21 May 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan Bar Announces Strike, Lawyers to Boycott Courts Today

کلر سیداں بار کی ہڑتال کا اعلان، وکلا آج عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 21مئی 2026)—کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری چوہدری اعجاز حسین گجر کے مطابق کلرسیداں بار میں ہڑتال کو گی اور وکلا کسی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوں گے انہوں نے جاری پریس ریلیز میں کہا کہ کمشنر راولپنڈی،اے ڈی سی ایل آر راولپنڈی، اے سی کلر سیداں،تحصیلدار کلر سیداں کے مبینہ طور پر زمینوں پر قبضے کرنے والوں کی حمایت کرنے، بغیر کسی عدالتی حکم کے بغیر کسی قانونی کارروائی کے دیہاتیوں کی جائیدادوں پر قبضے کی کوشش کرنے کی شدید مذمت کرتی ہے اور احتجاج کے طور پر بروز جمعرات وکلا کی ہڑتال ہو گی،کوئی وکیل کسی عدالت میں پیش نہیں ہوگا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram Ul Haq Qureshi | May 21, 2026): Kallar Syedan Bar Association has announced a complete strike on Thursday, and lawyers will not appear before any court, according to Bar General Secretary Chaudhry Ejaz Hussain Gujjar.

In a press release, he strongly condemned the alleged support by the Rawalpindi Commissioner, ADC Land Revenue Rawalpindi, Assistant Commissioner Kallar Syedan, and Tehsildar Kallar Syedan for land grabbers. He alleged that attempts were being made to take possession of villagers’ properties without any court orders or legal proceedings.

The Bar Association stated that the strike is being observed as a protest against these alleged actions, and no lawyer will appear in any court during the day.

رائے منظور حسین ناصر پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر تعینات

Rai Manzoor Hussain Nasir Appointed Managing Director of Punjab Health Foundation

Local Leaders Protest Poor Facilities and Illegal Charges at Official Cattle Market

سرکاری مویشی منڈی میں سہولیات نہ ہونے پر شہری رہنماؤں کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 21مئی 2026)—سابق سٹی ناظم شیخ حسن ریاض،سابق وائس چیئرمین بلدیہ چوہدری ضیارب منہاس،چوہدری شاہد گجر،شاہد جمیل عباسی نے چیف آفیسر بلدیہ رفعت عباس پاشا سے ملاقات کی اور انہیں سرکاری منڈی مویشیاں کے بارے میں شکایات پیش کیں جنہوں نے انہیں جلد حل کرنے کی یقین دھانی کراتے ہوئے بتایا کہ ٹھیکیدار کو پابند کردیا گیا ہے کہ بڑے جانور کا فروخت کی صورت میں دو ہزار روپے وصول کرے گا وہ منڈی میں چارہ،سایہ،پانی و دیگر سہولیات فراہم کرنے کا پابند ہے جس کے فوری بعد وفد حالات کا جائزہ لینے سرکاری منڈی مویشیاں پہنچ گیا جنہوں نے میڈیا کو صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ منڈی میں ٹھیکیدار نے کوئی سہولت مہیا نہیں کی ہے سایے کا انتظام بھی مویشی لانے والوں نے خود کر رکھا ٹھیکیدار انتظامیہ کے اعلان کے بااکل برعکس جانوروں کی انٹری فیس بھی وصول کرتے پایا گیا جو طے شدہ فیصلے کے منافی اقدامات ہیں اور انتظامیہ اپنے اعلانات پر عملدرآمد کرانے میں مکمل ناکام یے۔

Severe Water Crisis in Kallar Syedan Leaves Residents Without Supply for Days

کلر سیداں میں پانی کا شدید بحران، شہری کئی روز سے پانی سے محروم

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 21مئی 2026)—مسلم لیگ ن کے رہنما سابق رکن بلدیہ ٹھیکیدار لطیف بھٹی اور پی ٹی آئی کے رہنما راجہ عاصم نے اپنے مشترکہ بیان میں کلرسیداں میں پانی کے بحران پر شدید غم و غصّے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں پانی کی بندش نے بحرانی کیفیت پیدا کردی ہے کئی ایام گزر گئے شہری پانی کے حصول میں ناکام ہیں کلرسیداں شہر میں پانی کی فراہمی کا نظام مکمل طور پر درہم برہم ہو چکا ہے مختلف محلوں میں کئی کئی ایام سے پانی کی بندش سے شہری ذہنی اذیت کا شکار ہیں انہیں مہنگے داموں نجی پانی خرید کر لانا پڑتا ہے
میونسپل انتظامیہ کو شکایات سے آگاہ کرنے کے باوجود مسئلے کے مستقل حل کے لیے کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں کیے جا رہے۔

Suthra Punjab Authority Warns of Rs50,000 Fine for Dumping Animal Waste in Unauthorized Places

ستھرا پنجاب اتھارٹی کا انتباہ، جانوروں کی آلائشیں پھینکنے پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد ہوگا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 21مئی 2026)—)ستھرا پنجاب اتھارٹی نے پنجاب بھر کے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ جانوروں کی آلائشیں سڑکوں،نالوں،نہروں اور غیر مقرر جگہ پر پھینکنے سے 50 ہزار روپے جرمانہ اور قانونی کاروائی ہو گی۔

Five Injured Including Woman in Three Separate Road Accidents in Kallar Syedan

کلر سیداں میں تین ٹریفک حادثات، خاتون سمیت پانچ افراد زخمی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 21مئی 2026)—کلر سیداں میں ٹریفک کے تین مختلف حادثات میں خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے شاہ باغ میں ستھرا پنجاب کا اہلکار نواز احمد ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گیا جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں سے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا،کلر سیداں دوبیرن روڈ پر غضنفر نامی محنت کش روڈ کراس کرتے ہوئے رفتار کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گیا،کلرسیداں روات روڈ پر مہیرہ سنگال میں ٹریفک حادثے میں ماں بیٹا اور محمد شہزاد نامی شخص زخمی ہو گئے جبکہ حادثے میں شاہزور گاڑی بھی الٹ گئی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button