DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Dr Talat Shabbir of village Takal achieves Ph.D degree in international relations

ڈاکٹر طلعت شبیر ،ڈائریکٹر چاینہ پاکستان سٹڈی سینٹر نے بین الاقوامی تعلقات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی

کلر سیداں کی یونین کونسل چوآخالصہ کے گاؤں ٹکال سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر طلعت شبیر ،ڈائریکٹر چاینہ پاکستان سٹڈی سینٹر نے بین الاقوامی تعلقات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے انہیں ایک تقریب میں ڈگری تقسیم کی ۔ادھر چیئر مین یوسی چوآخالصہ سید راحت علی شاہ، سابق ناظم الحاج حبیب بھٹی،چوہدری توقیر اسلم،قاضی نیر عالم، چوہدری امتیاز حسین نے دلی مبارکباد دی ہے ۔

Kallar Syedan; Dr Talat Shabbir , Director China Pakistan study centre of village Takal has achieved Ph.D degree in international relations. Dr Talat Shabbir was handed degree by education Minister Shafqat Mahmood at the awards ceremony.


حکومتی ارکان پہلے خود فیصلہ کریں پھر پریس کانفرنس کریں, راجہ جاوید اخلاص

Ministers should first finalise themselves before holding press conference, Raja Javed Ikhlas

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی )مسلم لیگ ن کے رہنما سابق رکن قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اعظم عمران خان کے موقف میں واضع فرق ہے حکومتی ارکان پہلے خود فیصلہ کریں پھر پریس کانفرنس کریں ۔انہوں نے منگل کے روز کلر سیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چند ایام قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ ہمارے 14اہلکاروں کو ایران سے آئے ہوئے دہشتگردوں نے شہید کیا جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے دورہ ایران میں یہ انکشاف کیا کہ ایران میں دہشتگردی پاکستان سے آئے ہوئے لوگ کرتے ہیں جبکہ یہی الزام مودی بھی لگاتے ہیں اب حکومت فیصلہ کرے کہ وزیر اعظم اور وزیر خارجہ میں کس کی بات درست ہے ۔عمران خان نے دورہ ایران میں جن خیالات کا اظہار کیا اس سے پاکستان کی عالمی سطح پر سبکی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ جب ماضی میں میاں نواز شریف نان سٹیک ہولڈرز کی بات کرتے تھے تو آج کے حکمران انہیں غدار قرار دیتے تھے آج نئے پاکستان کا وزیر اعظم اور وزیر خارجہ الگ الگ زبان بول رہے ہیں پاکستان جو پہلے ہی معاشی بدحالی کا شکار ہے مہنگائی کا سونامی آ چکا ہے ایسے میں وزیرا عظم کی جانب سے یہ کہناکہ ایران میں دہشگردی کے لیے پاکستان کی سر زمین استعمال ہو تی ہے عاقبت نا اندیشی ہے ۔


انچارج ٹریفک وارڈنز عمران نواب خان اور عادل منیر نے مانکیالہ میں اوور لوڈنگ کیخلاف کارروائی کے دوران 36 کے قریب مسافر گاڑیوں کو چالان

36 drivers in Mankiala handed fines by traffic police

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی )انچارج ٹریفک وارڈنز عمران نواب خان اور عادل منیر نے مانکیالہ میں اوور لوڈنگ کیخلاف کارروائی کے دوران 36 کے قریب مسافر گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کر کے 24 ہزار سے زائد کی رقم بطور جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروا دی۔انہوں نے اس موقع پر کم سن موٹر سائیکل سواروں،بغیر ہیلمٹ اور اپلائیڈ فار موٹر سائیکل سواروں کیخلاف بھی کاررائی کی۔انچارج ٹریفک وارڈنز نے زائد کرایہ وصولی کی شکایات پر سختی سے نوٹس لیتے ہوئے متعدد بسوں اور ٹیوٹا ہائی ایسز کو جرمانے عائد کئے اور انہیں ہدایت جاری کی کہ وہ سرکاری کرائے نامہ کے مطابق مسافروں سے کرایہ وصول کریں بصورت دیگر ان کے روٹ پرمٹ منسوخ کر دہئے جائیں گے۔


شہباز رشید چوہدری کو حسنِ کارکردگی ایوارڈ سے نوازا گیا

Shabaz Rashid Ch Awarded for his contribution in journalism

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی )انٹرنیشنل جرنلسٹ کونسل رجسٹرڈ یوکے کی جانب سے پریس کلب کلر سیداں کے سینئرنائب صدر شہباز رشید چوہدری کو حسنِ کارکردگی ایوارڈ سے نوازا گیا۔تفصیلات کے مطابق صحافیوں کی عالمی تنظیم اٹرنیشنل جرنلسٹ کونسل uk کے زیرِاہتمام تقریب میں مختلف علاقائی صحافیوں کو بہترین کارکردگی کے ایوارڈز دیے گئے جن میں پریس کلب کلر سیداں کے نو منتخب سینئر نائب صدر شہباز رشید چوہدری بھی شامل ہیں جو کہ پریس کلب کلر سیداں کا اعزاز ہے۔اس تقریب کے مہمان خصوصی سردارممتاز انقلابی تھے جبکہ دیگر مہمانان میں شیخ مختارعادل،کرنل ر اجمل صابر و دیگر شامل تھے تقریب کی صدارت معروف صحافی اسد حیدری اور راجہ زاہد آزاد نے کی۔


برطانیہ کے شہر چشم میں مقیم چوہدری شہزاد اکرم رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

Wedding celebration of Ch Shezad Akram of Chesham

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی )وائس چیئر مین یونین کونسل کنوہا چوہدری شاہد اکبر گجر کے کزن اور برطانیہ کے شہر چشم میں مقیم چوہدری شہزاد اکرم رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ میں سابق ارکان اسمبلی راجہ جاوید اخلاص ، راجہ محمد حنیف ایڈووکیٹ ،محمود شوکت بھٹی، پنجاب بار کونسل کے رکن چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ ، پیر سید عامر حمزہ کرمانی ، چیئر مین راجہ ندیم احمد، چیئر مین پرویز اختر قادری ، چوہدری عبدالغفار ، سید شہاب ثاقب ، چوہدری شیراز، چوہدری ابرار،چوہدری شفیق،راجہ عاصم اور دیگر نے شرکت کی ۔

Show More

Related Articles

Back to top button