24 May 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Assistant Commissioner and Municipal Committee Launch Cleanliness Awareness Drive

کلر سیداں میں صفائی آگاہی مہم، شہریوں میں ویسٹ بیگز تقسیم

کلرسیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرم الحق قریشی | 24 مئی 2026) —اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں ڈاکٹر سیدہ زینب حسین اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی رفعت عباس پاشا نے“ستھرا پنجاب اتھارٹی”اور“کلین راولپنڈی”مہم کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں شہریوں میں ویسٹ بیگز تقسیم کیے اور صفائی سے متعلق آگاہی مہم بھی چلائی۔
اس خصوصی مہم کا مقصد شہریوں میں صفائی کا شعور بیدار کرنا، گھروں اور بازاروں میں کچرے کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کی ترغیب دینا اور ماحول کو آلودگی سے پاک بنانا ہے۔ اس موقع پر افسران نے دکانداروں، شہریوں اور مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقاتیں کیں اور انہیں ہدایت کی کہ وہ کچرا کھلے عام پھینکنے کے بجائے ویسٹ بیگز میں جمع کریں تاکہ شہر کو صاف ستھرا رکھا جا سکے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram Ul Haq Qureshi | 24 May 2026) — Assistant Commissioner Kallar Syedan, Dr. Syeda Zainab Hussain, and Chief Officer Municipal Committee, Riffat Abbas Pasha, distributed waste bags among citizens in different areas of the city under the “Suthra Punjab Authority” and “Clean Rawalpindi” campaign. They also conducted a public awareness drive regarding cleanliness and proper waste disposal.

The special campaign aims to create awareness among citizens about cleanliness, encourage proper disposal of garbage in homes and markets, and help keep the environment free from pollution.

During the campaign, the officials met shopkeepers, residents, and people from different walks of life. They urged citizens to avoid throwing garbage in open areas and instead collect waste in designated waste bags to help maintain a clean and healthy city environment.

کلر سیداں میں دو مختلف افسوسناک واقعات میں دو نوجوان جاں بحق

Two Young Men Die in Separate Incidents in Kallar Syedan

کلرسیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرم الحق قریشی | 24 مئی 2026) —کلر سیداں میں دو مختلف واقعات میں دو نوجوان چل بسے۔کلر سیداں میں 20 سالہ نوجوان نے گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ لواحقین کے مطابق اس کا ذہنی توازن درست نہ تھا جبکہ دوسرا افسوسناک واقعہ شاہ باغ کے قریب پیش آیا جہا ں 21 سالہ نورخان ایکسکیویٹر مشین چلارہا تھا کہ وہ گرمی کے باعث نہانے کیلئے قریبی برساتی نالے میں چلا گیا اور گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

Punjab Lawyers Rally Behind Kallar Syedan Bar Secretary Over “False Case

کلرسیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرم الحق قریشی | 24 مئی 2026) —کلرسیداں میں بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری چوہدری اعجاز حسین گجر کے خلاف مقدمہ کے اندراج پر پنجاب بار کونسل سمیت تحصیل بھر کی بات ایسوسی ایشنیں کھل کر سامنے آ گئیں اور انہوں نے وکیل کے خلاف مقدمہ کے اندراج کو جھوٹ پر مبنی انتقامی قرار دیتے ہوئے اسے فوری خارج کرنے مطالبہ کیا ہے
پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین خواجہ قیصر بٹ، چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی ملک فخر حیات،راولپنڈی بار کے سیکرٹری احسن سلیم منی سمیت پنجاب بھر کی تمام ضلعی و تحصیل بار ایسوسی ایشنز کے صدور و جنرل سیکرٹریز، بشمول لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور راولپنڈی ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے چوہدری اعجاز حسین گجر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وکلا برادری اے سی کلر سیداں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راولپنڈی، تحصیلدار کلر سیداں اور ایس ایچ او کلر سیداں کے غیر قانونی،غیر آئینی اور بدنیتی پر مبنی اقدامات کی شدید مذمت کرتی ہے۔ ان افسران نے اختیارات کے ناجائز استعمال اور عہدے کے غلط استعمال کے تحت چوہدری اعجاز حسین گجر ایڈوکیٹ، جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن کلر سیداں کے خلاف جھوٹہ من گھڑت اور بے بنیاد مقدمہ درج کروایا ہے۔پنجاب کی وکلا برادری اس عمل کو قانونی پیشے کی آزادی، وقار اور خودمختاری پر براہ راست حملہ سمجھتی ہے۔ کرپشن، غیر قانونی اقدامات اور اختیارات کے غلط استعمال کے خلاف آواز اٹھانے پر وکلا کو نشانہ بنانا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
تمام وکلا برادری مطالبہ کرتی ہے جھوٹے اور بے بنیاد مقدمہ کو فوری طور پر خارج کیا جائے،ذمہ دار افسران کے خلاف قانونی اور محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مقدمہ فوری طور پر واپس نہ لیا گیا تو پنجاب بھر کی بارز صوبہ گیر احتجاجی تحریک اور ہڑتال کا اعلان کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہیں۔

Sardar Atiq Ahmed Khan Addresses Shah Bagh Gathering, Reaffirms Support for Kashmiri Refugees’ Rights

سردار عتیق احمد خان کا شاہ باغ جلسے سے خطاب، مہاجرین جموں و کشمیر کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان

کلرسیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرم الحق قریشی | 24 مئی 2026) —آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سابق وزیراعظم آزاد ریاست جموں و کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس کشمیری عوام اور مہاجرین جموں و کشمیر کے حقوق کی حقیقی علمبردار اور نمائندہ جماعت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کی شام کلرسیداں کے گاؤں شاہ باغ میں ایک شکایتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں مقامی ہفت روزہ کے مدیر اور امیدوار حلقہ جموں چھ چوہدری عبدالخطیب نے مسلم کانفرنس میں شمولیت کا اعلان کیا۔ سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل،نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اور بنیادی سہولیات کی بہتری کیلئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ جماعت کا پیغام گھر گھر پہنچائیں تاکہ آئندہ انتخابات میں مسلم کانفرنس بھرپور کامیابی حاصل کر سکے انہوں نے کہا کہ مہاجرین جموں و کشمیر نے پاکستان کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں مگر افسوس کہ انہیں آج بھی ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس ہی وہ جماعت ہے جس نے ہر دور میں مہاجرین کے مسائل کو موثر انداز میں اجاگر کیا اور ان کے حقوق کیلئے عملی جدوجہد کی،انہوں نے کہا کہ مہاجرین کےلئے نشستوں کی بنیاد بھی مسلم کانفرنس نے ہی رکھی تھی آج اس فیصلے کا دفاع بھی پوری طاقت کیساتھ مسلم کانفرنس ہی کر رہی ہے،مہاجرین کے حقوق کےلئے یہ جنگ جاری رہے گی،انہوں نے خبردار کیا کہ کشمیری کمیونٹی میں تفرقہ ڈالنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسے عناصر کا ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آج مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی ہے جبکہ حکمران صرف دعوؤں اور نمائشی منصوبوں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک و قوم کا سرمایہ ہیں اور انہیں تعلیم، روزگار اور بہتر مواقع فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام باشعور ہیں اور وہ آئندہ انتخابات میں خدمت، دیانت اور نظریاتی سیاست کو کامیاب بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس اقتدار کیلئے نہیں بلکہ عوامی خدمت اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے سیاست کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مہاجرین جموں و کشمیر کے مسائل کا مستقل حل، صحت و تعلیم کی بہتر سہولیات، ٹوٹی سڑکوں کی تعمیر اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی ان کی جماعت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر عوام نے مسلم کانفرنس پر اعتماد کیا تو حلقے کی محرومیوں کے خاتمے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ اختلافات بھلا کر جماعت کی مضبوطی کیلئے متحد ہو جائیں اور گھر گھر جا کر مسلم کانفرنس کا پیغام پہنچائیں تاکہ آنے والے انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کی جا سکے۔۔اس موقع پر مسلم کانفرنس جموں چھ کے امیدوار عبدالخطیب چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ مہاجرین جموں و کشمیر گزشتہ کئی دہائیوں سے بنیادی سہولیات، روزگار، صحت اور تعلیم سمیت مختلف مسائل کا شکار ہیں مگر کسی نے ان کی محرومیوں کا حقیقی ازالہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوام نے انہیں منتخب کیا تو وہ مہاجرین کی محرومیوں کے خاتمے کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے اور ان کے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کریں گے۔عبدالخطیب چوہدری نے کہا کہ مہاجرین کو ان کا جائز حق دلوانا ان کی اولین ترجیح ہو گی اور وہ علاقے کی تعمیر و ترقی، سڑکوں کی بحالی، پانی، بجلی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنائے بغیر ترقی ممکن نہیں، اس لئے تعلیم اور روزگار کے مواقع بڑھانے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے۔تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور مسلم کانفرنس کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جماعت ایک بار پھر عوامی قوت بن کر ابھر رہی ہے۔تقریب سے آل جموں مسلم کانفرنس کی جنرل سیکرٹری مہر النساء نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر موہڑہ بھٹاں، مانکیالہ ،ساگری ،گوجرخان سے مختلف برادریوں نے غیر مشروط طور پر عبدالخطیب چوہدری کی حمایت کا اعلان کیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button