لندن (پوٹھوار ڈاٹ کام، محمد نصیر راجہ، 29 مئی 2026):
کہوٹہ کے علاقے مٹور سے تعلق رکھنے والے برطانوی پاکستانی باکسر حمزہ شیراز نے مصر میں ہونے والے مقابلے میں جرمن باکسر ایلم بیگک کو دوسرے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کرکے سپر مڈل ویٹ عالمی ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
چھبیس سالہ حمزہ شیراز نے مقابلے کے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور اپنے تیز اور درست مکوں کے ذریعے حریف کو دباؤ میں رکھا۔ جرمن باکسر حمزہ شیراز کے طاقتور حملوں کا مؤثر جواب نہ دے سکے۔
دوسرے راؤنڈ میں حمزہ شیراز کے زبردست لیفٹ ہک نے حریف کو زمین بوس کر دیا۔ انتالیس سالہ ایلم بیگک مقررہ گنتی مکمل ہونے سے پہلے دوبارہ کھڑے نہ ہو سکے جس پر ریفری نے مقابلہ ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
فتح کے بعد حمزہ شیراز نے کہا کہ پہلے ہی مکے کے بعد انہیں اندازہ ہو گیا تھا کہ ان کا حریف دفاعی انداز اختیار کیے ہوئے ہے، جس کے بعد ان کی پوری توجہ مقابلہ جلد ختم کرنے پر مرکوز رہی۔
یہ عالمی ٹائٹل اس سے قبل ریٹائر ہونے والے امریکی باکسر ٹیرنس کرافورڈ کے پاس تھا۔ اس شاندار کامیابی کے بعد حمزہ شیراز کے میکسیکو کے معروف باکسر کینیلو الواریز کے خلاف دو ہزار ستائیس میں بڑے مقابلے کے امکانات مزید روشن ہو گئے ہیں۔
London (Pothwar.com, Mohammad Naseer Raja, May 29, 2026): Hamzah Sheeraz of Mator, Kahuta claimed his first world title with a second-round stoppage win against Alem Begic to claim the vacant WBO super-middleweight crown in Egypt.
The Londoner, 26, imposed himself from the opening bell against the overmatched German, breaking him down with sharp straight jabs and uppercuts.
Begic was out of his depth and had no answer to Sheeraz’s accuracy, with a left hook to the body eventually sending him down.
The 39-year-old failed to beat the count as the referee waved the fight off. “It was simple – I saw he was very negative from when I landed the first punch,” Sheeraz said.
“After that, it was about walking him down and getting out of there. That is what we’ve done.”
Sheeraz takes the WBO belt vacated by the retired Terence Crawford and edges closer to a dream match with Mexican superstar Saul ‘Canelo’ Alvarez in 2027.