DailyNewsKallar Syedan

Raja Pervaiz Ashraf gets party ticket for NA-58

سابق وزیراعظم پاکستان اور پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف کو حلقہ این اے 58کا ٹکٹ ملنے پر مبارک باد

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔۔ سابق وزیراعظم پاکستان اور پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف کو حلقہ این اے 58کا ٹکٹ ملنے پر مبارک باد اور بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کا شکریہ جنھوں نے علاقے کے صحیح عوام دوست اور خاندانی سیاستدان کو ٹکٹ دے کر اس علاقے کی عوام پر احسان کیا انشااللہ راجہ پرویز اشرف کی تحصیل کلرسیداں کے شرقی یونین کونسل کی عوام ان کی قیادت کی سرپرستی سے جہاں ان خود غرض حکمرانوں سے نجات ملی اور عوام پیپلز پارٹی کی قیادت سے مستفید ہونگے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی حلقہ پی پی دو کے رہنما شکیل کیانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام آج بھی پیپلزپارٹی کے دور کو یاد کرتی ہے کیونکہ وہ دور ہر لحاظ سے عوامی دور تھا ملک ترقی کی راہ پر گامزن تھا لوگ خوشحال تھے راجہ پرویز اشرف نے اپنے دور اقتدار میں گوجر خان میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے جس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی اور آمدہ الیکشن میں پیپلز پارٹی انتخابات میں بڑا سرپرائز دے گی اور راجہ پرویز اشرف الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی سے ہمکنار ہوں گے 

 

پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار بن کر اپنے حلقے کے لوگوں کو ایک پلٹ فارم فراہم کر رہا ہوں ,چوہدری ظہیر سلطان

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔۔ پیپلز پارٹی ضلعی صدر اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 7چوہدری ظہیر سلطان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ اپنے حلقہ کے مسائل کو دیکھ کر میدان عمل میں آئے ہیں اگر عوام نے اعتماد کیا اور ووٹ دیکر حلقہ پی پی 7کی نمائندگی کرنے کا اعزاز بخشا تو انشااللہ ان کا یہ احسان بے لوث اور پر خلوص خدمت سے لوٹاوں گا انھوں نے کہا کہ میں نے مفاد اور استحصال کی سیاست کے خلاف علم اٹھایا ہے ااور پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار بن کر اپنے حلقے کے لوگوں کو ایک پلٹ فارم فراہم کر رہا ہوں

پاکستان تحریک انصاف نے حلقہ این اے 57اور حلقہ پی پی 7میں اپنے سیاسی پتے شو کرتے ہوئے کئی اہم رہنماوں کو نو لفٹ کا بورڈ دکھا دیا

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف نے حلقہ این اے 57اور حلقہ پی پی 7میں اپنے سیاسی پتے شو کرتے ہوئے کئی اہم رہنماوں کو نو لفٹ کا بورڈ دکھا دیا صداقت علی عباسی نے اپنے لیے ٹکٹ حاصل کیا اور ساتھ اپنے پرانے دوست ہارون کمال ہاشمی کو بھی ٹکٹ دلوانے میں کامیاب رہے جبکہ عوامی حلقوں میںیہ بات زد عام تھی کہ تحریک انصاف حلقہ این اے 57اور حلقہ پی پی 7میں نظریاتی کارکن کو نظر انداز کر کے پارٹی میں نئے شامل ہونے لوگوں کو ٹکٹ دے گی آمدہ انتخابات کا میدان سجانے کے لیے پارٹی ٹکٹیں پانے پر عوام کا کہنا ہے کہ عمران خان کو یقین تھا کہ سیاسی کھیل میں پارٹی میں پرانے اور وفادار کھلاڑی اعتماد سے کھیلیں گئے اور ان کی کامیابی سے ملک میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے 

 

۔ نماز جمعہ کے وقفے کے دوران چوری کی واردات نامعلوم چورچوہدری کریانہ سٹور چوآ خالصہ کے تالے توڑ کر نقدی اور قیمتی موبائل لے اڑے

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔۔ نماز جمعہ کے وقفے کے دوران چوری کی واردات نامعلوم چورچوہدری کریانہ سٹور چوآ خالصہ کے تالے توڑ کر نقدی اور قیمتی موبائل لے اڑے تفصیلات کے مطابق چوہدری کریانہ سٹور کے مالک حاجی محمد وحید نماز جمعہ کی ادائیگی کے اپنی دوکان کو بند کر کے مسجد گیا نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد جب واپس دوکان پر آیا تو دکان کے تالے ٹوٹ ہوئے تھے اور دکان سے نقدی اور اس کا ذاتی قیمتی موبائل غائب تھا یادر ہے چوآ خالصہ میں اس قسم کی پہلے بھی کئی وارداتیں ہو چکی ہیں دکاندار نماز جمعہ کی ادائیگی کے جاتا ہے تو پیچھے سے اس کی دکان لوٹ لی جاتی ہے شہر میں اس قسم کی بڑھتی ہوئی وارداتیں لحمہ فکریہ ہیں انجمن تاجران نے انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس قسم کی وارداتوں سے تاجر عدم تحفظ کا شکار ہیں گئی چوآ خالصہ شہر میں ہونے والی وارداتوں کا جلد از جلد سراغ لگا یا جائے 

Show More

Related Articles

Back to top button