DailyNewsGujarKhan

Stand by not to contest election, Ch Iftikhar Ahmed Warsi

الیکشن نہ لڑنے کے فیصلے پر قائم ہوں۔چوہدری افتخار احمد وارثی

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی ۔۔۔۔مسلم لیگی رہنماسابق ایم پی اے چوہدری افتخار احمد وارثی نے کہا ہے کہ میں الیکشن نہ لڑنے کے فیصلے پر قائم ہوں۔ میں نے پارٹی ٹکٹ کے لئے درخواست جمع نہیں کرائی اور نہ ہی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں البتہ میں نے پارٹی نہیں چھوڑی ۔ میں اب بھی میاں نواز شریف میاں شہباز شریف اور چوہدری نثار کے ساتھ ہوں۔ چوہدری افتخار احمد وارثی کے کوارڈینیٹر ڈاکٹر عامر شاہ نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کے حوالے سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ وارثی صاحب نے بھرا میلہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور الیکشن نہ لڑنے کے اپنے سابقہ بیان پر قائم ہیں۔ انہوں نے پارٹی قیادت سے کسی قسم کے اختلاف کا کبھی تذکرہ نہیں کیا اور کسی پارٹی رہنما کے خلاف کبھی کوئی منفی ریمارکس نہیں دیئے۔ سوشل میڈیا پر ان کے حوالے سے منفی پروپیگنڈہ سے گریز کیا جائے۔

اصغر محمد رمضان مرزا ایڈووکیٹ کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دئیے گئے

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی ۔۔۔۔پیپلز پارٹی ڈویثرن راولپنڈی کے رہنما و روحانی تحریک پاکستان کے بانی عبدالرحمن مرزاامیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 58اور پی پی 8سے انکے برادر اصغر محمد رمضان مرزا ایڈووکیٹ کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دئیے گئے ان راہنماؤں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق کی جماعت ہے پیپلز پارٹی کے پاس ہی غربت ،جہالت،نا انصافی کا واضح منشور ہے روٹی کپڑا مکان کا نعرہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا تھا اس نعرے پر عملدرآمد کرتے ہوئے بیرون ممالک لاکھوں افراد کو روزگار کے لیے بھجوایا شناختی کارڈ کی پابندی ختم کروائی بے زمین کسانوں کو زمینیں الاٹ کی گئی بے گھر افراد کو گھر دیے گے مزدوروں کو مزدور یونین ملی طلبا کو طلبا یونین ملی لاکھوں افراد کو ملازمتیں فراہم کی گئی ہیلتھ پالیسی بنائی گئی بے آئین قوم کو آئین دیا گیا ان کی عظیم بیٹی محترمہ بے نظیر بھٹو اپنے باپ کے مشن کو جاری رکھا غربت جہالت ناانصافی کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر دیا۔ 

 

Show More

Related Articles

Back to top button