DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; New year celebrated with continuous air firing as residence ask authorities to take action

گوجرخان سال نو کی آمد گزشتہ رات شدیدہوائی فائرنگ سے سار ا شہر گونج اٹھا گولیوں کی مسلسل تڑتڑاہٹ جاری رہی

گوجرخان سال نو کی آمد گزشتہ رات شدیدہوائی فائرنگ سے سار ا شہر گونج اٹھا گولیوں کی مسلسل تڑتڑاہٹ جاری رہی جس سے سخت خوف وہراس پھیل گیا بعض آزاد خیالوں نے رات بارہ بجے طوفان بدتمیزی برپا کرتے ہوئے شدید ہوائی فائرنگ کی شہریوں کا سکون غارت کئے رکھا یہ سلسلہ رات دیر تک جاری رہا شہر میں مسلسل فائرنگ اور بعض علاقوں میں رنگین محفلیں بھی سجی رہیں اس صورتحال پر سنجیدہ حلقوں نے سخت ردعمل کااظہار کیا اور کہا کہ پولیس انتظامیہ ایسی صورتحال برپا کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتی

گوجرخان شہر اور شرقی علاقے میں چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں عوام میں سخت خوف و ہراس

Public concern over rising crime in Gujar Khan

گوجرخان شہر اور شرقی علاقے میں چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں عوام میں سخت خوف و ہراس اور عدم تحفظ کی فضا ہے پولیس عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائے سوئی چمیاں میں ڈکیتی کی سنگین واردا ت میں تاجر قتل ار اس کا بھائی زخمی ہونے کا افسوسناک واقعہ بھی پولیس کی ناکامی کی دلیل ہے شرقی گوجرخان کے رہائشیوں نے بتایا کہ بیول جبر اور گرد ونواح میں موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتیں ہو چکی ہیں اب چوری ڈکیتی ی وارداتوں کا سلسلہ پولیس چوکی قاضیاں کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے پولیس چوکی پر فرض شناس عملہ تعینات کیا جائے جو عوام کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنائے اور بڑھتی ہوئی وارداتو کا سدباب کرے

تعزیت

وارڈ نمبر2بڑکی جدید کے مرزا محمد شفیق (رجسٹرار نکاح) کی والدہ محترمہ اور ان کے تایا ٹھیکیدار عاشق حسین جو گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے ان کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ، راجہ طارق کیانی، راجہ عبدالغفور کیانی، راجہ خرم پرویز، عمران کامی، سلطان نعیم کیانی، فارق قریشی، ملک محمد نصیر، معراج گل مغل، صوفی رضوان، حمیدنظامی، قاسم قریشی، عمران بھٹی نے دلی تعزیت کااظہار اور دعائے مغفرت کی

راولپنڈی اسلام آباد کے سینئر صحافی نواز رضا کے والد محترم کی وفات پر ڈویژنل یونین آف جرنلسٹس راولپنڈی ڈویژن کے صدر عامروزیر ملک ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ملک محمد نصیر نے دلی تعزیت کااظہار اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی

Show More

Related Articles

Back to top button