،تلاوت،نعت، ٹیبلو،ملی نغمیں اور شاندار پرفارمنس کے ذریعے طلبا ء و طالبات نے معاشرے کے موجودہ حالات اور کردار سازی کے حوالے سے سبق آموز پروگرامز پیش کر کے دل جیت لیئے ہیں۔ یعقوبیہ پبلک سکول بگہار شریف ایک معیاری و بہترین تعلیمی درسگا ہ ہے۔ جہاں سرپر ست معروف مذہبی سکالر سجادہ نشین بگہار شریف ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمن، صاحبزادہ عمیر ہاشم اور اساتذہ و سٹاف کی انتھک محنت لائق تحسین ہے۔ ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی مسز ارم سکندر پرنسپل ارم سکول اینڈ کالج کہوٹہ و نائب صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ضلع راولپنڈی و صدر تحصیل کہوٹہ نے یعقوبیہ پبلک سکول بگہار شریف میں یوم والدین کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ والدین کا کوئی نعم البدل نہیں جو لو گ والدین کی خدمت کر تے ہیں اور انکے حقوق کو پورا کرتے ہیں وہ دنیا اور آخرت میں بے شمار کامیابیوں سے ہمکنار ہوتے ہیں انھوں نے اس موقع پر صاحبزادہ پروفیسر ڈاکٹر ساجد الرحمٰن سجادہ نشین آستانہ عالیہ بگہار شریف کی دینی، سماجی اور تعلیمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح انھوں نے تعلیمی میدان میں کردار ادا کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔ تقریب کی صدارت ادارے کے سربراہ صاحبزادہ عمیر ہاشم نے کی۔ جبکہ قبل ازیں مہمان خصوصی مسز ارم سکندر کا سکول آمد کے موقع پر ننھے بچوں نے شاندار ویلکم کیا۔ آخر میں مہمان خصوصی مسز ارم سکندر اور صاحبزادہ عمیر ہاشم نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے یعقوبیہ پبلک سکول بگہار شریف کے طلبا ء طالبات میں میڈلز اور انعامات بھی تقسیم کیئے۔

کہوٹہ شہر اور گردونواح میں رمضان کے مقدس مہینے کی آمد سے قبل ہی اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں

Food prices skyrocket in Kahuta and its environs ahead of the holy month of Ramadan

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر ،20مارچ2022)— کہوٹہ شہر اور گردونواح میں رمضان کے مقدس مہینے کی آمد سے قبل ہی اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ چکن 5سو روپے کلو،چھوٹا گوشت 12سو سے لیکر2ہزار تک فروخت ہونے لگا۔اسی طرح مضر صحت ملاوٹ شدہ، دودھ، دہی 140روپے سے لیکر150روپے تک جبکہ بیکری کی چیزیں سبزی،فروٹ، پکوڑے، سموسے، دالیں، آٹا، چینی کی قیمتیں کئی گناہ زیادہ حکومت کی طرف سے لاکھوں روپے کے فنڈز رمضان بازار لگانے عوام کو ریلیف دینے کے لیے فراہم کیا جاتا ہے مگر انتظامیہ اور ایم سی کی طرف سے سبزی منڈی میں ہر سال انہی 5یا 10دکانوں پر سستا بازار کے بینرز لگا کر اور کرسیاں لگا کر جعلی بل بنا کر لاکھوں روپے کی خرد برد کی جا رہی ہے۔ جبکہ نہ کہوٹہ میں پرائس کنٹرول کمیٹی موجود ہے نہ ہی انتظامیہ نام کی کوئی چیز نظر آتی ہے۔ روزانہ ہزاروں روپے وصول کر کے ایک ڈمی ریٹ لسٹ تاجروں کو تھما دی جاتی ہے۔ جسکو وہ مانتے ہی نہیں انتظامیہ ریٹ لسٹ آویزاں کرانے اور اُس پر عمل در آمد کروانے میں مکمل ناکام ہو گئی ہے۔ کہوٹہ شہر میں تجاوزات کی بھرمار شہر کی سڑکیں جو پہلے ہی کھنڈرات تھیں انکو مزید اکھاڑ کر رکھ دیا گیا۔ شہر میں سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے جہاں نمازیوں اور شہریوں کو آنے جانے میں دشواری وہاں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ شہریوں عوام علاقہ نے کمشنر راولپنڈی،اے سی کہوٹہ سے مطالبہ کیا کہ کہوٹہ شہر کی سڑکیں جلد پختہ کی جائیں۔مہنگائی پر کنٹرول کرنے کے لیے ریٹ لسٹ نمایاں جگہ آویزاں کرانے اور اُس پر عمل در آمد کروانے کے لیے اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔ ہر ادارہ فوٹو سیشن کی حد تک رہ گیا ہے۔ ہر ادارے نے اپنے فوٹو گرافر رکھے ہیں۔ دو چار فوٹو بنا کر سب اچھا کی رپورٹ دیتے ہیں۔حالانکہ عملی طور پر مکمل ناکام ہیں۔اصلاح احوال کا مطالبہ۔

Show More

Related Articles

Back to top button