26 May 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Reorganization of Union Councils, ECP issues notification

کلرسیداں میں نئی یونین کونسلز کی تنظیم نو، الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری

کلرسیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرم الحق قریشی | 26 مئی 2026) —الیکشن کمیشن نے تحصیل کلرسیداں کی دس یوسیز کو تحلیل کر کے تین کے اضافے کے ساتھ نئی تیرہ یوسیز قائم کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا نلہ مسلماناں یوسی ختم کر دی گئی

بناہل،ممیام،پنڈوری اور اراضی کے نام سے چار نئی یوسیز بھی قائم کردی گئیں تمام یوسیز پر الیکشن کمیشن نے گوگل نقشہ سے مدد لیتے ہوئے سہوٹ بگیال کو یوسی کنوھا سے الگ کرکے یوسی چوآخالصہ سے جمپ لگا کر دریا کنارے یوسی سموٹ میں شامل کرکے گوگل کو بھی مات دے دی۔

نئی یوسیز کی حلقہ بندیاں درج ذیل ہیں۔یوسی ممیام میں مواضعات بلانڈی، سینتھہ،گھوئی،دودھلی، کنڈیاری،ممیال،ممیام،اور پنڈ بینسو،یوسی دوبیرن کلاں میں دوبیرن کلاں،سکوٹ اور نلہ مسلماناں شامل ہیں۔

یوسی منیاندہ میں پنڈورہ ہردو،بروٹہ،میرگالہ حیال،چکیال ہردو،منیاندہ، مالی محبت،برانڈی، انچھوھا اور میرگالہ منگرال شامل ہیں۔

یوسی بناہل میں پلالہ ملاں خان،بالیماں،دانگلی شاہ خاکی،دھانگلی دودہ حقانی،رکھ بالیماں،بناہل، راجدھانی اور کھڈ شامل ہیں۔

یوسی سموٹ میں پہر حالی،میرگالہ خالصہ، سہوٹ بگیال،میرگالہ چلو،سموٹ،کاہلی دھمنوھا اور سیاہلی عمر خان شامل ہوں گے۔

یوسی چوآخالصہ مواضعات چوآخالصہ،سہوٹ صدرہ اور ٹکال پر مشتمل ہو گی۔

یوسی کنوہا میں مواضعات سہوٹ بدھال،کنوھا،ستھوانی،چک ستھوانی اور چک مرزا شامل کیئے گئے ہیں۔

یوسی بھلاکھر میں دھمالی، بھیائی مہر علی،سدہ کمال،پھگواڑی گلہ،صحی اور بھلاکھر شامل کیئے گئے۔

یوسی گف مواضعات چنام،گنگھوٹھی برہمناں،اراضی بھائی صاحب،میانہ موہڑہ، نوتھیہ،رکھ چنام،سلجور، نندنہ منگرال اور گف پر مشتمل ہو گی۔

یوسی غزن آباد میں گنگھوٹھی، تریل،غزن اباد،موہڑہ بختاں،چھپری اکو،گراٹہ سیداں،سدیوٹ،ترکھی، چمبہ کرپال،ادمال،تھلہ اور بھونی شامل ہوں گے۔

پنڈوری کے نام سے نئی یوسی قائم کی گئی جس میں بھکڑال،موہڑہ روپیال،پنڈوری اور ڈیرہ خالصہ شامل ہیں۔

اراضی کے نام سے نئی یوسی چنالی،بسنتہ،عزیزپور گجراں،اراضی خاص،نندنہ جٹال اور چھپر پر مشتمل ہو گی

جبکہ یوسی بشندوٹ میں بشندوٹ،اراضی وانڈی، صاحب دھمیال، موہڑہ نجار اور چھجیالہ پر مشتمل ہو گی۔


Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | 26 May 2026):
The Election Commission of Pakistan has issued a fresh notification restructuring the local government setup in Tehsil Kallar Syedan. Under the new plan, 10 existing Union Councils (UCs) have been dissolved and replaced with 13 reconstituted UCs, including the creation of three additional councils.

According to the notification, UC Nallah Muslimana has been abolished, while four new UCs have been established under the names Banhal, Mamyam, Pindori, and Arazi.

The delimitation process reportedly used Google Maps for boundary adjustments, resulting in several notable changes, including the separation of Sahot Baghyal from UC Kanohā, its reassignment from Choa Khalsa, and its inclusion in UC Smot along the riverside belt.

Details of New Union Councils:

UC Mamyam will include the villages of Blandi, Saintha, Ghohi, Dodlli, Kundiyari, Mamyal, Mamyam, and Pind Bainsu.

UC Doberan Kallan will consist of Doberan Kallan, Skot, and Nallah Muslimana.

UC Mandianda will include Pindora Hardo, Baroota, Mirgala Hayal, Chakyal Hardo, Manianda, Mali Mohabbat, Brandi, Anchoa, and Mirgala Mangral.

UC Banhal will comprise Palala Mullah Khan, Baliman, Dhuangali Shah Khaki, Dhuangali Doodah Haqani, Rakh Balima, Banhal, Rajdhani, and Khad.

UC Smot will include Pehar Hali, Mirgala Khalsa, Sahot Baghyal, Mirgala Chalo, Smot, Kahli Dhamnoha, and Siaheli Umar Khan.

UC Choa Khalsa will consist of Choa Khalsa, Sahot Sadra, and Takal.

UC Kanohā includes Sahot Budhal, Kanohā, Sathwani, Chak Sathwani, and Chak Mirza.

UC Bhalakhar will comprise Dhamali, Bhai Mehr Ali, Sada Kamal, Phagwari Galla, Sahri, and Bhala Khar.

UC Guff includes Chanam, Ghanghoti Brahman, Arzi Bhai Sahib, Mehana Mohra, Nothia, Rakh Chanan, Saljore, Nandna Mangral, and Guff.

UC Ghazanabad covers Ghanghoti, Tril, Ghazanabad, Mohra Bakhtan, Chapri Akko, Garatha Saydan, Sadiyot, Tarkhi, Chambah Kirpal, Admal, Thalla, and Bhuni.

A separate UC Pindori has also been created, including Bhakral, Mohra Rupyal, Pindori, and Dera Khalsa.

UC Arzi includes Chanali, Basanta, Azizpur Gujran, Arzi Khas, Nandna Jattal, and Chappar.

UC Bishindot comprises Bishindot, Arzi Wandi, Sahib Dhamiyal, Mohra Najar, and Chhajiala.

پیپلز پارٹی رہنما راجہ قمر مسعود کا چوآخالصہ کی نئی حلقہ بندیوں کو مسترد، عوامی مفادات کے منافی قرار

PPP Leader Raja Qamar Masood Rejects New Delimitation in Choa Khalsa, Calls It Against Public Interest

کلرسیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرم الحق قریشی | 24 مئی 2026) —پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ قمر مسعود نے الیکشن کمیشن کی جانب سے قانون گو حلقہ چوآخالصہ کی تمام نئی حلقہ بندیوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے عوامی مفادات کے سراسر منافی قرار دیا انہوں نے ایک بیان میں کہا االیکشن کمیشن کو ان نہیں تو کل مرکز چوآ خالصہ کی تمام یونین کونسلز کو فوری طور پر بحال کرنا ہو گا ہم نہ صرف بھرپور احتجاج کا حق استعمال کریں گے بلکہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف انصاف کے لیے عدالت کا بھی دروازہ کھٹکٹائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ماضی کی طرح اس بار بھی عوام دشمنی کا مظاہرہ کیا ان کے تمام اقدامات عوام مخالف ثابت ہو رہے ہیں یہ عوامی حقوق سلب کر کے بھی اور منفی ہتھکنڈوں کے ذریعے انتخابات میں کامیابی حاصل نہیں کر سکتے، عوام باشعور ہیں اور اپنے حق اور نمائندگی کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کریں گے اور اپنا حق چھین کر دم لیں گے۔

 

حاجی طاہر محمود انتقال کر گئے، نماز جنازہ موہڑہ پھڈیال میں ادا

Prominent Personality Haji Tahir Mahmood Passes Away; Funeral Held in Mohra Phadial

کلرسیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرم الحق قریشی | 26 مئی 2026) —نوجوان راجہ شاہزیب اور راجہ زوہیب کے والد محترم حاجی طاہر محمود انتقال کر گئے نماز جنازہ موہڑہ پھڈیال میں ادا کی گئی جس میں رکن اسمبلی راجہ صغیر احمد،مولانا محمد عالم،مولنا نسیم شوکت وارثی،حاجی اخلاق حسین،چوہدری زین العابدین عباس،راجہ ظفر محمود،ملک زبیر احمد، مسعود احمد بھٹی،بابو غالب حسین،نمبردار اسد عزیز،ڈاکٹر محمد مسعود، عثمان خاور،صوبیدار غلام ربانی،چوہدری محمد ظہیر،افتخار پکھڑال،راجہ ارشد محمود،حاجی عبدالقیوم،سردار محمد آصف،عاصم گجر و دیگر نے شرکت کی۔

Assistant Commissioner Kallar Syedan Leads Rosewater Cleansing of Mosques and Graveyards Ahead of Eid-ul-Adha

اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں کی قیادت میں مساجد اور قبرستانوں کو عرقِ گلاب سے غسل، عیدالاضحیٰ صفائی مہم کا آغاز

کلرسیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرم الحق قریشی | 26 مئی 2026) —اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں ڈاکٹر سیدہ زینب حسین نے چیف آفیسر بلدیہ رفعت عباس پاشا اور ستھرا پنجاب کی مستعد ٹیموں کے ہمراہ یوسی کئی یوسیز کا دورہ کیا جہاں مختلف مساجد اور قبرستانوں کو عرق گلاب سے غسل دے کر مقامی طور پر نئی تاریخ مرتب کی گئی کلرسیداں میں نور مسجد اور چوآخالصہ کی دو مساجد جامعہ مسجد صدیق اکبر اور جامعہ مسجد انوار القرآن کو عرق گلاب سے غسل دیا گیا یوسی منیاندہ میں لوگوں کو ویسٹ بیگز تقسیم کیے گئے اور لوگوں سے کہا گیا کہ وہ عید قرباں پر آلائشیں پبلک مقامات کی بجائے ستھرا پنجاب کی جانب سے دیے جانے مقامات یا اپنے گھروں میں رکھیں ایک کال کریں آلائشیں اٹھا لی جائیں گی اس کے علاؤہ انہوں نے کیٹرنگ سمیت متعدد دیگر اداروں کا بھی دورہ کیا اور خبردار کیا کہ وہ ہائی جیننگ پر توجہ دیں ورنہ ان کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے گی

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button