DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan police inspector accused of misusing his power

تھانہ کلرسیداں میں تعینات سب انسپکٹرسردار اسراافضل اپنے اختیار کا ناجائز استعمال

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، قیصرا قبال ادریسی )۔۔۔۔ 
تھانہ کلرسیداں میں تعینات سب انسپکٹرسردار اسراافضل اپنے اختیار کا ناجائز استعمال کرنے لگا ، شہری کے ساتھ بدتمیزی اور ہتک آمیز رویہ اختیار کرتے ہوے دھکے دے کر کمرے سے باہر نکال دیا ۔ تفصیلات کے مطا بق کلرسیداں کے نواحی گاؤں منگال کے رہائشی طاہر محمود ولد محمد لطیف نے اپنی تحریری شکائت میں موقف اختیار کیا کہ میرے چچا محمد صغیر نے ذوالفقار کے خلاف درخواست دی جس پر دونوں فریقین کو پولیس نے تھانہ کلرسیداں بلایا ، میں بھی اپنے چچا کے ساتھ گیا جس پر سب انسپکٹر اسرار نے دوسری پارٹی سے ساز باز کر لی مجھے اور میرے چچا کو راضی نامہ کے لیے دباؤ ڈالتا رہا جب میں کوئی بات کرتا تو مجھ سے بدتمیزی کرنا شروع کردیتا ۔ اس دوران اس نے مجھے گالیاں دیتے ہوے کمرے سے باہر نکال دیا ۔جب راضی نامہ ہوگیا تو میں کمرے میں گیا تو اسرار افضل نے مجھے پھر گالیاں دیں اور ساتھ کھڑے سپاہی کو کہا کہ اسے دھکے دے کر باہر نکالوں جس پر سپاہی نے مجھے کالر سے پکڑ کے باہر لے گیا اور مجھ سے انتہائی ناروا سلوک کیا گیا ۔ انہوں نے سی پی او راولپنڈی سے اپیل کی ہے کہ میرے ساتھ پولیس تھانہ کلرسیداں کے سب انسپکٹر کی طرف سے ہونے والی زیادتی کا نوٹس لیکرمیری داد رسی کی جائے۔اس سلسلہ میں سب انسپکٹر اسرار افضل نے تمام الزمات کو مسترد کرتے ہوے کہا کہ ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا اور نہ ہی میں نے کسی کی بے عزتی کی ہے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں۔

محکمہ زراعت کلرسیداں سے ریٹائرڈ منٹ پر جانے والے پانچ ملازمین کو لیو ان کیشمنٹ کی رقم ادا نہ ہوسکی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، قیصرا قبال ادریسی )۔۔۔۔ 
محکمہ زراعت کلرسیداں سے ریٹائرڈ منٹ پر جانے والے پانچ ملازمین کو لیو ان کیشمنٹ کی رقم ادا نہ ہوسکی ہے جس وجہ سے ان میں سخت تشویش کی لہر پائی جارہی ہے ، فیلڈ اسسٹنٹ رجب علی ، ڈرائیور شاہد عباس، بیلدار محمد حنیف ، محمد اسحق اور عنائت علی جو باالترتیب نومبر 2016، نومبر 2017اور 19فروری2018کو اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائرڈ ہوگئے تھے ۔ مگر ان کو رقوم کی ادائیگی کا معاملہ ابھی تک کھٹائی میں پڑا ہوا ہے۔ ان میں سے ایک ملازم محمد حنیف بیلدار مطلوبہ رقم کا انتظا ر کرتے کرتے دنیا سے رخصت ہوگیا ۔جب اس سلسلہ میں محکمہ زراعت کلرسیداں میں تعینات ہیڈ کلرک سے موقف لیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ہم نے محکمہ خزانہ کو اس بارے میں متعددمراسلے بھی ارسال کیے ہیں مگر اس کے باوجود ابھی تک اس مد میں بجٹ مہیا نہیں کیا گیا ۔

Show More

Related Articles

Back to top button