21 May 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Government Graduate College Kahuta Secures Top Position in BS Annual Results

گورنمنٹ گریجویٹ کالج کہوٹہ بی ایس سالانہ نتائج میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر، 21 مئی 2026) —گورنمنٹ گریجویٹ کالج کہوٹہ میں بی ایس سالانہ نتائج میں تحصیل بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر طلبہ و طالبات کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں یونیورسٹی آف دی پنجاب کے حالیہ نتائج میں کالج کی شاندار کامیابی کو بھرپور انداز میں سراہا گیا۔

تقریب سے پرنسپل پروفیسر شوکت بیگ، وائس پرنسپل عباسی، پروفیسر حافظ عبدالصبور اور پریس کلب کہوٹہ کے صدر راجہ عمران ضمیر نے خطاب کیا۔ مقررین نے “مارکۂ حق بنیان المرصوص” کے حوالے سے پاک افواج کو زبردست خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔

اس موقع پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں اسناد تقسیم کی گئیں جبکہ 100 سے زائد طلبہ نے 80 فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کرکے ادارے، والدین اور اساتذہ کا نام روشن کیا۔

تقریب میں والدین، اساتذہ، معززین علاقہ اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر راجہ عمران ضمیر سمیت دیگر صحافیوں کو بھی ان کی خدمات کے اعتراف میں تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔

تقریب کے اختتام پر مقررین نے طلبہ کی محنت اور لگن کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ تعلیمی میدان میں مزید کامیابیاں حاصل کرکے کہوٹہ کا نام مزید روشن کیا جائے گا۔

Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, May 21, 2026) —Government Graduate College Kahuta held a prestigious ceremony to honour students after achieving first position across Tehsil Kahuta in the BS annual results announced by the University of the Punjab.

The event was attended by Principal Professor Shaukat Baig, Vice Principal Abbasi, Professor Hafiz Abdul Saboor, and Kahuta Press Club President Raja Imran Zamir, who addressed the gathering and paid tribute to the Pakistan Armed Forces in connection with “Marka-e-Haq Bunyan-ul-Marsoos.”

During the ceremony, certificates were distributed among high-achieving students. More than 100 students secured over 80 percent marks, bringing pride to the institution, their parents, and teachers.

A large number of parents, teachers, journalists, and local dignitaries attended the event. Journalists, including Raja Imran Zamir, were also awarded appreciation certificates in recognition of their services.

The speakers praised the hard work and dedication of the students and expressed their commitment to achieving further academic success and bringing more recognition to Kahuta in the field of education.

Highway Patrol Seizes Over 650 Liquor Bottles Near Kahuta, One Arrested

کہوٹہ کے قریب ہائی وے پٹرول کی کارروائی، 650 سے زائد شراب کی بوتلیں برآمد، ایک ملزم گرفتار

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر، 21 مئی 2026) — پنجاب ہائی وے پٹرولنگ راولپنڈی نے منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی 650 سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی شراب کی بوتلیں برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی ایس پی غازی فیصل سلیم، ریجنل آفیسر پنجاب ہائی وے پٹرولنگ راولپنڈی کی خصوصی ہدایات پر عمل میں لائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس بیور کے انچارج ناصر کیانی ایس آئی نے دورانِ گشت ایک مشکوک سفید رنگ سوزوکی گاڑی نمبر CBB-8069 کو روک کر تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران گاڑی سے 350 بوتلیں واٹ نمبر ون جبکہ 300 بوتلیں لندن ڈرائی جن مری بروری برآمد ہوئیں جنہیں قبضے میں لے لیا گیا۔

پٹرولنگ پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور محمد شجاعت ولد محمد زراعت سکنہ جیوڑہ کو موقع پر گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ کہوٹہ میں مقدمہ نمبر 259/26 زیر دفعہ 3/4 حدِ امتناع منشیات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے تاکہ شراب سپلائی کرنے والے دیگر عناصر تک بھی رسائی حاصل کی جا سکے۔

ریجنل آفیسر پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ایس پی غازی فیصل سلیم نے کامیاب کارروائی پر پٹرولنگ پوسٹ بیور کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب ہائی وے پٹرول شاہرات پر امن و امان کے قیام، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور منشیات کے خاتمے کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے بچانے کیلئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ ترجمان پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن کے مطابق عوام کو محفوظ سفر کی سہولیات فراہم کرنے، جرائم کی روک تھام اور قانون کی عملداری یقینی بنانے کیلئے ایسی کارروائیاں آئندہ بھی تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی۔

Low Voltage Crisis in Kahuta Leaves Residents Suffering Amid Intense Heat

کہوٹہ میں کم وولٹیج کا بحران، شدید گرمی میں شہری اذیت کا شکار

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر، 21 مئی 2026) — واپڈا سب ڈویژن کہوٹہ عوام کے لیے عذاب بن گیا۔ اندرون شہر کہوٹہ کے متعدد علاقے کم وولٹیج کے باعث شدید مشکلات سے دوچار ہیں جبکہ سخت گرمی میں شہریوں کا جینا محال ہو چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محلہ راجگان کوٹلی لنک روڈ، محلہ نوتو ایریا، محلہ جنجوعہ بازار اور دیگر ملحقہ علاقوں میں بجلی کی کم وولٹیج کے باعث گھریلو صارفین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ فریج، موٹریں اور پنکھے مناسب بجلی نہ ملنے کے باعث بند پڑے ہیں جبکہ بچے، بزرگ اور خواتین شدید گرمی میں راتیں جاگ کر گزارنے پر مجبور ہیں۔

اہل علاقہ کے مطابق مسئلے کی بارہا نشاندہی اور شکایات کے باوجود محکمہ واپڈا کی جانب سے کوئی مؤثر اقدامات نہیں کیے گئے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو سال سے درخواستیں دی جا رہی ہیں کہ ایک ہی ٹرانسفارمر پر بجلی کا لوڈ انتہائی زیادہ ہے، اس لیے دوسرا ٹرانسفارمر نصب کیا جائے، مگر تاحال کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

عوامی حلقوں نے واپڈا کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب کے احکامات جاری کیے جائیں تاکہ کم وولٹیج کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہو سکے۔

Raja Sagheer Ahmed Terms Kutchery Chowk Project a Historic Gift for Rawalpindi

کچہری چوک منصوبہ راولپنڈی کیلئے تاریخی تحفہ، عوام اسے صدیوں یاد رکھے گی، راجہ صغیر احمد

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21مئی2026)
پاکستان مسلم لیگ ن کے MPA راجہ صغیر احمد نے (باوا فرید عوامی سیکرٹریٹ مٹور) میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ راولپنڈی کا کچہری چوک فلائی اوورز، انڈر پاس اور سگنل فری وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا عظیم کارنامہ ہے عوام یہ تحفہ صدیوں یاد رکھے گی کچہری چوک کانام ’معرکہ حق سکوائررکھنا افواج پاکستان کے شہداء سے وفا کا منہ بولتا ثبوت ہے ن لیگ انشاء اللہ ملک کو ایشن ٹائیگر بنائے گی انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہاں موجود دو بڑے سگنلز ختم کر دیے گئے ہیں، جہاں پہلے شہر کی بڑی ٹریفک پھنسی رہتی تھی اور گاڑیاں چاروں طرف سے آتی تھیں، جس کی وجہ سے سڑک پار کرنا مشکل اور حادثات کا خطرہ رہتا تھا اب صدر جی پی او، جی ٹی روڈ اور پشاور روڈ کی طرف جانے والی ٹریفک بغیر سگنل کے سفر کر سکتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف پنجاب کی عوام کے فلاح و بہبو د کے لیے دن رات کام کر رہی ہیں ان کے انقلابی پروگراموں کی بدولت پنجاب ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

بگلہ راجگان میں ضیاالحسن کیانی کی نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21مئی2026)
بگلہ راجگان والے ضیاالحسن کیانی سپردخاک نمازے جنازہ میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد سمیت بڑی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات شرکت،ضیاالحسن کیانی (مرحوم) کا نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں بگلہ راجگان میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں،مسلم لیگ ن کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد،بزرگ سیاسی و سماجی شخصیت راجہ محمد جاوید آف سکوٹ امیدوار برائے چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں،سیاسی وسماجی شخصیت راجہ شجاع جنجوعہ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ تبسم جنجوعہ بگلہ راجگان،کرنل (ر) سعید جنجوعہ،بزرگ سیاسی و سماجی شخصیت بابو راجہ ظفر اقبال آف ممیام، ظفر اقبال کیانی آف بگلہ راجگان، اویس ظفر کیانی آف بگلہ راجگان،کونسلر راجہ عباس پپو، راجہ عمران ممیام، کامران کیانی آف بگلہ راجگان، راجہ احمد نواز جنجوعہ کونسلر، پی پی پی کے ماسٹر محمد فیاض جنجوعہ،حاجی یخیٰ سکوٹ،معروف سیاسی وکاروباری شخصیت راجہ عمران اللہ مٹور،راجہ انجم جنجوعہ بگلہ،معروف سیاسی وکاروباری شخصیت شیخ جاوید نارہ، راجہ سجاد حید ر نارہ،ساہیں شعبان تھوہا، راجہ آصف نتھہ،راجہ طحہ عباس جنجوعہ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت بڑی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button