25 May 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan Police Raid Quail Fight Gambling Den in Sir Sooba Shah, 8 Arrested
کلر سیداں پولیس کا بٹیروں کی لڑائی پر چھاپہ،سر صوبہ شاہ میں 8 جواری گرفتار

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 25مئی 2026)—کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جوئے کی محفل الٹ دی, پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ سر صوبہ شاہ میں اکرام مارکیٹ کی بیرونی جانب بٹیروں کی لڑائی میں جوا ہو رھا ہے جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ گئی جسے دیکھتے ہی وہاں موجود لوگوں نے دوڑیں لگا دیں جبکہ 8 ملزمان کو قابو کرلیا گیا جن میں محمد ولید ولد محمد یوسف سکنہ پہرحالی، شہنواز ولد شیر محمد سکنہ نمبل،عابد حسین ولد محمد عربی سکنہ سکرانہ،عبدالقیوم ولد عبد الغنی قریشی سکنہ منیاندہ،محمد ابرار ولد محمد عاصم گیدر موہری،محمد فیصل ولد محمود حسین سکنہ پہرحالی،رزاق مشتاق ولد مشتاق عباس سکنہ سکرانہ،نجم المصطفی ولد حافظ اسد محمود سکنہ پہرحالی شامل تھے پولیس نے ان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چار عدد بٹیر،داؤ پر لگی رقم مبلغ 52500 اور 09 عدد موبائل فونز قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 25مئی 2026)—پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے مانکیالہ سے حمزہ شہید کے مزار تک سڑک کی تعمیر کے لیئے ضروری فنڈز جاری کروا دیئے انہیں اس سڑک کی تعمیر کی تجویز ان کے فوکل پرسن قاسم مشتاق کیانی نے پیش کی تھی جس کے لیئے ضلع کونسل راولپنڈی نے ٹینڈر بھی طلب کر لیئے یار رہے کہ گزشتہ برس حمزہ شہید کی قبر پر فاتحہ خوانی کے لیئے صدر مملکت آصف علی زرداری، راجہ پرویز اشرف نے بھی گاؤں آ کر لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا تھا مزار تک سڑک گاؤں مانکیالہ سے حمزہ شہید مزار یوسی ساگری میں تعمیر کی جائے گی۔
جاوید کیانی کے اعزاز میں گکھڑ فیڈریشن کا پرتکلف استقبالیہ
Grand Reception Held by Gakhar Federation in Honor of Javed Kayani




