DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; Hafiz Mansoor holds election meeting in Palal Syedan

تحریک لیبک کے امیدوار حافظ منصور لنگڑیال نے بھیائی مہر علی اور پلال سیداں میں کارنر میٹنگ

حلقہ پی پی 7میں اپ سیٹ ہو گا عوام چوروں لیٹروں اور ناموس رسالت ایکٹ میں تبدیلی کی ناپاک جسارت کرنیوالوں کو مسترد کردیں گے ہم عوام اور حلقہ کی تعمیر و ترقی کے لیے میدان میں موجود ہیں عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گئے ان خیالات کا اظہار تحریک لیبک کے امیدوار حافظ منصور لنگڑیال نے بھیائی مہر علی اور پلال سیداں میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا انھوں نے کہا کہ خدمت کا مشن لیکر میدان میں آیا ہوں انھوں نے کہا کہ انشااللہ کامیابی کے بعد خلق خدا کی بے لوث خدمت کرونگاانھوں نے کہا کہ خود کو عوام کا خادم کہنے والے حلقہ کی عوام کے لیے کچھ نہ کیا بلکہ حکومت ہوتے ہوئے بھی ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنے کی بجائے ادھورا چھوڑا

تھانپر یوسی منیاندہ کی عوام جانور وں کے ساتھ بدبودار گھاٹ سے پانی پینے پر مجبور

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔ تھانپر یوسی منیاندہ کی عوام جانور وں کے ساتھ بدبودار گھاٹ سے پانی پینے پر مجبور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق ایم پی اے راجہ محمد علی کی سلطنت میں انسان اور جانور ایک ہی گھاٹ پر پانی پینے پر مجبور خود تو غیر ملکی پانی پیتے ہیں جبکہ ووٹرز کے لیے جانوروں کے ساتھ پانی پینے کے سوا کوئی چارہ ہی نہیں اس جدید دور میں انسان صاف پانی تک سے محروم اور ایک ہی وقت میں بدبودار تالاب میں گدھے ،بیل ،گائے سمیت بھیڑ بکریوں کو پانی پیتے دیکھا جا سکتا ہے یوسی منیاندہ کا گاوں تھانپر میں جانور اور انسان ایک ہی جوہڑ سے آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں جس کے باعث علاقے میں پیٹ کے امراض اور یرقان اور دیگر مہلک امراض عام ہونے لگے اور سالانہ درجنوں افراد صاف پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے جان کی بازی ہار جاتے ہیں اور متعدد بیماریوں کے شکار ہو جاتے ہیں تھانپر کی عوام کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ شاہد خاقان عباسی وزیراعظم پاکستان اور ایم پی اے راجہ محمدعلی معاون خصوصی وزیراعلی و خادم پنجاب کے ڈوپلنمٹ کے چیرمین جیسے اہم عہدوں پر فائز رہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ وہ تھانپر کے عوام کی تقدیر بدلنا جیسا کہ وہ ہر تقریر میں دعوی تو دور کی بات ہے وہاں کے انسانوں کی بنیادی سہولیات سے محرومی کو بھی دور نہ کر سکے جس کی وجہ سے وہ آج کے اس جدید دور میں بھی انسانی زندگی کی سب سے اہم ضرورت سے محرومی کو بھی دور نہ کر سکے خادم اعلی پنجاب کی طرف سے صاف پانی کی فراہمی کے بلند و بانگ دعوں اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور ایم پی اے راجہ محمدعلی کے ترقیاتی کاموں کے دعووں کا پول کھل جاتا ہے اور اس سے یہی ثابت ہوتا ہے کہ شاہد درحقیت سیاسی نعرے ہی تھے جن کا حقیت سے کوئی واسطہ نہیں ہے بلکہ حقییت یہ ہے کہ ووٹر یہ گندہ پانی پینے پر مجبور ہیں جبکہ حکمران اور منتخب ممبران منرل واٹر تک غیر ممالک سے منگوا کر پیتے ہیں 

چلے ہوئے کارتوسوں کو عوام نے یکسر مسترد کر دیا, چوہدری اظہر چوہان

پاکستان تحریک انصاف ٹریڈر یونین تحصیل کلرسیداں کے صدر چوہدری اظہر چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چلے ہوئے کارتوسوں کو عوام نے یکسر مسترد کر دیا 25جولائی پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کا دن ہے مخالفین خوشی فہمی میں نہ رہیں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو نگے اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اس وقت ملک سے کرپشن اور اقربا پروری کے خاتمے کے لیے عمران خان واحد امید کی کرن ہیں اور ہم سب کو مل کر ان کے ہاتھ مضبوط کرنا ہونگے پاکستان کے عوام سب باشعور ہو چکے ہیں چلے ہوئے کارتوسوں کو عوام نے یکسر مسترد کر دیا عوام کی طاقت اور رب کائنات کے فضل و کرم سے 25 جولائی کو پاکستان میں تبدیلی کا سورج طلوع ہونے جا رہا ہے اور پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کا دن ہے 

افسوس کا اظہار

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی کے بہنوئی کی وفات پر سیاسی سماجی کارکن ماسٹر حاجی طارق محمودمنہاس،سماجی کارکن چوہدری محمد یونس،سابق جنرل کونسلر چوہدری محمد شکیل،چوہدری محمد عباس،ماسٹر محمد رمضان منہاس،صوبیدار محمد افضل منہاس،حاجی محمد نواز منہاس،شہزاد محمود منہاس،ارشد محمود منہاس،شعبان محمود منہاس،صوفی قصیر محمود منہاس ،نعمان صدیق منہاس نے ان سے نہایت افسوس کا اظہار کیا ۔

Show More

Related Articles

Back to top button