27 May 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Election Commission Dissolves Two UC Wards, Establishes Four New Union Councils

الیکشن کمیشن نے کلر سیداں کی دو یوسیز تحلیل کرکے چار نئی یونین کونسلیں قائم کردیں

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 27مئی 2026)—الیکشن کمیشن نے بلدیاتی نظام میں بڑی انتظامی تبدیلی کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی کلر سیداں کی دو یونین کونسلوں کو تحلیل کرکے چار نئی یونین کونسلیں قائم کر دی ہیں۔ یہ فیصلہ علاقے میں انتظامی بہتری، آبادی کے بہتر انتظام اور بلدیاتی خدمات کی مؤثر فراہمی کے لیے کیا گیا ہے۔

سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی حلقہ بندیوں کے بعد کلر سیداں کے شہری و دیہی علاقوں کو ازسرنو تقسیم کیا گیا ہے، جس میں اہم محلے، دیہات، رابطہ سڑکیں اور سرکاری ادارے شامل کیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد مقامی سطح پر گورننس کو بہتر بنانا اور عوامی مسائل کے حل کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

یونین کونسل 1

یونین کونسل 1 میں متعدد اہم علاقے شامل کیے گئے ہیں جن میں محلہ مسجد بلال، محلہ نور مسجد، گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر، لونی سلیال، فوجی فاؤنڈیشن اسکول، میرا سنگال، لونی بازداراں، لونی ہنجراں، تھوہا روڈ، ڈھوک کیپٹن فضل الٰہی، ساکر، سروھا، بگا، پنڈ، جوچھہ ممدوٹ، ڈھوک مستریاں، ڈھوک منہاس، چک مرزا، الائیڈ چوک، جمیل آباد، مغل آباد، کلر بدھال، ڈھوک حاجی اللہ دتہ، موہڑہ پھڈیال اور موہڑہ مرید شامل ہیں۔

یونین کونسل 2

یونین کونسل 2 میں موہڑہ جنڈی، ڈھوک غنی، جسوالہ، طوطا روڈ، ڈھوک ڈھیری، لمیاں، منگلورہ، محلہ غوثیہ، ڈھوک بھٹیاں، گکھڑ آباد، گوجرخان روڈ، طوطا اور نانگا پیر کے علاقے شامل کیے گئے ہیں۔

یونین کونسل 3

یونین کونسل 3 میں موہڑہ گنگال، پھلینہ روڈ، منڈھار، مک چوھدریاں، موہڑہ بنی، ڈریال، سونک، ڈھوک کشمیریاں، پھلینہ، چھنی، درکالی سیداں، موہڑہ دلیلیاں، درکالی میاں حاجی، درکالی شیرشاہی اور درکالی معموری شامل ہیں۔

یونین کونسل 4

یونین کونسل 4 میں اعوان آباد، معصوم نگر، محلہ شیخاں، ڈڈیال روڈ، ٹی ایچ کیو اسپتال علاقہ، گورنمنٹ گرلز کالج، ڈھوک حیات بخش، ناظم آباد، حسین آباد، منگال اور گلزار ٹاؤن شامل کیے گئے ہیں۔

انتظامی ماہرین کے مطابق نئی یونین کونسلوں کے قیام سے نہ صرف انتظامی دباؤ کم ہوگا بلکہ مقامی سطح پر ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی اور عوامی سہولتوں تک رسائی میں بھی بہتری آئے گی۔ اس اقدام کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ بلدیاتی نظام زیادہ مؤثر اور فعال انداز میں کام کرے گا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram ul Haq Qureshi | May 27, 2026) — The Election Commission has dissolved two Union Councils of the Municipal Committee Kallar Syedan and established four new Union Councils following fresh administrative reorganisation.

According to the new notification, the four newly formed Union Councils include several urban and rural localities of Kallar Syedan and adjoining areas.

Kallar Syedan UC-1 includes Mohallah Masjid Bilal, Mohallah Noor Masjid, Government Technical Training Centre, Looni Salial, Fauji Foundation School, Maihra Singhal, Looni Bazdaran, Looni Hanjran, Thoha Road, Dhok Captain Fazal Elahi, Sakar, Saroha, Bagha, Pind, Jocha Mamdot, Dhok Mistrian, Dhok Minhas, Chak Mirza, Allied Chowk, Jameel Abad, Mughal Abad, Kallar Budhal, Dhok Haji Allah Ditta, Mohra Phadial, and Mohra Mureed.

Kallar Syedan UC-2 comprises Mohra Jandi, Dhok Ghani, Jaswala, Tota Road, Dhok Dheri, Lamian, Mangloora, Mohallah Ghausia, Dhok Bhattian, Gakkhar Abad, Gujar Khan Road, Tota, and Nanga Pir.

Kallar Syedan UC-3 includes Mohra Gangal, Phalina Road, Mandhar, Mak Choudhrian, Mohra Bani, Daryal, Sonak, Dhok Kashmirian, Phalina, Channi, Darkali Syedan, Mohra Daleelian, Darkali Mian Haji, Darkali Shershahi, and Darkali Mamoori.

Kallar Syedan UC-4 consists of Awan Abad, Masoom Nagar, Mohallah Sheikhan, Dadyal Road, THQ Hospital area, Government Girls College, Dhok Hayat Bakhsh, Nazim Abad, Hussain Abad, Mangal, and Gulzar Town.

The new administrative setup is expected to improve local governance and municipal management in the area.


موٹروے و نیشنل ہائی ویز کے ایڈیشنل آئی جی انعام الرحمن ملک کا کلر سیداں کا دورہ، تاریخی بیدی محل کا معائنہ اور امن کمیٹی رکن سے ملاقات

Additional IG Inamur Rehman Malik Visits Kallar Syedan, Reviews Historic Bedi Mahal and Meets Peace Committee Member

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 27مئی 2026)—موٹروے نیشنل ہائی ویز کے ایڈیشنل آئی جی انعام الرحمن ملک نے اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں تیمور عادل اور چیف آفیسر بلدیہ کوٹلی ستیاں صاحبزادہ عمران اختر چیف آفیسر کوٹلی ستیاں کے ہمراہ منگل کی شام کلرسیداں کا دورہ کیا وہ یہاں سکھوں کی تاریخی عمارت بیدی محل جسے سکھوں کے معروف مذہبی پیشوا کھیم سنگھ بیدی نے تعمیر کروایا تھا اس کا دورہ کیا اس کے مختلف حصے دیکھے اور صدیوں قبل تعمیر ہونے والے بیدی محل کے فن تعمیر فن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ بیدی محل تاریخی عمارت ہے یہ یہاں کی قدیم تہذیبوں کا پتہ دیتی ہے اسے آنے والی نسلوں کے لیئے محفوظ کیا جانا چاہیے،اس سے قبل انہوں نے امن کمیٹی کے رکن مسعودا حمد بھٹی سے بھی ملاقات کی اور باہنی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔

Police Arrest Wanted Proclaimed Offender Waqas Ahmed in Kallar Syedan During Patrol Operation

کلر سیداں میں پولیس کی کارروائی، دوران گشت مطلوب اشتہاری ملزم وقاص احمد گرفتار

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 27مئی 2026)—پی ایچ پی پوسٹ چوک پنڈوڑی کی جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری، انچارج پوسٹ سب انسپکٹر افضال احمد کی زیر نگرانی ڈیوٹی آفیسر چوھدری اجمل مقبول نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے تھانہ کلر سیداں کو مطلوب اشتہاری ملزم وقاص احمد سکنہ کہوٹہ کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کروا دیا

Youth Saves Cow by Jumping into Abandoned Well in Kallar Syedan

کلر سیداں میں نوجوان نے غیرآباد کنویں میں کود کر گائے کو بچا لیا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 27مئی 2026)—نوجوان محمد ثقلین نے غیر آباد کنویں میں کود کر گائے کو بچا لیا محمد ثقلین کا تعلق گوجرخاں کے قصبہ قاضیاں سے ہے وہ گزشتہ روز اپنے کسی کام کلرسیداں کے گاؤں سہوٹ آیا ہوا تھا جہاں کسی کی پالتو گائے ناقابل استعمال کنویں میں جا گری نوجواں محمد ثقلین کو جب اس واقعہ کہ خبر ملی تو وہ رضاکارانہ طور پر گہرے غیراباد کنویں میں کود گیا اس نے پانی میں گری گائے کو پہلو بدلنے میں اس کی مدد کی پھر اس کے گرد رسہ مضبوطی سے باندھ لیا اسی اثنا ریسکیو اہلکار بھی پہنچ گئے جنہوں نے کنویں میں موجود نوجوان محمد ثقلین کی مدد سے گائے کو بحفاظت کنویں سے باہر نکال لیا محمد ثقلین کے مطابق اس نے ازخود کنویں میں چھلانگ لگائی تھی کیونکہ گائے کو بچانا ضروری تھا اس کے اس عمل سے اس کے اپنے جسم میں خارش اور دانے نکل آئے مگر وہ اپنے عمل پر مطمئن اور شادماں ہے۔

Eid Prayer Timings Announced for Kallar Syedan and Surrounding Areas

کلر سیداں اور گردونواح میں نماز عید کے اوقات کا اعلان

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 27مئی 2026)—کلرسیداں و گردونواح میں نماز عید کے اوقات ;ساڑھے پانچ بجےصبح جامعہ مسجد اقصی،پانچ بج کر چالیس منٹ جامعہ مسجد قرطبہ پنڈی روڈ کلرسیداں،جامعہ محی الدین صدیقیہ قاسم آباد کلر روڈ روات وقاص رضا جلالی،پانچ بج کر پینتالیس منٹ جامعہ مسجد بلال قاری محمد شعیب،6بجے صبح سنہری جامعہ مسجد محلہ غوثیہ کلرسیداں مفتی محمد آکاش عباسی،جامعہ مسجد صراط الجنہ کنوھا مولانا توصیف الرحمان، سوا چھ بجے جامعہ مسجد فیضان مدینہ کنکورڈیا کالج مفتی محمد اکبر اویسی،ساڑھے چھ بجے صبح جامعہ مسجد مدنی مرید چوک مولانا عبد الحمید سیالوی،جامعہ محی الدین چوآ روڈ سہوٹ عبدالوحید نقشبندی،جامعہ مسجد گلزار مدینہ منگال پروفیسر سعید قادری،جامعہ مسجد عشرہ مبشرہ نمبل،جامعہ مسجد فیض الحرمین پکا کھوہ غازی احمد رضا خان،جامعہ مسجد لٹوال،جامعہ مسجد بلال ڈھوک مغلاں،عیدگاہ مرزا کمبیلی حافظ شعیب قاسمی،جامعہ مسجد گلزار مدینہ مسیاری ٹکال مولانا عبدالوحید ربانی،جامعہ مسجد صدیق اکبر چوآخالصہ حافظ محمد عظیم،جامعہ مسجد تل خالصہ سکندر حسین چشتی،عیدگاہ درکالی شیرشاہی علامہ بابر حسین،6 بج کر 45 منٹ پر جامعہ غوثیہ معصومیہ گلستان غوث اعظم کلرسیداں اسپورٹس اسٹیڈیم مولانا نسیم شوکت وارثی،جامعہ مسجد انوار مدینہ منگال مولانا ظفر محمود،جامعہ مسجد پنڈورہ ہردو معروف صدیقی،عیدگاہ پھگواڑی گلہ بھلاکھر، عیدگاہ پڑی نکہ،جامعہ مسجد ڈھیری مغلاں، جامعہ مسجد ربانی مولانا احسان اللہ چکیالوی، جامعہ مسجد فیضان مدینہ بٹاہڑی،قاری حسیب الرحمان جامی،مسجد ماسٹر منظور حسین بھلونی قاری ونصر محبوب سلطانی،جامعہ مسجد اویس قرنی ڈھوک کشمیریاں منگلورہ گلفام مقصود،7 بجے صبح جامعہ مسجد انوار القرآن چوآخالصہ قاری عبد الشکور نقشبندی،جامعہ مسجد ڈھوک صابری حافظ عتیق الرحمان، جامعہ مسجد اویس قرنی ڈیرہ چوہدری حیات علی مفتی تاج الرحیم،جامعہ مسجد مدنی سہوٹ حیال حافظ کلیم یوسف،جامعہ مسجد شیخ مشتاق گوجرخان روڈ،جامعہ مسجد سروھا چوہدریاں، جامعہ مسجد اصحاب صفہ سہوٹ بگیال،جامعہ مسجد گلزار مدینہ درکالی شیرشاہی،جامعہ مسجد قادریہ فیضان کرم گوجرخاں روڈ طارق محمود قادری،سوا سات بجےامام بارگاہ قصر بنی ہاشم پیرگراٹہ سیداں، جامعہ مسجد چکیال ہردو عبدالغفور چشتی،ساڑھے سات بجے صبح جامعہ مسجد شیخاں کلرسیداں مفتی سلیم محمود ربانی،جامعہ مسجد پنڈبینسو،جامعہ مسجد بلال کھندوٹ حسنال نلہ منور حسین نقشںبندی، عیدگاہ کھنڈور بناہل مولانا عبد المجید ہاشمی،

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button