Kallar Syedan; Police filed case against motorcyclist over fake number plate
کلر سیداں پولیس نے جعلی نمبر پلیٹ لگانے پر موٹر سائیکل سوار کیخلاف مقدمہ درج کر کے موٹر سائیکل قبضے میں لے کر تھانے بند کر دیا
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… کلر سیداں پولیس نے جعلی نمبر پلیٹ لگانے پر موٹر سائیکل سوار کیخلاف مقدمہ درج کر کے موٹر سائیکل قبضے میں لے کر تھانے بند کر دیا۔پولیس معمول کی گشت پر تھی کہ اسی دوران کلر سیداں راولپنڈی روڈ پر بائی پاس کی جانب سے ایک موٹر سائیکل انتہائی تیز رفتاری سے آئی جو کو باآمداد ہمرائیاں روک کر چیک کیا گیا۔دریافت پر موٹر سائیکل سوار نے اپنا نام و پتہ ارباب علی ولد بشارت علی قوم بٹ سکنہ چکڑالی ڈھوک نظام الدین بتایا۔موٹر سائیکل نمبری آر آئی ڈبلیو 2222نمبر پلیٹ کے بارے میں کوئی ثبوت پیش نہ کر سکا۔نمبر پلیٹ متذکرہ بالا کی ایکسائز دفتر سے بذریعہ فون پڑتال کرنے پر مذکورہ نمبر پلیٹ جعلی پائی گئی۔
Kallar Syedan; Police filed case against motorcyclist Arbab Ali of Chakrali over fake number plate on his motorbike.
نیب کا مقصد احتساب نہیں حکومت مخالف لوگوں کو بے توقیر کرکے اپوزیشن کی زبان بندی کرناہے،زبیر کیانی
NAB’s aim is not accountability but to disrespect the anti-government people and silence the opposition, Zubair Kayani said
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… مسلم لیگ تحصیل کلرسیداں کے رہنما اور سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی نے کہا ہے کہ نیب کا مقصد احتساب نہیں حکومت مخالف لوگوں کو بے توقیر کرکے اپوزیشن کی زبان بندی کرنا ہے۔ انہوں نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ جس شاہد خاقان عباسی نے نہ صرف ملک کو طویل بجلی بحران سے نجات دلائی بلکہ سی این جی اسٹیشنز کے باہر لگی میلوں لمبی قطاروں سے چھٹکارا دلایا اوربحیثیت وزیراعظم محدود وقت میں ملک و قوم کی بھرپور خدمت کی مگر ہم نے انہیں نصف برس تک جیل میں رکھا اب ان کے بیٹے کو بھی طلب کر لیا گیا نیب کا یہ فیصلہ بدترین سیاسی انتقام ہے ایک ایجنڈے کے تحت ملک اور قوم کی خدمت کرنے والوں کو ہراساں اور قید کرنے کاسلسلہ جاری ہے اور یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ صرف اپوزیشن کرپٹ ہے جبکہ کرپشن کے کوہ ہمالیہ وزیراعظم عمران خان کے ارد گرد موجود ہیں مگر نیب ان کے معاملے میں مکمل خاموش ہے انہوں نے کہا کہ پوری قوم اور حلقہ این اے ستاون کا ہرباشعور شخص شاہد خاقان عباسی اور ان کے خاندان کی بے گناہی کا معترف ہے اور وہ انجینئرنگ احتساب کو مسترد کرتا ہے حلقہ کے عوام کل کی طرح ان بھی اپنے قائد شاھد خاقان عباسی کے ساتھ ہیں۔