DailyNewsHeadline

Rawalpindi; MC finalises temporary cattle markets for 2018 eid Ul Adha

میونسپل ایڈمنسٹریشن نے عید الا ضحٰی 2018 کیلئے سالانہ عارضی مویشی منڈیوں کی نیلامی کا فیصلہ کرلیا

وفاقی دارالحکومت کی پہلی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے شعبہ میونسپل ایڈمنسٹریشن نے عید الا ضحٰی 2018 کیلئے سالانہ عارضی مویشی منڈیوں کی نیلامی کا فیصلہ کرلیا ۔ کارپوریشن کی جانب سے سیکٹرI-12میں مرکزی مویشی منڈی لگائے جانے کے ساتھ دیہی یونین کونسلوں میں 4چھوٹی مویشی منڈیاں بھی لگائی جائیں گی۔13روزہ عارضی مویشی منڈیوں کی نیلامی عام 20جولائی کوڈی ایم اے کے دفتر میں ہوگی۔ڈائریکٹر ڈی ایم اے کاکہنا ہے کہ نیلامی عام کے تحت سب سے زیادہ بولی دینے والے ٹھیکیدار کو ہی مذکورہ منڈیاں لگانے کی اجازت دی جائے گی ۔چھوٹی مویشی منڈیاں یونین کونسل 12روات، یونین کونسل19 ترلائی /ترامڑی،یونین کونسل بھارہ کہواوریونین کونسل 48سرائے خربوزہ میں لگائی جائیں گی۔ چھوٹی مویشی منڈیوں کی نیلامی بھی بیس جولائی کودن ساڑھے بارہ بجے ڈی ایم اے کے دفتر میں کی جائے گی ۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر ڈی ایم اے ظفر اقبا ل کاکہنا تھا کہ ہم نے 5مویشی منڈیوں کے قیام کیلئے اشتہار دے دیاہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ سال مویشی منڈی کی سب زیادہ بولی لگانی والی کمپنی نے منڈی میں مبینہ طور پر ملی بھگت سے پانچ روزتک بیوپاریوں سے کروڑوں روپے اکھٹے کئے اورباقی رقم ڈی ایم اے کو جمع کروائے بغیرمنڈی لگانے کی بجائے موقع سے
فرار ہوگئی تھی جس کے بعددوسری بلند ترین بولی لگانے والی کمپنی کو مویشی منڈی کا ٹھیکہ دیاگیاتھا۔

Rawalpindi; The Metropolitan corporation have decided to set up temporary cattle markets for Eid ul Adha 2018 in Rawat, Tarlai, Taramari, Bhara Khaoo and Sarae Kharbooza.

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button