DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan local elected leaders will vote for PML-N, Sheikh Abdul Qadoos

تمام کارکن اور کونسلر آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کے نامزد امیدواروں کی حمایت کریں گے ۔ شیخ عبدالقدوس

بلدیہ کلر سیداں کے لیگی ارکان اور سرگرم کارکنان نے اپنے ایک مشترکہ اجلاس میں آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کے نامزد امیدواروں کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے اس سلسلے میں ایک اجلاس گزشتہ شام چیئر مین بلدیہ شیخ عبدالقدوس کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں 26ارکان بلدیہ کے علاوہ ہر وارڈ سے سر گرم مسلم لیگی کارکنان نے بھی شرکت کی اور آئندہ انتخابات کے بارے میں صلاح مشورہ کیا۔چیئر مین بلدیہ شیخ عبدالقدوس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کا ہر ورکر میاں نواز شریف کے بیانیے کی تاہید کرتا ہے ،غیر فطری ہتھکنڈے بھی کارکنوں کے عزم اور پاؤں کو لڑ کھڑا نہیں سکتے ،میاں نواز شریف ہی پاکستا ن کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر سکتے ہیں ۔نواز شریف کے بیانیے کی ہر کارکن تاہید کرتا ہے این اے57اور پی پی 7مسلم لیگ ن کا قلعہ ہیں انتخابات میں پارٹی امیدواروں کو بھار ی اکثریت سے کامیاب کریں گے ۔انہوں نے اس توقع کا بھی اظہار کیا کہ امیدواران بھی پارٹی کے وسیع تر مفادات اور کارکنوں کی خواہش کی خاطر اپنے اختلافات ترک کر کے کارکنوں سے مشترکہ رابطے قائم کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں نوا ز شریف کو ایٹمی دھماکے کرنے کی سزا دی گئی اور اس بار سی پیک جرم بن گیا،اس مشکل وقت میں ہم پارٹی امیدواروں شاہد خاقان عباسی اور راجہ محمد علی کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں ۔شیخ حسن ریاض نے کہا کہ مسلم لیگ ن پر کڑا وقت ہے اس مشکل وقت میں ہم ہر صورت نوا ز شریف کے نامزد امیدواروں کا ساتھ دیں گے ۔حاجی اخلاق حسین نے کہا کہ نواز شریف کا بیانیہ قوم کی آواز ہے جس طرح ہم کارکن گروہی اختلافات ترک کر کے آج متحد ہوئے ہیں توقع رکھتے ہیں کہ پارٹی امیدوار بھی اسی جذبے کا مظاہرہ کریں گے ۔ووٹ اور ووٹر کی عزت کو یقینی بنائیں گے عابد حسین زاہدی صوبیدار ظفر اقبال بیگ اور دیگر نے بھی تقریب سے خطاب کیا اجلاس میں طے کیا گیا کہ تمام کارکن اور کونسلر آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کے نامزد امیدواروں کی حمایت کریں گے ۔

ملک میں جب بھی ترقی ہوئی تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں وہ مسلم لیگ ن کا ہی دور تھا, شاہد خاقان عباسی

سابق وزیر اعظم اور امیدوار این اے 57 شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں جب بھی ترقی ہوئی تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں وہ مسلم لیگ ن کا ہی دور تھا میری وزارت عظمی کے دورانیے میں کوئی شخص ایک پائی کی کرپشن بھی ثابت کردے تو میں جوابدہ ہوں حکومت کے خاتمے سے قبل چار پریس کانفرنسز کیں اورقوم کو اعتماد میں لیا پیپلزپارٹی اور مشرف میں نہ کوئی منصوبہ شروع ہوا اور نہ ہی کوئی اختتام کو پہنچا بیروزگاری اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ لیکن وہ اسی وقت حل ہو گا جب ملک میں جمہوری استحکام آئے گا کوئی ووٹ ڈالنے میں مداخلت نہیں کر سکے فری اینڈ فئیر انتخابات ہوں گے تو ملک ترقی کر سکے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئر مین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی کی رہائش گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وائس چیئر مین بشندوٹ مناظر اقبال جنجوعہ اور کونسلر حضرات بھی موجود تھے ۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک کے مسائل حل کر نے کی ن لیگ کے علاوہ کسی دوسرے جماعت کے پاس تجربہ ہے اہلیت نہ صلاحیت ۔انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ اگر لوگوں کو فری اینڈ فئیر الیکشن کا موقع فراہم کیا گیا تو وہ مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ دیں گے ۔ چیئرمین یوسی بشندوٹ زبیر کیانی نے ان کو یقین دلایا کہ ہمارا تعلق مسلم لیگ سے ہے اور اس کی کامیابی کے لیے دن رات ایک کر دیں گے ان کا کہنا تھا کہ پورے حلقے میں یوسی بشندوٹ کا رزلٹ تاریخی ہو گا میں الیکشن سے قبل کوئی بات نہیں کرتا میں بطور نمائندہ یوسی بس اتنا ہی کہوں آپ کی کامیابی کے لیے دن رات ایک کردیں گے۔

کستان پیپلز پارٹی نے این اے57مری کہوٹہ سے مہرین انور راجہ اور پی پی 7کہوٹہ کلر سیداں سے چوہدری محمد ایوب کو نامزد

پاکستان پیپلز پارٹی نے این اے57مری کہوٹہ سے مہرین انور راجہ اور پی پی 7کہوٹہ کلر سیداں سے چوہدری محمد ایوب کو نامزد کیا ہے ،اس کا اعلان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود سلطان نے پیر کی شام کلر سیداں میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر راجہ پرویز اشرف کے فرزند شاہ رخ پرویز ،ظفر چشتی، پی پی تحصیل کہوٹہ کے صدر آصف ربانی قریشی ایڈووکیٹ، تحصیل کلر سیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ ،جنرل سیکرٹری چوہدری شوکت حسین، جاوید اختر لنگڑیال ،شریف بھٹو، نصیر اختر بھٹی اور دیگر بھی موجود تھے ۔چوہدری ظہیر محمود نے کہا کہ پارٹی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ این اے57سے مہرین انور راجہ اور پی پی 7سے چوہدری محمد ایو ب امیدوار ہوں گے ،میں چوہدری محمد ایوب کے حق میں کاغذات نامزدگی واپس لینے کا اعلان کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک بار پھر پوری قوت سے انتخابات میں حصہ لے رہی ہے این اے 57اور پی پی 7سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے ۔

ہمارے خاندان نے کبھی دھونس اور دھاندلی کی نہیں , چوہدری محمد ایوب

پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے سابق صدر امیدوار حلقہ پی پی 7چوہدری محمد ایوب نے کہا ہے کہ ہمارے خاندان نے کبھی دھونس اور دھاندلی کی نہیں بلکہ ہمیشہ عاجزی اور فقیری کی سیاست کی ہے آج پیپلز پارٹی پر مشکل وقت ہے تو میں نے خود کو قربانی کے لیے پیش کیا ہے ۔ہمیں اقتدار کا کوئی شوق نہیں ہم نے اسے بہت قریب سے دیکھا ہے اور ہمیں اپنی اوقات یاد ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلر سیداں میں کارکنوں کے ایک اجتما ع سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں نور الٰہی نوری ،نصیر اختر بھٹی، حاجی شوکت حسین،محمد فیاض کیانی،چوہدری امتیاز حسین اور دیگر نے بھی شرکت کی۔چیئر مین یوسی چوآخالصہ سید راحت علی شاہ نے کہا کہ وہ پیپلز پارٹی کے امیدواروں راجہ پرویز اشرف اور چوہدری محمد ایوب کے ساتھ ہیں ۔پیپلز پارٹی تحصیل کہوٹہ کے صدر آصف ربانی قریشی ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے دس ماہ کی وزارت عظمیٰ میں حلقہ کی کوئی خدمت نہیں کی ۔پیپلز پارٹی پچیس جولائی کو انقلاب برپا کرے گی ،یاسر بشیر راجہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس نے کلر سیداں سے امیدوار کو نامزد کر کے یہاں کے لوگوں کے احساس محرومی کو محسوس کیا ہے اب وقت آ گیا ہے کہ تحصیل کلر سیداں کے لوگ بھی پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button