DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; PTI fail to select candidates in PP7

صوبائی حلقہ پی پی 7کہوٹہ کلر سیداں کی نشست پر پی ٹی آئی کسی امیدوار کی نامزدگی کا فیصلہ نہ کر سکی

صوبائی حلقہ پی پی 7کہوٹہ کلر سیداں کی نشست پر پی ٹی آئی کسی امیدوار کی نامزدگی کا فیصلہ نہ کر سکی آخری روز مقررہ وقت سے دو گھنٹے قبل ہی پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے سینئر نائب صدر ہارون کمال ہاشمی ،سابق ٹاؤن ناظم کہوٹہ طارق محمود مرتضیٰ ،سابق ٹاؤن ناظم کلر سیداں حافظ سہیل اشرف ملک نے کاغذات نامزدگی جمع کرا کر آخری مرحلے تک ٹکٹ کے اصول کے لیے جنگ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔دلچسپ صورت یہ بھی ہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی راجہ غلام مرتضیٰ ستی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57میں نامزدگی نہ ہونے کے باعث حلقہ پی پی 7سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے ہیں،اس طرح حلقہ پی پی 7کی ایک نشست پر پی ٹی آئی کے چار امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کرائے ہیں پارٹی ذرائع کے مطابق ٹکٹ کا اجرا عمران خان کی عمرے سے واپسی پر کیا جائے گا۔

پولیس ملزمان کے ساتھ مل گئی اور انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی بجائے تفتیشی آفیسر نے راضی نامے کیلئے مجھ پر ہی دباؤ ڈالنا شروع کر دیا

پولیس ملزمان کے ساتھ مل گئی اور انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی بجائے تفتیشی آفیسر نے راضی نامے کیلئے مجھ پر ہی دباؤ ڈالنا شروع کر دیا۔آر پی او راولپنڈی نوٹس لیں۔کلر سیداں کے نواحی منہاندہ کے رہائشی ٹھیکیدار پرویز اختر نے کلر سیداں میں میڈیا کو روتے ہوئے بتایا کہ ملزم عاقب محمود نے دو ہفتے قبل ٹانگ پر دو گولیاں مار کر مجھے شدید مضروب کر دیاتھا۔ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ 19 نومبر کو رشتہ کے تنازع پر میرے بیٹے افراسیاب کو قتل کر دیا تھا جس پر پولیس نے دیگر ملزمان کے ہمراہ اسے گرفتار کر کے اڈیالہ جیل بھیج دیا تھا جہاں سے ملزم عاقب ضمانت منظور ہونے پرگھر آ گیا ہے۔ٹھیکیدار پرویز اختر کے مطابق ملزم بیٹے کے قتل کیس کے سلسلے میں مجھ پر راضی نامے کیلئے دباؤ ڈال رہا ہے جبکہ میں راضی نامہ کرنے سے انکار ی ہوں جس پر اس نے مشتعل ہو کر مجھے گولیاں مار کر قتل کرنے کی کوشش کی تا ہم دو گولیاں ٹانگ پر لگنے سے میں بچ گیا۔تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج ہونے کے باوجود میں انصاف کیلئے مارا مارا پھر رہا ہوں جبکہ تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر ظفر گوندل میری داد رسی کرنے کی بجائے ملزم کیساتھ مل گیا اور اس کیساتھ راضی نامے کیلئے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔

وائس چےئرمین نے فطرانہ مانگنے پر خاتون کو گالیاں دیں

وائس چےئرمین نے فطرانہ مانگنے پر خاتون کو گالیاں دیں جبکہ اس کے بیٹے کے سر پر ڈنڈا مار کر اس کا سر پھوڑ دیا۔تھانہ کلر سیداں پولیس نے درخواست وصول کر کے کارروائی شروع کر دی۔یہ واقعہ گزشتہ روز یونین کونسل دوبیرن کلاں میں پیش آیا جہاں تاج دین نامی خانہ بدوش بھیگ اور فطرانہ مانگنے کیلئے وائس چےئرمین ٹھیکیدار بشارت کے گھر گیا جہاں اس کے بھائی 

تھانہ کلر سیداں پولیس نے کھلے عام پٹرول و ڈیزل لے جانے پر سوزوکی ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج

تھانہ کلر سیداں پولیس نے کھلے عام پٹرول و ڈیزل لے جانے پر سوزوکی ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر کے سو لیٹر پٹرول قبضہ میں لے لیا۔پنجاب پٹرولنگ پولیس کے مطابق وہ معمول کی گشت پر کلر بائی پاس پر موجود تھے کہ اسی دوران ایک سوزوکی نمبر آئی ڈی ایس 9921 ، چوکپنڈوری کی جانب سے آئی جس کو روک کر چیک کیا گیا تو گاڑی میں تین عدد گیلن 20/20لیٹر پٹرول اور پانچ عدد گیلن پلاسٹ 20/20 گیلن ڈیزل کل 100 لیٹر برآمد ہوا،دریافت کرنے پر سوزوکی ڈرائیور محمد شہور سکنہ منگلورہ بغیر کسی حفاظتی اقدامات،پٹرول لوڈ کرکے لے جانے کا معقول جواز یا اجازت نامہ پیش نہ کر سکا جس پر ڈرائیور کیخلاف استغاثہ مرتب کر کے ضروری کارروائی کیلئے تھانے ارسال کر دیا گیا ۔

تحصیل کلر سیداں میں پٹوار خانوں پر پرائیویٹ منشیوں نے اپنی اجارہ داری قائم

تحصیل کلر سیداں میں پٹوار خانوں پر پرائیویٹ منشیوں نے اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے جس سے نہ صرف ریکارڈ غیر محفوظ ہو گیا ہے بلکہ عوامی مسائل میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔تحصیل کلر سیداں کے بیشتر پٹوار سرکلز ایسے ہیں جہاں پٹواریوں نے اپنا تمام تر ریکارڈ منشیوں کے حوالے کر رکھا ہے جبکہ وہ خود اپنے نجی معاملات میں مصروف رہتے ہیں ۔عوامی حلقوں نے بتایا کہ پٹوار سرکلز میں چند مخصوص قسم کے لوگوں کو ترجیح دی جاتی ہے جبکہ عام اور سفید پوش آدمی کیساتھ ہتک آمیز رویہ اپنا یا جاتا ہے۔عوام اپنے جائز کاموں کیلئے بھی کئی کئی روز پٹوار سرکلز کے چکر لگانے پر مجبور ہیں اور جب تک منشی کی مٹھی گرم نہ کی جائے اس کا کام نہیں ہوتا ۔کلر سیداں کے عوامی حلقوں نے اس امر پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے فوری نوٹس لینے اور تمام پٹوار سرکلز سے منشی کلچر کا خاتمہ کرنے کے اپیل کی ہے۔

عید الفطر قریب آتے ہی کلر سیداں اور گردونواح میں عید کی تیاریوں میں بھی اضافہ

عید الفطر قریب آتے ہی کلر سیداں اور گردونواح میں عید کی تیاریوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔جیولری اور کپڑوں کے نئے سٹالز سجنا شروع ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے خواتین اور بچے جوق در جوق بازاروں میں عید کی خریداری میں مصروف ہو گئے ہیں۔بازار میں ریڈی میڈملبوسات،جوتوں،چوڑیوں،میک آپ،آرٹیفیشل جیولری ،کڑھائی سلائی اور دیگر اشیاء کے اسٹالز سج گئے ہیں۔خواتین ،مردوں اور نوجوان لڑکیوں کے رش کی وجہ سے اشیاء کی قیمتوں میں بھی بے پناہ اضافہ دیکھنے کو آ رہا ہے۔گزشتہ سال کے مقابلے میں اس مرتبہ عید کی خریداری زیادی مہنگی ہے ۔مارکیٹ میں حیدر آبادی کانچ کی جدید اور نقشی ڈیزائن کی چوڑیوں کیساتھ ساتھ سادہ اور میٹل چوڑیاں اور کڑے بھی پسند کئے جا رہے ہیں ۔ایک تیار شدہ سیٹ تین سو روپے سے آٹھ سو روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ سادہ چوڑی جو عام دنوں میں 10 سے 30 روپے فی درجن میں فروخت ہوتی تھی اب عید کے دنوں میں 25 سے 80 روپے فی درجن فروخت کی جا رہی ہے ۔کامدار خوبصورت ڈیزائن چوڑیاں خواتین اور نوجوان لڑکیوں میں بے حد مقبول ہیں ۔بازاروں میں سوٹوں کیساتھ میچنگ جوتوں نے خواتین کو اپنی طرف متوجہ کر لیا ہے۔ادھر درزیوں کی دکانوں پر بھی بے پناہ رش کے باعث “بکنگ بند”کے بورڈز آویزاں کر دہئے گئے ہیں۔رش کے باعث بھکاریوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف خریداری کیلئے آنے والوں کو بے پناہ مشکلات کا سامنا ہے بلکہ جیب تراشی کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

یونین کونسل ساگری کے موضع نئی آبادی ڈہکالہ میں مسلسل 19گھنٹے بجلی کی بندش شہری بلبلا اٹھے

 یونین کونسل ساگری کے موضع نئی آبادی ڈہکالہ میں مسلسل 19گھنٹے بجلی کی بندش شہری بلبلا اٹھے، شکایات سیل پر مسلسل شکایات کے باوجود بجلی بحال نہ ہو سکی،ڈہکالہ کے رہائشی محمد ابراہیم نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آئیسکو سب ڈویڑن وڈھالہ کے کلیام فیڈر کی نئی آبادی ڈہکالہ میں فنی خرابی کے باعث گزشتہ شام 5بجے بجلی بند ہے۔ اس سلسلے میں وڈھالہ سب ڈویڑن کے نمبر پر بجلی کی بندش کی شکایت درج کروانے کے لیے رابطہ کیا تو جواب ملا کے پہلے بھی شکایت درج ہو چکی ہے ہماری ٹیم ابھی مصروف ہے تقریباً 2گھنٹے تک ٹیم آپ تک پہنچ جائے گی اور مسئلہ حل ہو جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ 146146روشنی سروس145145 کے نمبر8398001پر بھی اپنی شکایت درج کروا دی گئی۔ جس سے کیس نمبر285708 درج کر کے جلد ازالہ کرنے کا مسیج بھی بھیج دیا گیا۔ شکایت درج کرنے کے تقریباً 10منٹ بعد لائن سپرنٹنڈنٹ کی کال موصول ہوئی کہ جلد ہی ٹیم آپ کے پاس پہنچ جائے گی مگر ٹیم نہ پہنچی ۔ آخر کار تین سے چار گھنٹے انتظار کے بعد118پر شکایت کے ازالہ کے لیے کال کی گئی تو جواب ملا آپ ہمیں شکایت درج کروائیں تو مسئلہ حل ہو گا، سب ڈویڑن وڈھالہ یا روشنی سروس پر شکایت درج کروانے سے کام نہیں ہو گا جس پر وہاں بھی شکایت نوٹ کروادی گئی اور تین گھنٹے کے اندر شکایت کو دور کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی تا ہم بجلی دوسرے روز دن 12 بجے کے قریب بجلی کی سپلائی بحال کر دی گئی ۔ اہلیان ڈہکالہ کے باسیوں نے غفلت اور لاپروائی کے مرتکب اہلکاروں کیخلاف کارروائی کرنے اور شکایات کے فوری ازالہ کے سٹرکچر کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

تعزیت

شاہد خاقان عباسی کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی ،چیئر مین سید راحت علی شاہ ،چیئر مین چوہدری شفقت محمود، چیئر مین راجہ ندیم احمد، چیئر مین پرویز اختر قادری، چیئر مین چوہدری صداقت حسین، محمد ظریف راجا، انسپکٹر لال حسین ،ملک تیفور احمد، صوبیدار میجر عبدالرزاق،راجہ گلستان خان اور اکرام الحق قریشی نے معروف مسلم لیگی ماسٹر ساجد آف ٹکال کی والدہ محترمہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button