DailyNewsHeadlineKahuta

راجہ وحید احمد خان اور حافظ ملک سہیل اشرف نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے

Kahuta; Malik Sohail Ashraf and Raja Waheed A Khan withdraw from PTI election race

Kahuta; Malik Sohail Ashraf and Raja Waheed A Khan withdraw from PTI election race

راجہ وحید احمد خان اور حافظ ملک سہیل اشرف نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ۔پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار غلام مر تضیٰ ستی کے حق میں دستبردار ۔ ہم سب عمران خان کے سپاہی ہیں مل کر ملک میں تبدیلی لاہیں گے ۔جیت کر تھانہ ،پٹواری اور ٹاؤٹ مافیا کا نظام ختم کر دوں گا ۔ اپنے ووٹروں کا سر بلند رکھوں گا ناں خود بکو ں گا ناں ہی آپ کی ووٹوں کا سودا کروں گا ۔اگر میں بکنے والا ہوتا مشرف کے دور میں بک گیا ہوتا ۔ میرے مد مقابل امیدواروں کو دیکھ لیں ان کا کردار اور میرا کردار بھی آپ کے سامنے ہے ۔تھانے کی سیاست کر نے والوں کا عوام اپنا ووٹ ناں دیں یہ ووٹ صرف ایک پر چی ہی نہیں بلکہ آپ کے لہو کا قطرہ ہوتا ۔70سال ہو گے ہیں پاکستان کو قائم ہوئے مگر ہمارا حلقے کی عوام آج بھی پینے کے صاف پانی کو ترس رہی ہیںآج بھی ہماری ماہیں بہنیں کئی میلوں دورسرپر پانی رکھ کر لاتی ہیں مگر سابق وزیر اعظم جو اس حلقے سے متعدد بار ایم این اے منتخب ہوئے ہیں اس نے عوام کے اس بڑھے مسلے کی طرف کوئی بھی توجہ نہیں دی انہوں نے اپنے دور میں عوام کو مسائل میں پھنسائے رکھا غریب نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں اٹھائے پھر رہے ہیں اور انہوں نے اپنے دور میں نوکریوں کو بڑی بڑی قیمتوں میں بیچا ہے موجودہ دور کی باشعور عوام ان سے اپنی ووٹ کی طاقت سے بدلہ لیں گے ان خیالات کا اظہارپاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سات غلام مر تضیٰ ستی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق امیدوران برائے صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ وحید احمد خان اور حافظ ملک سہیل اشرف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں اور نامزد امیدوار غلام مر تضیٰ کی بھر پور حمائت کا اعلان کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد عمران خان نے جو فیصلہ کیا ہے وہ ہمیں دل و جان سے قبول ہے انشاء ہم پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار غلام مر تضیٰ ستی کے حق میں دستبردارہوتے ہیں اور ان کی حمائت کا اعلان کرتے ہیں اور ان کی کامیابی کے لیے اپنا تن من دہن نچھاور کر دیں گے ۔اس موقع پر سیکر ٹری جنرل پی ٹی آئی راجہ الطاف حسین ،طاہر ارشاد ، راجہ ندیم تاج ، قاضی عبد الحفیظ کوثر ، ملک داؤد سلطان اور دیگر افراد موجو د تھے ۔ غلام مر تضیٰ ستی نے راجہ وحید احمد خان اور حافظ ملک سہیل اشرف کا شکر یہ ادا کیا اور کہا کہ کارکن الیکشن کی تیاریاں کر یں انشااللہ کامیابی ہمارے قدم چومے گئی ۔

Kahuta’; Malik Sohail Ashraf and Raja Waheed Ahmed Khan have both withdrawn as candidates and have pledged to support PTI candidate Ghulam Murtaza Satti.

پنجاب فورڈ اتھارٹی کا سلاٹرہاؤس کہوٹہ پر چھاپہ ۔گوشت کو دھونے کے لیے گندہ پانی استعمال کر نے پر شدید بھرمی کا اظہار

مٹور :نمائندہ پوٹھوا ر ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
پنجاب فورڈ اتھارٹی کا سلاٹرہاؤس کہوٹہ پر چھاپہ ۔گوشت کو دھونے کے لیے گندہ پانی استعمال کر نے پر شدید بھرمی کا اظہار ۔ پانی کی ٹینکی سیل کر دی ۔3دن میں صاف پانی کی فراہمی اور بلڈنگ کا کام ٹھیک کر انے کی سختی کے ساتھ ہدائت بصورت دیگر سلاٹر ہاؤس سیل کر نے کا اعلان ۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ کا سلاٹر ہاؤس جو گندگی کا گھر بنا ہوا ہواہے بار بار ایم سی کہوٹہ کو اطلاع کر نے کے باوجود انتظامیہ کے کان تک جو ں نہیں رینگتی جبکہ جانور ذبح کر نے کے روزانہ فی جانور100روپہ وصول کیا جاتا تھا مگر سلاٹر ہاؤس تھاکہ بھوت بنگلہ انتظامیہ اس کی طرف کوئی بھی توجہ نہیں دے رہی گذشتہ روز صبح سویرئے ہی پنجاب پورڈ اتھارٹی والوں نے چھاپہ مار ااور لاکھوں روپے مالیت کا گوشت اپنے قبضے میں لے لیا جس پر انتظامیہ کے ایک زمہ دار کو بھلایا گیا اور ان کو سختی کے ساتھ ہدائت کی وہ سلاٹر ہاؤس کی بلڈنگ ٹھیک کراہیں ،صفائی کا نظام بہتر کریں اور استعمال ہونے والا پانی صاف مہیا کر یں ۔انتطامیہ کی طرف سے مکمل یقین دھانی کے بعد شہر کے قصابوں کو گوشت واپس کیا گیا ۔

دین اسلام میں ذات، پات ،رنگ ،نسل کاکوئی بھی وجود نہیں۔

مٹور :نمائندہ پوٹھوا ر ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
خطیب جامع مسجد بلال مولاناقاری محمد آمین نے اپنے خطاب میں کہا کہ دین اسلام میں ذات، پات ،رنگ ،نسل کاکوئی بھی وجود نہیں۔اللہ پاک کے قریب وہی مقبول ہے نیک ، پرہیز گار ہے۔روہے زمین پرتمام جانداروں کا رازق اللہ پاک کی ذات پاک ہے وہ انسان کوذیادہ دے کر اور کم دے بھی آزماتا ہے جب وہ کسی کوزیادہ دولت ،رزق دیتا ہے تو وہ دیکھتا ہے کہ وہ میرے دیے ہوئے رزق میں سے غریب لوگوں کو کتنا دیتا ہے اور وہ کم دے پر بھی آزماتا ہے وہ میرے دیے پر کتنا شکر کرتا ہے اس لیے ہمیں ہر حال میں اللہ پاک کا شکر کرنا چاہے اوراپنی اللہ تعالی اور ر سولﷺکی فرمانبرداری میں گزارے،تاکہ ہم دنیاوی زندگی اور آخرت کی زندگی میں کامیاب ہو سکیں،اسلام ہمارا دین ہے ہمیں اس پر عمل کرنا چائیے اسلام کے بغیر ہماری زندگی اد ھواری ہے اُمت مُسلمہ دامن مُصطفٰیﷺ سے وابستہ ہو جائے،، تاکہ اُس پر اللہ کا فضل و کرم ہو ، ان خیالات کا اظہا رتحصیل کہوٹہ کے ممتاز عالم دین خطیب جامع مسجد بلال مولاناقاری محمد آمین نے جمعتہ المبارک کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا انہوں نے کہاکہ آج مسلمان مسائل کے جال میں پھنسا ہوا ہے،اورانسانی زندگی دن بدن مسائل کا شکار ہو رہی ہے،یہ لمحہ فکریہ ہے کہ انسانی زندگی کس طرف جارہی ہے،یہ ہر ایک کے لئے پیغام ہے،ہمیں چاہیے کہ اللہ تعالی اور اُس کے رسولﷺ ؒ کے بتائے ہوئے طریقے سے زندگی بسر کریںآج ہم اللہ تعالی اور اُس کے رسولﷺکو راضی کرنے اور اُن کاذکرکرنے کے لئے اگھٹے ہوئے ہیں،حدیث پاک میں آتا ہے،ذکر کرنے والے زندہ دِل ہوتے ہیں اورذکر نہ کرنے والے مردہ دل ہوتے ہیں،وہ بے جان ہوتے ہیں،،آج اُمت محمدی ﷺنے قرآن پاک اور حدیث نبوی ﷺکی تعلیمات کو پڑھنااور عمل کرنا چھوڑ دیاہے،اسی وجہ سے آج اُمت مسلمہ زوال پذیر ہوتی جارہی ہے،ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام اُمت مسلمہ اگھٹے ہوکر دامن مُصطفٰیﷺسے وابستہ ہو جائے تاکہ اُن پر اللہ کا فضل و کرم ہوجتناہو سکے اپنا وقت اللہ تعالی اور ر سولﷺکی فرمانبرداری میں گزارے،تاکہ ہم دنیاوی زندگی اور آخرت کی زندگی میں کامیاب ہو سکیں۔

آفتاب کیانی کی دعوت سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا دورہ نارہ ۔

مٹور :نمائندہ پوٹھوا ر ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
آفتاب کیانی کی دعوت سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا دورہ نارہ ۔سینکڑوں افراد کی ان کے حق میں دعائے خیر۔اپنے خطاب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ الیکشن ہے کوئی سرکس نہیں ۔ ہمیں گھر کو درست کرنا ہے ۔ جس گھر میں سربراہ کی عزت نہ ہو چل نہیں سکتا ۔ فوج ،عدلیہ ،میڈیا اور حکومت سمیت تمام ادارے عوام کی بھلائی کی خاطر معاملات حل کریں ۔ ٹانگیں کاٹنے سے نقصان ملک کا ہوگا ۔ قمر اسلام راجہ دس سال سے منتخب چلا آرہا ہے ۔ نیب کا سرٹیفکیٹ ہونے کے باوجود اٹھا لیا گیا ۔ جان بوجھ کر الیکشن کو متنازعہ اور مشکوک بنایا جا رہا ہے ۔ متنازعہ حکومت آنے سے ملک ترقی نہیں کر سکتا ۔ (9) سال کے دوران مشرف حکومت اور پیپلزپارٹی نے کوئی کام نہ کیا ۔ اور کوئی منصوبہ نہ دیا ۔ چاروں صوبوں میں پر حکومت موجود تھی ۔ بد ترین مخالف بھی میاں برداران اور مسلم لیگ (ن) کی ترقی تسلیم کرتے ہیں ۔ ہماری خدمت شرافت اور عوام کی خدمت کے معیار کی سیاست رہی ہے ۔ لیڈر گالی دیکر تقریر شروع کرے تو یہ کو نسی سیاست ہے ۔ 1985کے بعد دسواں الیکشن ہے آر او نے کاغذات منظور کیئے ۔ میں الیکشن لڑنے آیا ہوں ۔ آپ کا غذات مسترد کردیں ۔ ذاتی حملے سیاستدانوں پر حملے اور اپنی تعریفیں ۔پتہ نہیں کیسے فیصلے کیئے ہونگے ۔ جو میری عزت نہیں کریگا ۔ میں اسکی عزت نہیں کروں گا ۔ جو مجھ پر انگلی اٹھائے گا ۔ میں اس پر انگلی اٹھاؤں گا ۔ لکھ کر دیا کہ میرے اثاثے 1988میں زیادہ تھے ۔ اور آج کم ہیں اور ثابت کرنے کے لیئے تیار ہوں ۔ آج ججوں اور نیب نے حکومت کو مفلوج کر دیا ہے ۔ ان خیا لات کا اظہار سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل نارہ میں مسلم لیگی کارکن آفتاب کیا نی کی رہائش گاہ پر بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا ۔ اس موقع پر آفتاب کیا نی ، حکیم برکت صدر مسلم لیگ (ن) نارہ ، صوفی عبدالرحیم ، راجہ افشا ر ایڈووکیٹ ، ذوالفقار ستی ، نوید بھٹی لودھراں ،راشد مبارک عباسی ، راجہ عمران ضمیر ، راجہ سعید ایڈووکیٹ کے فرزند راجہ رومان سعید، معراج سلم ، اشعر زر جنجوعہ ،سید ذوالقرنین شاہ بخاری، سید نزابت حسین شاہ ، پٹواری راجہ عبرت ،پٹواری ملک امام بخش ،راجہ سجاد حیدر سابق ناظم معززین علاقہ مسلم لیگی عہدیداران ورکر ز بڑی تعداد میں کوجو د تھے ۔ شاہد خاقا ن عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بیرونی خطرات ہیں ۔ ان کامقابلہ کر سکتے ہیں ۔ گھر کے سربراہ کو بچے گالیاں دیں تو ملک نہیں چلے گا ۔ یہ الیکشن ہے کوئی سرکس نہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تین دفعہ ملک کا وزیر اعظم رہنے والا کس بنیاد پر نااہل ہوتا ہے ۔ بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہ لی ۔ تو تم نااہل ہو ۔ نواز شریف پر آج تک کوئی کرپشن کا الزام نہ لگ سکا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک ارب سے زیادہ رقم بلوچستان کے ایک سرکاری اہلکار کے گھر سے ٹینکی سے ، چھت سے ، گاڑی سے ، باتھ روم سے کیش برآمد ہوئی ۔ وہ آدمی کہاں ہے ۔ اسکا کیس کدھر ہے ۔ کیس نہیں چلا ۔ نواز شریف کی سو سے زائد پیشیاں ہوئیں ۔ یوسف رضا گیلانی اور پرویز مشرف پر نیب کے مقدمات ہیں ۔ مگر کوئی پیشیاں نہ ہوئیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاستدانوں اور ملک کے وزیراعظم وزراء کی عزت بحال کرنے کے لیئے میدان میں ہیں ۔ ووٹ کو عزت دو یہی مقصد ہے ۔ سیاستدانوں کا احتساب عوام کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعظم تھا ۔ آج عدالت میں ہوں ۔ لیکن کوئی شخص کہے تم صادق اور امین نہ ہو ۔ یہ باعث شرم ہے ۔ مجھ سے سوال تو کرو کوئی الزام لگاؤ ۔ ہم نے صادق اور امین بنانے کا ٹھیکہ اٹھایا ہوا ہے ۔ آئین کی شقوں کو مت توڑ موڑ کر بیان کریں ۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عدالت سے اپیل کی ہے ۔ الیکشن لڑونگا ۔ اگر یہی صورتحال رہی تو میری اہلیہ اس حلقہ سے میدان میں آئیں گی اور الیکشن لڑیں گی ۔ جیت شیر کی ہوگی ۔ 

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button