DailyNewsKallar Syedan

Court seeks more time over boundary changes writ

حلقہ بندیوں کے خلاف منگل کے روز درخواستوں کی سماعت کی تو الیکشن کمیشن نے جواب اور بحث کے لیے مزید مہلت مانگ لی

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس وقاص مرزا نے حلقہ بندیوں کے خلاف منگل کے روز درخواستوں کی سماعت کی تو الیکشن کمیشن نے جواب اور بحث کے لیے مزید مہلت مانگ لی جس پر عدالت نے انہیں 21مئی کو بمعہ جواب اور بحث کے لیے طلب کیا ہے ۔یاد رہے کہ حلقہ این اے 57سے چیئر مین چوہدری شفقت محمود، راجہ گلستان خان ، چوہدری عابد خان ، نمبردار اسد عزیز نے عدالت کو درخواست دی کہ قانون گو حلقہ چوآخالصہ قیام پاکستان کے بعد سے مری کے ساتھ منسلک ہے مگر الیکشن کمیشن نے حالیہ حلقہ بندیوں میں اسے گوجرخان میں شامل کر کے راولپنڈی سے قانون گو حلقہ کلر سیداں اور ساگری کو مری میں شامل کر کے چوآخالصہ کے لوگوں کو مشکلات سے دو چار کیا ہے جبکہ سابق چیئر مین ساگری بابو غضنفر نے درخواست دی کہ قانون گو حلقہ ساگری کو مری کے ساتھ منسلک کرنے کا کوئی جواز نہیں چوآخالصہ اور ساگری کی آبادی مساوی ہے چوآخالصہ کو واپس اپنے حلقے این اے 57اور ساگری کو این اے 58گوجرخان کا حصہ بنایا جائے جس پر بحث آئندہ پیر کے روز ہو گی ۔

کلر سیداں شہر میں واقع نالہ کانسی کا پل نہایت نا گفتہ بہ حالت میں ہے اور کسی بھی وقت یہ زمین بوس ہو کر کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتاہے

چیئر مین میونسپل کمیٹی کلر سیداں شیخ عبدالقدوس نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے نام ایک تحریری خط میں کہا ہے کہ کلر سیداں شہر میں واقع نالہ کانسی کا پل نہایت نا گفتہ بہ حالت میں ہے اور کسی بھی وقت یہ زمین بوس ہو کر کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتاہے پنجا ب ہائی وے صورتحال کا فوری نوٹس لے ۔یاد رہے کہ چند برس قبل پل کو خطرناک قرار دے دیا گیا تھا پنجاب ہائی وے نے گزشتہ برس پل کے اطراف میں خبردار کرنے کے بورڈ آویزاں کئیے اور مشورہ دیا کہ بھاری گاڑیاں پل پر سے نہ گزریں۔ہائی وے بورڈ نصب کرنے کے بعد صورتحال سے لاتعلق ہو گیا اور یہ پل کسی بھی وقت منہدم ہو کر کسی بڑے حادثے کا موجب بن سکتا ہے جس کا ذمہ دار پنجاب ہائی وے ہو گا۔ 

تمام مدارس چھٹیوں کے دوران ماہانہ فیس کے علاوہ پیشگی فیس وصول نہیں کر سکیں گے

چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی نے تمام پرائیویٹ سکولوں اور پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے نام ایک تحریری خط میں کہا ہے کہ ہائی کورٹ کی ہدایت پر گرمی کی چھٹیوں کے دوران ایڈوانس فیس وصول کرنے پر پابندی عائد ہو چکی ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف انتہائی سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔تمام مدارس چھٹیوں کے دوران ماہانہ فیس کے علاوہ پیشگی فیس وصول نہیں کر سکیں گے ۔

میاں محمد نواز شریف کے حالیہ بیان کو جس انداز میں توڑ مڑور کر پیش کیا گیا اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے

مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے تحصیل آرگنائزر شیخ حسن سرائیکی نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کے حالیہ بیان کو جس انداز میں توڑ مڑور کر پیش کیا گیا اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔میاں نواز شریف کو کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں۔انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سلامتی سب سے مقدم ہے ہمیں ایک دوسرے پر الزامات سے گریز کرنا چاہے۔ملک میں سیاسی بے چینی تمام اسٹیک ہولڈر ز کیلئے لمحہ فکریہ ہے،آج ملک کو ایٹمی طاقت بنانے والے کو غدار کہا جا رہا ہے،ہمیں یہ حق نہیں کہ ہم کسی کی حب الوطنی کو شک کی نگاہ سے دیکھیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت سے خائف ہو کر اپوزیشن جماعتیں ہمارے قائد پر جھوٹے الزامات لگا رہی ہیں جس کا حقیقت سے دور تک بھی کوئی تعلق واسطہ نہیں۔انہوں نے کہا کلر سیداں یوتھ ونگ ہر مشکل گھڑی میں میاں نواز شریف کے ساتھ تھی اور رہے گی انشاء اللہ 2018 کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔

مری کے معروف سماجی رہنما حاجی شفا الحق کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار

مقامی صحافی اکرام الحق قریشی نے مری کے معروف سماجی رہنما حاجی شفا الحق کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے بھائی امتیاز الحق سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button