DailyNews

Rawalpindi; PTI Candidate split over party candidate in NA-59

حلقہ این اے59میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکن قیادت کے فیصلوں کے باعث مختلف گروپوں میں بٹ گئے

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ 
حلقہ این اے59میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکن قیادت کے فیصلوں کے باعث مختلف گروپوں میں بٹ گئے ہیں اور اپنی سمت کا تعین نہیں کر پا رہے ایک جانب سابق وفاقی وزیر داخلہ جناب چوہدری نثار علی خان کو ن لیگ کا ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے کچھ لوگ تو ان کے حامی ہیں جبکہ کچھ نظریاتی ن لیگی ہونے کادعویٰ کرتے ہوئے ان کے مخالف کھڑے ہیں اور ن لیگ کے نامزد امیدوار قمرالاسلام راجہ کی حمایت کر رہے ہیں جبکہ کچھ نثار علی خان اور میاں برادران کی اکٹھی تصویریں لگا رہے ہیں دوسری جانب پی ٹی آئی کا بھی یہی حال ہے غلام سرور خان کے ٹکٹ کے اعلان کے بعد کرنل(ر) اجمل صابر راجہ کے حمایتی کھل کر سامنے آ گئے ہیں اور اسے پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے ناانصافی کا فیصلہ قرار دے رہے ہیں جبکہ ایک گروپ صرف اور صرف چوہدری نثار کا عرصے سے تسلط ختم کرنے کے لئے غلام سرور خان کو بھی قبول کرنے کے لئے بھی تیار ہے ان حالات میں کسی کی بھی فتح کا حتمی اندازہ نہیں لگایا جا سکتا البتہ اگر پی ٹی آئی کسی ایک امیدوار پر اکتفا کر لیتی ہے اور دوسرے کو اس کی حمایت کے لئے راضی کر لیتی ہے تو اس کے لئے میدان مارنا آسان ہو سکتا ہے

Show More

Related Articles

Back to top button